1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $418.00
    اعلان ختم کریں

جگر شورشِ کائنات نے مارا ۔ جگر مراد آبادی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 25, 2013

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شورشِ کائنات نے مارا
    موت بن کر حیات نے مارا
    پرتوِ حسنِ ذات نے مارا
    مجھ کو میری صفات نے مارا
    ستمِ یار کی دہائی ہے
    نگہِ التفات نے مارا
    میں تھا رازِ حیات اور مجھے
    میرے رازِ حیات نے مارا
    ستمِ زیست آفریں کی قسم
    خطرۂ التفات نے مارا
    موت کیا؟ ایک لفظِ بے معنی
    جس کو مارا حیات نے مارا
    جو پڑی دل پہ سہہ گئے لیکن
    ایک نازک سی بات نے مارا
    شکوۂ موت کیا کریں کہ جگر
    آرزوئے حیات نے مارا
    (جگر مراد آبادی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں تھا رازِ حیات اور مجھے
    میرے رازِ حیات نے مارا
    واہ واہ
    کیا خوب انتخاب ہے​
    شاد و آباد رہیں​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب کی پسندیدگی کا بہت شکریہ شہزاد صاحب۔ سلامت رہیں!
     
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    اتنے سال گزر گئے آپ شاعری پڑھ پڑھ کر بور نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اور آپ سُن کر بور نہیں ہوتیں :mad3:
     
  6. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    نہیں میں نے سنی نہیں پڑھی ہے:p اور اب تو وہ بھی بہت کم پڑھتی ہوں۔۔۔۔۔۔:roll:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شاعری صرف ٹائپ کرتا ہوں۔ پڑھتا بہت کچھ ہوں۔ :) ویسے تمہارے دستخط کا شعر بھی بہت سالوں سے یوں ہی ہے۔ اس سے تم بور نہیں ہوئیں؟ :)
     
  8. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    ہاں یہ تو آپ نے صحیح کہا:heehee: اب یہ شعر میری پرسنیلیٹی سے میچ نہیں کرتا مجھے بدل دینا چائیے۔۔۔۔:rolleyes:
     
    • متفق متفق × 1
  9. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مطالعہ اچھی عادت ہے
    اور اچھی عادتیں نہیں چھوڑنی چایئں :)
     
  10. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    میں نے تو صبح سے یونی میں دماغ الٹ جاتا ہے پڑھ پڑھ کر پھر اسائمنٹ یہ وہ ۔۔۔ اگر میں محفل میں آکر بھی شاعری پڑھنے لگی تو بس پاگل ہی جاؤں گی:laugh:
     
  11. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,308
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سب سے پہلے آپ کا تعلیمی نصاب باقی سب بعد میں :)
     
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر