1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

داغ سب سے تم اچھے ہو تم سے مری قسمت اچھی - داغ دہلوی

کاشفی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 22, 2010

  1. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    غزل
    (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)

    سب سے تم اچھے ہو تم سے مری قسمت اچھی
    یہی کمبخت دِکھا دیتی ہے صورت اچھی

    ہر طرح دل کا ضرر جان کا نقصان دیکھا
    نہ محبت تری اچھی، نہ عداوت اچھی

    ہجر میں کس کو بلاؤں؟ نہ بلاؤں کس کو؟
    موت اچھی ہے الہٰی کہ قیامت اچھی؟

    عیب اپنے بھی بیان کرنے لگے آخر کار
    ہوگئی اُن کو بُرا کہنے کی عادت اچھی

    زر و زور سے بھی کہیں داغ حسین ملتے ہیں؟
    اپنے نزدیک تو ہے سب سے اطاعت اچھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اچھی غزل ہے۔ ذرا یہ مصرعہ دیکھ لیجئے

    یہ شاید "دِکھا دیتی" ہونا چاہئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    شکریہ بہنا جیہ غزل کی پسندیدگی کے لیئے ۔ آپ نے صحیح نشاندہی کی۔۔خوش رہیں۔شکریہ بیحد۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,063
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اور یہ لفظ بھی سمجھ میں نہیں آیا

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    جی غلطی ہوگئی اِملا کی ، معذرت۔۔

    درست لفظ زر و زور ہے ۔ جو فارسی زبان کا لفظ ہے شاید۔ اس کے معنی ہیں میرے خیال میں دولت اور طاقت کے ہیں۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    عمدہ غزل ہے کاشفی صاحب۔ بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    شکریہ سخنور صاحب۔۔بیحد شکریہ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر