ریٹنگ کا جادو!

عثمان

محفلین
عثمان صاحب کو خاص طور پر اِس لڑی میں اس لیے ٹیگ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہمیشہ محتاط انداز میں اور کافی سوچ سمجھ کر ریٹنگ دیا کرتے ہیں۔ حضرت! تشریف لائیے اور ہماری رہنمائی کیجیے۔
منفی ریٹنگ تو عرصہ ہوا چھوڑ دی کہ یہ مزید مسائل کھڑی کرتی ہے۔ پسندیدہ کی ریٹنگ میں عموماً شکریہ کے معنوں میں استعمال کرتا ہوں بھلے رائے سے اتفاق ہو یا نہ ہو۔
میرے نزدیک سب سے مضبوط ریٹنگ متفق کی ہے۔ جب تک کہ مراسلے کے ایک ایک فقرے اور اس کے پس منظر سے پوری طرح اتفاق نہ ہو، استعمال نہیں کرتا۔
 
سین خے

محفلین
میری تو ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ریٹنگ کا صحیح استعمال کیا جائے :) کچھ اراکین کو چھوڑ کر (جن کا ریٹنگ دینے کا طریقہ کسی حد تک مخصوص ہے) زیادہ تر اراکین کی رائے مجھے کسی مراسلے کی ریٹنگ دیکھ کر ہی سمجھ آتی ہے :) میرے نزدیک ریٹنگ خاموش رائے دینے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔

میں درجہ بندیوں کا اس طرح استعمال کرتی ہوں۔

پسندیدہ: یہ میں اس وقت دیتی ہوں جب میں کسی مراسلے کی تقریباً ہر بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ کسی حد تک شکریہ کے لئے بھی استعمال کرتی ہوں۔
ذبردست: یہ ایک ایسا مراسلہ ہوتا ہے جو ہر لحاظ سے میرے نزدیک بہترین رہا ہو۔
معلوماتی: معلومات میں اضافہ ہوا ہو۔ اس کے علاوہ جب میں کبھی کسی کی بات سے متفق نہ ہوں پر میرے لئے وہ بات مراسلہ نگار کی رائے واضح کرنے میں کارآمد ثابت ہوئی ہو تو بھی معلوماتی کی درجہ بندی دے دیتی ہوں۔
دوستانہ: زیادہ تر جب کوئی مبارکباد کے بدلے میں شکریہ کرتا ہے جب استعمال کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی میری بات کا جواب دے لیکن میں اس کی بات سے کہیں اختلاف رکھتی ہوں تو دوستانہ کی درجہ بندی دے دیتی ہوں کہ شکریہ آپ نے اس قابل سمجھا کہ میری بات کا جواب دیا۔
پرمزاح: مجھے ہنسی آئی ہے اور میں نے لطف اٹھایا ہے۔ یقین جانئے کہ میں کسی کا مذاق اڑانے کے لئے اس درجہ بندی کو استعمال نہیں کرتی ہوں۔
متفق: مراسلہ نگار کی ہر بات سے شدید متفق۔
غمناک: مراسلے میں کوئی افسوسناک خبر ہو تو اس لئے استعمال کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ زیادہ تر منفی درجہ بندیاں دینے سے بچنے کے لئے غمناک کی درجہ بندی استعمال کرتی ہوں۔ میں نے منفی درجہ بندیاں کم ہی دی ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ ریٹنگ دینے میں کنجوسی برتنا شروع کروں کہ منفی ریٹنگ تو ایک طرف پرمزاح کی ریٹنگ پر بھی بہت بار tit for tat ہوتے دیکھا ہے
منفی ریٹنگ پر ٹٹ فار ٹیٹ ہونا محفل کے ماحول کو کافی خراب کر دیتا ہے۔ یہاں منفی ریٹنگ ملنے والے کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ منفی ریٹنگ کسی سازش کے تحت نہیں داغی گئی بلکہ پوسٹ واقعتاً اس ریٹنگ کے قابل ہے۔
 
بمطابق مابدولت کے مشاہدۂ محدود کے چندایک ناقدان کوتاہ بیں پوشیدہ بغض ، بعیدازفہم مخاصمت اور عناد بلاجواز کی بنا پر ،کسی مراسلے سے ناصرف متاثر بلکہ کماحقہ محظوظ ہوکربھی ، بزور شمشیر اپنی انگلیوں کو مثبت ریٹنگ ( بالخصوص) پر کلک کرنے سے روکتے ہیں اور اس طور اپنے تئیں اپنے قلب خلفشار زدہ کی تسکین کرتے ہیں ۔جب کہ مراسلہ نگار کے مراسلے کو دیگر معتدل مزاج اور وسیع النظر محفلین کی جانب سے دی جانے والی مثبت درجہ بندیوں کی خاطرخواہ تعداد راقم اور اس کی تحاریر کو صحت بخش تنفس کی فراہمی کا موجب بنتے رہتے ہیں اور اس طرح بخل کے مرتکب حضرات بھیڑ میں گم اپنا سا منہ لیکر رہ جاتے ہیں۔:):)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
بمطابق مابدولت کے مشاہدۂ محدود کے چندایک ناقدان کوتاہ بیں پوشیدہ بغض ، بعیدازفہم مخاصمت اور عناد بلاجواز کی بنا پر کسی مراسلے سے ناصرف متاثر بلکہ کماحقہ محظوظ ہوکربھی بزور شمشیر اپنی انگلیوں کو مثبت ریٹنگ ( بالخصوص) پر کلک کرنے سے روکتے ہیں اور اس طور اپنے تئیں اپنے قلب خلفشار زدہ کی تسکین کرتے ہیں ۔جب کہ مراسلہ نگار کے مراسلے کو دیگر معتدل مزاج اور وسیع النظر محلفلین کی جانب سے دی جانے والی مثبت درجہ بندیوں کی خاطرخواہ تعداد راقم اور اس کی تحاریر کو صحت بخش تنفس کی فراہمی کا موجب بنتے رہتے ہیں اور اس طرح بخل کے مرتکب حضرات بھیڑ میں گم اپنا سا منہ لیکر رہ جاتے ہیں۔:):)
کیا بائیولوجیکل اور سائیکالوجیکل ایفیکٹس والا تبصرہ کیا ہے۔۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
صائمہ شاہ

محفلین
غیرمتفق غالبا منفی ریٹنگ نہیں ہے اسلئے اس پر رولا ڈالنا غیرضروری ہے :)
اس سے بہتر ویلکم بیک شائد ہے ہی نہیں اگر آپ کو اس کا سیاق و سابق معلوم نہیں تو مثبت منفی کی بات مت کیجیے نہ ہی میں نے اسے زیک کی جانب سے منفی قرار دیا ۔
 
یاز

محفلین
بمطابق مابدولت کے مشاہدۂ محدود کے چندایک ناقدان کوتاہ بیں پوشیدہ بغض ، بعیدازفہم مخاصمت اور عناد بلاجواز کی بنا پر ،کسی مراسلے سے ناصرف متاثر بلکہ کماحقہ محظوظ ہوکربھی ، بزور شمشیر اپنی انگلیوں کو مثبت ریٹنگ ( بالخصوص) پر کلک کرنے سے روکتے ہیں اور اس طور اپنے تئیں اپنے قلب خلفشار زدہ کی تسکین کرتے ہیں ۔جب کہ مراسلہ نگار کے مراسلے کو دیگر معتدل مزاج اور وسیع النظر محفلین کی جانب سے دی جانے والی مثبت درجہ بندیوں کی خاطرخواہ تعداد راقم اور اس کی تحاریر کو صحت بخش تنفس کی فراہمی کا موجب بنتے رہتے ہیں اور اس طرح بخل کے مرتکب حضرات بھیڑ میں گم اپنا سا منہ لیکر رہ جاتے ہیں۔:):)
ادارہ مابدولت کو ایسی مربوط اللسان اور مرطوب اللسان مراسلہ نگاری پہ خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ بلاشبہ سارے جہاں میں دھوم مابدولت کی زبان کی ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
بمطابق مابدولت کے مشاہدۂ محدود کے چندایک ناقدان کوتاہ بیں پوشیدہ بغض ، بعیدازفہم مخاصمت اور عناد بلاجواز کی بنا پر ،کسی مراسلے سے ناصرف متاثر بلکہ کماحقہ محظوظ ہوکربھی ، بزور شمشیر اپنی انگلیوں کو مثبت ریٹنگ ( بالخصوص) پر کلک کرنے سے روکتے ہیں اور اس طور اپنے تئیں اپنے قلب خلفشار زدہ کی تسکین کرتے ہیں ۔جب کہ مراسلہ نگار کے مراسلے کو دیگر معتدل مزاج اور وسیع النظر محفلین کی جانب سے دی جانے والی مثبت درجہ بندیوں کی خاطرخواہ تعداد راقم اور اس کی تحاریر کو صحت بخش تنفس کی فراہمی کا موجب بنتے رہتے ہیں اور اس طرح بخل کے مرتکب حضرات بھیڑ میں گم اپنا سا منہ لیکر رہ جاتے ہیں۔:):)
ایک ریٹنگ "چکرانے" کی بھی ہونی چاہیے۔
 
Top