ریٹنگ کا جادو!

فرقان احمد

محفلین
بعض محفلین سوچ سمجھ کر، دھیان سے اور یک گونہ تسلی کے ساتھ ریٹنگ یا درجہ بندی عطا کرتے ہیں۔ تاہم، بعض محفلین کا پیٹرن اک ذرا مختلف ہوتا ہے۔ وہ ریٹنگ کی اندھا دھند فائرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض محفلین نے مخصوص قسم کی ریٹنگ دینے کا تہیہ کر رکھا ہوتا ہے اور یہ میزائل داغنے کے لیے وہ موقع محل کے انتظار میں رہتے ہیں۔ بعض احباب ریٹنگ کو ہنسی مذاق کی شے تصور کرتے ہیں جب کہ بعض محفلین کے نزدیک ریٹنگ انتہائی معنی خیز ہوتی ہے۔

اب آپ فرمائیے، محفل میں کیا چل رہا ہے، ریٹنگ کے حوالے سے؟
 
بعض اوقات لوگ آپس کے تعلق اور بعض اوقات لوگ واقعی مراسلے میں موجود مواد کی بنیاد پر ریٹنگ دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ منفی ریٹنگ کے لئےموقع کی تاک میں رہتے ہیں۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم تو خیر دیکھ بھال کے ریٹینگ کرتے ہیں منفی اب تقریباََِ نا ہونے کے برابر ہے بہت ہی کچھ برا لگتا ہے تو اظہار کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ فرقان بھائی ایک "تعجب خیز" ریٹنگ کا اضافہ کردیں بڑی چلے گی۔ ۔ ۔ ۔ اب یہ آپ دیکھیں اسے نگیٹیو رکھنا ہے یا پازیٹیو
 
ہمارے خیال میں 'حیران کن' یا 'تعجب خیز' کی ریٹنگ ضرور ہونی چاہیے۔ محترم ابن سعید سے سفارش کیے دیتے ہیں چاہے اس کے لیے 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کی قربانی دینی پڑ جائے۔ ہمارے خیال میں 'مضحکہ خیز' ریٹنگ کا زیادہ تر مضحکہ خیز استعمال ہی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ تکنیکی امور ہیں، شاید ایسا کرنا آسان نہ ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
عثمان صاحب کو خاص طور پر اِس لڑی میں اس لیے ٹیگ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہمیشہ محتاط انداز میں اور کافی سوچ سمجھ کر ریٹنگ دیا کرتے ہیں۔ حضرت! تشریف لائیے اور ہماری رہنمائی کیجیے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہمارے خیال میں 'حیران کن' یا 'تعجب خیز' کی ریٹنگ ضرور ہونی چاہیے۔ محترم ابن سعید سے سفارش کیے دیتے ہیں چاہے اس کے لیے 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کی قربانی دینی پڑ جائے۔ ہمارے خیال میں 'مضحکہ خیز' ریٹنگ کا زیادہ تر مضحکہ خیز استعمال ہی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ تکنیکی امور ہیں، شاید ایسا کرنا آسان نہ ہو۔
بھیا قربانی کسی کی نہ دیں سب کا اپنا مزا ہے ۔ ۔ ۔ ;) یہ بھی ایک بہت اہم اظہاریہ ہے ۔ ۔ ۔ کچھ پر تو واقعی دینے کو دل کرتا ہے ۔ ۔ ۔ اور کبھی کنجوسی بھی نہیں کی ہم نے۔ ۔ ۔ :)
 
Top