ریٹنگ کا جادو!

فرقان احمد نے 'ذکر محفلین' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 26, 2018

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    بعض محفلین سوچ سمجھ کر، دھیان سے اور یک گونہ تسلی کے ساتھ ریٹنگ یا درجہ بندی عطا کرتے ہیں۔ تاہم، بعض محفلین کا پیٹرن اک ذرا مختلف ہوتا ہے۔ وہ ریٹنگ کی اندھا دھند فائرنگ پر یقین رکھتے ہیں۔ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض محفلین نے مخصوص قسم کی ریٹنگ دینے کا تہیہ کر رکھا ہوتا ہے اور یہ میزائل داغنے کے لیے وہ موقع محل کے انتظار میں رہتے ہیں۔ بعض احباب ریٹنگ کو ہنسی مذاق کی شے تصور کرتے ہیں جب کہ بعض محفلین کے نزدیک ریٹنگ انتہائی معنی خیز ہوتی ہے۔

    اب آپ فرمائیے، محفل میں کیا چل رہا ہے، ریٹنگ کے حوالے سے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • متفق متفق × 1
  2. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    آج کل محفل میں کیا چل رہا ہے؟
    ہمارے ہاں لو (گندم کی کٹائی) چل رہا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بعض اوقات لوگ آپس کے تعلق اور بعض اوقات لوگ واقعی مراسلے میں موجود مواد کی بنیاد پر ریٹنگ دیتے ہیں ۔ کچھ لوگ منفی ریٹنگ کے لئےموقع کی تاک میں رہتے ہیں۔
     
    • متفق متفق × 6
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. شاہد شاہ

    شاہد شاہ محفلین

    مراسلے:
    2,568
    مجھے اسبارہ میں زیادہ نہیں معلوم۔ بس اتنا جانتا ہوں کہ میری ریٹنگ سے کوئی بھی خوش نہیں ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  5. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    اسبارہ، اسپر، وغیرہ وغیرہ جیسے الفاظ سے جان چھڑا لیں تو شاید اکا دکا محفلین آپ سے بھی خوش ہو جائیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    منفی ریٹنگز تو خیر ہیں ہی، لیکن مثبت ریٹنگز کا منفی استعمال ایک ایسا زبردست ہتھیار ہے کہ جو کافی پریکٹس کے بعد چلانا آتا ہے! :)
     
    • پر مزاح × 6
    • زبردست × 3
    • متفق × 2
    • پسندیدہ × 1
    • دوستانہ × 1
  7. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    اے خان بھائی! لُو اور کٹائی دونوں مونث ہیں۔ اور تو اور، گندم بھی مونث ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    پشتو میں لو مذکر ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,136
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہو سکتا ہے کہ لو چلتا ہو۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    تابش بھائی، آپ اک ذرا دیر سے آئے۔ خان صاحب، پہلے ہی لو چلا چکے، مذکر مَوڈ میں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,412
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    دوڑتا ہے:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  12. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    ہو سکتی ہے کہ لو چلتا ہو۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ہم تو خیر دیکھ بھال کے ریٹینگ کرتے ہیں منفی اب تقریباََِ نا ہونے کے برابر ہے بہت ہی کچھ برا لگتا ہے تو اظہار کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔ فرقان بھائی ایک "تعجب خیز" ریٹنگ کا اضافہ کردیں بڑی چلے گی۔ ۔ ۔ ۔ اب یہ آپ دیکھیں اسے نگیٹیو رکھنا ہے یا پازیٹیو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    ہمارے خیال میں 'حیران کن' یا 'تعجب خیز' کی ریٹنگ ضرور ہونی چاہیے۔ محترم ابن سعید سے سفارش کیے دیتے ہیں چاہے اس کے لیے 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کی قربانی دینی پڑ جائے۔ ہمارے خیال میں 'مضحکہ خیز' ریٹنگ کا زیادہ تر مضحکہ خیز استعمال ہی کیا گیا ہے۔ تاہم یہ تکنیکی امور ہیں، شاید ایسا کرنا آسان نہ ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  15. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    عثمان صاحب کو خاص طور پر اِس لڑی میں اس لیے ٹیگ کیا جا رہا ہے کہ وہ ہمیشہ محتاط انداز میں اور کافی سوچ سمجھ کر ریٹنگ دیا کرتے ہیں۔ حضرت! تشریف لائیے اور ہماری رہنمائی کیجیے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  16. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    میں نے نہیں بولنا کچھ بھی۔۔:quiet:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  17. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    ایڈمن صاحب آپ بتائیں گے آپ کونسا "جادو" چلانا چاہتے ہیں یا کونسا "جن" بوتل سے باہر لانا چاہتے ہیں ۔۔ یہ تھریڈ شروع کرکے؟:cautious::oops:o_O:p
    فرقان احمد
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    3,978
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    بھیا قربانی کسی کی نہ دیں سب کا اپنا مزا ہے ۔ ۔ ۔ ;) یہ بھی ایک بہت اہم اظہاریہ ہے ۔ ۔ ۔ کچھ پر تو واقعی دینے کو دل کرتا ہے ۔ ۔ ۔ اور کبھی کنجوسی بھی نہیں کی ہم نے۔ ۔ ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    9,132
    ہلکا پھلکا سلسلہ ہے بھئی! اس لڑی کو زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    اپنی طرف تو سکون چل رہا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر