روزنامہ نوائے وقت کی سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال!

نبیل

تکنیکی معاون
آج اتفاق سے نوائے وقت کی سائٹ کو وزٹ کیا تو حیرت کے کئی جھٹکے لگے۔ پہلی حیرت تو یہ دیکھ کر ہوئی کہ نوائے وقت جیسی بے کار ویب سائٹ اب نہ صرف تحریری اردو میں پیش کی جا رہی ہے بلکہ اس پر ایک اچھی کوالٹی کا لے آؤٹ بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ ابھی بھی اس ویب سائٹ میں بہتری کی گنجائش نظر آتی ہے لیکن پھر بھی پہلے کی نسبت یہ نوری سالوں بہتر ہے۔

دوسری اور شاید زیادہ اہم خبر نوائے وقت کی سائٹ پر جمیل نوری نستعلیق فونٹ کے استعمال کی ہے۔ وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ پر علوی نستعلیق فونٹ کے استعمال کے بعد اب نوائے وقت کی سائٹ پر جمیل نستعلیق فونٹ کے استعمال سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کا مستقبل نستعلیق فونٹ کا ہے۔ :) میری جانب سے جمیل نستعلیق کو اس موقعے پر مبارک قبول ہو۔ :applause:
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے سائٹ دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ابھی بھی نہایت بےکار سائٹ بنائی ہوئی ہے۔ کہیں کے روابط کہیں اور پہنچا دیتے ہیں۔ اور ہر جگہ گوگل کے پبلک سروس کے اشتہارات بھی جگمگا رہے ہیں۔
 

باسم

محفلین
جمیل نستعلیق والے صاحب کو مبارک باد
سائٹ وزٹ ہوگی تو غلطیاں بھی ٹھیک ہو ہی جائیں گی
 
یہ خبر ہمارے لئے بھی جھٹکوں کا باعث ہے۔ شکریہ نبیل صاحب۔ جمیل نوری نستعلیق کے اگلے ورژن کیلئے بھی جھٹکوں کی مشق کر لیں۔۔۔۔
 

بلال

محفلین
جس نے بھی بنایا ہے لیکن ساری ٹیم کو مبارک۔۔۔ بے شک یہ ایک اور کامیابی ہے کمپیوٹر کی اصل اردو یعنی یونیکوڈ اردو کے لئے۔
 
شکریہ بلال، بس اس دن کا انتظار کریں جب تمام اردو ویبسائٹس نستعلیق سے جگمگائیں گی۔:)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
ماشاء اللہ عزوجل بہت ہی خوب صورت ویب سائیڈ لگ رہی تھی جمیل نستعلیق میں حالانکہ ویب سائیڈ خود الا ماشاء اللہ عزوجل ہے۔ :)
عارف بھائی یقیناً وہ وقت دور نہیں جب انٹرنیٹ دنیا پر نستعلیق فانٹ کا راج ہوگا۔ ان شاء اللہ عزوجل
والسلام
 

ساجداقبال

محفلین
میں نے بھی پرسوں چیک کی تھی کافی سے زیادہ ترقی کی ہے۔ اسوقت ڈیفالٹ فونٹ‌ نفیس ویب نسخ تھا جبکہ دوسرا فونٹ جمیل نستعلیق تھا۔ اب ذرا یہ سائٹ کو درست کر لیں تو اچھی خاصی سائٹ بن جائیگی۔
 

جیسبادی

محفلین
'علوی' اور 'جمیل' فونٹ پر اردو وکیپیڈیا میں مضامین کا آغاز کیا ہے، چونکہ نویسہ طرزیات پر میری معلومات ناقص ہیں، اور ان دونوں کی تاریخ بھی صحیح معلوم نہیں، اس لیے ماہرین سے استدعا ہے کہ اگر ہو سکے تو ان مضامین میں معلومات کا اضافہ کریں۔
 

arifkarim

معطل
'علوی' اور 'جمیل' فونٹ پر اردو وکیپیڈیا میں مضامین کا آغاز کیا ہے، چونکہ نویسہ طرزیات پر میری معلومات ناقص ہیں، اور ان دونوں کی تاریخ بھی صحیح معلوم نہیں، اس لیے ماہرین سے استدعا ہے کہ اگر ہو سکے تو ان مضامین میں معلومات کا اضافہ کریں۔

مضامین بڑھ جائیں گے اگر آپ ان نستعلیق فانٹس کو وکی پیڈیا پر بھی لاگو کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
مضامین بڑھ جائیں گے اگر آپ ان نستعلیق فانٹس کو وکی پیڈیا پر بھی لاگو کریں۔
اس تجویز پر بحث ہوئی تھی مگر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔ اس وقت آپ اپنے کھاتے میں یہ فونٹ لاگو کر سکتے ہیں
[LINK]
http://ur.wikipedia.org/wiki/تبادلۂ_خیال_منصوبہ:دیوان_عام/وثق_دھم#Test_Alvi_Nastaleeq
[/LINK]
جس طرح میں نے اور کئی دوسرے صارفین نے کیا ہؤا ہے۔
 

arifkarim

معطل
اس تجویز پر بحث ہوئی تھی مگر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔ اس وقت آپ اپنے کھاتے میں یہ فونٹ لاگو کر سکتے ہیں
[link]
http://ur.wikipedia.org/wiki/تبادلۂ_خیال_منصوبہ:دیوان_عام/وثق_دھم#test_alvi_nastaleeq
[/link]
جس طرح میں نے اور کئی دوسرے صارفین نے کیا ہؤا ہے۔

چلیں۔۔۔۔ دیکھتے ہیں کب تک یہ ’’اختلاف رائے‘‘ قائم رہتا ہے!
 

فرخ

محفلین
نبیل، یہ کس کام پر لگا دیا ہے۔ نوائے وقت والوں کے مرکزی صفھے سے کوئی لنک (خبروں کا) نہیں کھُل رہا۔
لگتا ہے، کچھ زیادہ ہی بےکا ر ہو گئی ہے سائٹ :noxxx:

واقعی جمیل اور انکی ساری ٹیم ڈھیروں مبارکبادوں کی مستحق ہے

اور باقی لوگ اردو سائٹز پر نستعلیق فونٹ کے خواب ضرور دیکھیں، میں تو اُس دن کا انتظار کر رہا ہوں، جب پورے پورے Operating Systems جن میں‌ونڈوز، لائنکس وغیرہ شامل ہیں، نستعلق کو اپنا حصہ بنائیں گے اور نستعلیق کے ذریعے ہمیں اردو میں ونڈوز، لائنکس وغیرہ ایسے ہیں ملیں گی جیسے یہ فرانسیسی، جاپانی، عربی اور دیگر زبانوں میں دستیاب ہیں۔
اور جس رفتار سے جمیل اور علوی نستعلق ترقی کررہے ہیں، میرا خیال ہے وہ دن دور نہیں جب یہ خواب پورا ہوتا نظر آئے گا۔

پھر کھانا جی بھر کے جھٹکے۔۔۔:applause::biggrin:
 
Top