اکمل زیدی

محفلین
مضحکہ خیز کی ریٹنگ کہاں گئی۔۔۔؟؟ اب زیک بھائی کا کیا ہو گا ان کا اظہاریہ تو گیو--ایسے نہیں ہونا چاہیے بہت بری بات ہے ۔۔۔:LOL:
 
زوجہ اظہر

محفلین
پہلی دفعہ مجھےمحمد تابش صدیقی کا لوگو نظر آیا اور اب شاید ان کے توسط سے محفلین فیسبک پر نظر آجاتے ہیں
لیکن خواتین وہاں بھی کم ہیں
 
علی وقار

محفلین
فیس بک پہ کسی شخص کو تلاش کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
قدرے معروف شخصیات کو نسبتاآسانی سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔ نام لکھیے اور فیس بک سرچ میں جا کر فلٹر لگا کر گھیرا تنگ کرتی جائیے۔ مثال کے طور پر الفت نسیم کو تلاش کرنا ہو تو نام لکھیے اور سرچ کیجیے۔ اگر آپ کے خیال میں شخصیت لاہور میں مقیم ہے تو شہر کا فلٹر لگائیے۔ یوں چند لوگ بچ رہیں گے۔ اسی طرح تحدید کے لیے مزید فلٹرز بھی موجود ہیں۔ تاہم اس کا انحصار اِس بات پر بھی ہے کہ مطلوبہ فرد نے فیس بک پر درست کوائف فراہم کر رکھے ہوں اور رازداری اختیارات میں زیادہ سختی نہ برت رکھی ہو۔ اس طرح جس شخصیت کی تلاش جاری ہو اس کے قریبی احباب یا رشتہ داروں کو تلاش کیجیے، اگر ایک مل گیا تو اس شخصیت تک آپ کی رسائی میں آسانی ہو جائے گی۔
 
جاسمن

مدیر

فلٹر کیسے لگاتے ہیں؟
یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے؟
 
علی وقار

محفلین
فلٹر کیسے لگاتے ہیں؟
یونیورسٹی کا ڈیپارٹمنٹ بھی دیکھا جا سکتا ہے؟
دیکھیے میں تو عام طور پر لیپ ٹاپ سے فیس بک استعمال کرتا ہوں۔ اس میں سرچ نتائج میں فلٹرز خود سامنے آ جاتے ہیں۔ پیپل کو منتخب کیجیے اور پھر ایجوکیشن کا چناؤ کریں، وہاں تعلیمی ادارے کا نام لکھ کر دیکھ لیجیے۔ خیال رہے کہ جس شخصیت کی تلاش جاری ہو، اس کا اس فہرست میں آنا اس بات پر بھی منحصر ہے کہ اس نے ایسی معلومات پبلک کر رکھی ہوں، وگرنہ اس فہرست میں آپ کو ان کا نام دکھائی نہیں دے گا۔ ایک اور صورت یہ ہے کہ اپنے تعلیمی ادارے کے گروپس کو جائن کریں اور دیکھیے کہ شاید اس میں کوئی سراغ مل جائے۔ مثال کے طور پر، سرچ بار میں تعلیمی ادارے کا نام لکھیے اور پھر گروپس سیکشن میں جائیں اور متعلقہ گروپس کی ممبر شپ لیں اور ممبرز کی فہرست میں تلاش کریں۔ یعنی یہ کامن سینس کا کھیل ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
الف عین سر آپ کے دستخط میں کتابوں کی ویب سائٹس میں سے صرف مفت کتب کی ویب سائٹ کھل رہی ہے۔ باقی دو نہیں کھل رہیں۔ مدد فرمائیے۔
بزم اردو اور اردو کی برقی کتابیں اردو ویب سرور پر ہی ہوسٹیڈ ہیں۔ بزم اردو کو سعود نے دو سال پہلے بند کر دیا تھا، کہ سرور اپ گریڈ کے بعد فعال کی جائے گی، پرانی برقی کتابیں حالیہ محفل اپ گریڈ کی زد میں آ گئی ہے۔ بلاگسپاٹ والا لنک بھی نہیں کھل رہا ہے کیا؟
 
جاسمن

مدیر
دیکھیے میں تو عام طور پر لیپ ٹاپ سے فیس بک استعمال کرتا ہوں۔ اس میں سرچ نتائج میں فلٹرز خود سامنے آ جاتے ہیں۔ پیپل کو منتخب کیجیے اور پھر ایجوکیشن کا چناؤ کریں، وہاں تعلیمی ادارے کا نام لکھ کر دیکھ لیجیے۔ خیال رہے کہ جس شخصیت کی تلاش جاری ہو، اس کا اس فہرست میں آنا اس بات پر بھی منحصر ہے کہ اس نے ایسی معلومات پبلک کر رکھی ہوں، وگرنہ اس فہرست میں آپ کو ان کا نام دکھائی نہیں دے گا۔ ایک اور صورت یہ ہے کہ اپنے تعلیمی ادارے کے گروپس کو جائن کریں اور دیکھیے کہ شاید اس میں کوئی سراغ مل جائے۔ مثال کے طور پر، سرچ بار میں تعلیمی ادارے کا نام لکھیے اور پھر گروپس سیکشن میں جائیں اور متعلقہ گروپس کی ممبر شپ لیں اور ممبرز کی فہرست میں تلاش کریں۔ یعنی یہ کامن سینس کا کھیل ہے۔ :)
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔ اللہ تعالیٰ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
بزم اردو اور اردو کی برقی کتابیں اردو ویب سرور پر ہی ہوسٹیڈ ہیں۔ بزم اردو کو سعود نے دو سال پہلے بند کر دیا تھا، کہ سرور اپ گریڈ کے بعد فعال کی جائے گی، پرانی برقی کتابیں حالیہ محفل اپ گریڈ کی زد میں آ گئی ہے۔ بلاگسپاٹ والا لنک بھی نہیں کھل رہا ہے کیا؟
جی یہی ایک کھل رہا ہے۔ لیکن اس میں کتابیں کیٹیگرائز نہ ہونے کی وجہ سے تلاش میں دشواری پیش آتی ہے۔ دوسری سائٹس پر کتابیں موضوعات کے اعتبار سے تھیں۔
 
جاسمن

مدیر
سیما جی! کئی کپڑے کاٹ کے رکھے ہیں ٹھپے لگوانے کے لیے۔۔۔ درزی کو دینے والے، کئی کے لیے میچنگ کا کچھ نہ کچھ لینا ہے۔۔۔ آج کل پہ چھوڑتے جاتے ہیں۔ ایسے ہی دن گزرتے جاتے ہیں۔
میرا جی چاہتا ہے کہ آپ کو ایک سوٹ کڑھائی کروا کے بھیجوں۔ ایسی کتنی ہی خواہشیں ہوتی ہیں۔۔۔۔ :)
 
سیما علی

بٹیا آپ کی محبت ہی سرمایہ ہے ۔۔بس بچوں کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں پروردگار بہت ساری ہمت عطا فرمائیں اور صحت و تندرستی کے ساتھ کامیابیاں عطا فرمائیں ۔۔بچوں کی اور سرتاج کی خوشیاں دیکھائے ۔۔۔۔آپ کا محبت کہنا ہی ہمارا اثاثہ ہے ❤️❤️❤️❤️❤️
 
Top