فرقان احمد

محفلین
سترہ سال میں آج پہلی بار صاحب نے سالن بنایا۔ آلو انڈے
سترہ سال میں آپ تو کچھ بھی سکھا نہ پائیں ۔۔۔؟ :) یعنی کہ آلو انڈے، گویا کہ بس آلو انڈے ہی بنانا سیکھ پائے، صاحب بہادر ۔۔۔! ویسے ذائقہ کیسا تھا؟ یہ ضرور بتا دیجیے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
سترہ سال میں آپ تو کچھ بھی سکھا نہ پائیں ۔۔۔؟ :) یعنی کہ آلو انڈے، گویا کہ بس آلو انڈے ہی بنانا سیکھ پائے، صاحب بہادر ۔۔۔! ویسے ذائقہ کیسا تھا؟ یہ ضرور بتا دیجیے گا۔
:D
نہیں خیر سکھایا تو بہت کچھ ہے الحمداللہ۔ بس اِس راجدھانی میں یعنی باورچی خانے میں نہیں آنے دیا۔ آلو انڈے بھی خود ہی بنائے ہیں۔ ذائقہ اچھا تھا۔ اصرار کر کے کھلایا اور پھر منتظر نظروں سے دیکھا کیے کہ اب تعریفیں آئیں گی۔ اعلان ہوا ہے کل کہ آئندہ بڈوئی خود کھانا بنایا کریں گے۔:D
 
نسیم زہرہ

محفلین
اگر آپ صدقات، خیرات و زکوٰۃ باقاعدگی سے نکالتے ہیں
مگر پھر بھی آپ کے اطراف میں غربت میں کمی واقع نہیں ہورہی تو آپ کو اپنے صدقات، خیرات اور زکوٰۃ تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرنا چاہیئے
 
رباب واسطی

محفلین
اگر آپ صدقات، خیرات و زکوٰۃ باقاعدگی سے نکالتے ہیں
مگر پھر بھی آپ کے اطراف میں غربت میں کمی واقع نہیں ہورہی تو آپ کو اپنے صدقات، خیرات اور زکوٰۃ تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی کرنا چاہیئے
متفق
 
رباب واسطی

محفلین
زندگی اب ٹیپ ریکارڈ والی کیسٹ تو ہے نہیں کہ جو پسند ہے انہیں دوبارہ ریوائنڈ کر لو

جنابِ عالی ........... !!
جو گزر گئی سو گزر گئی
 
جاسمن

لائبریرین
ایم اسلم،وحید مراد اورجمیل الدین عالی کی برسی
درد سے رہتی ہے زندہ یاد جب محبوب کی
زخمِ دِل پھر کس لئے شرمندۂ مرہم رہے
ایم اسلم
عالؔی جی اب آپ چلو تم اپنے بوجھ اٹھائے
ساتھ بھی دے تو آخر پیارے کوئی کہاں تک جائے
عالی
اللہ سب مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!
 
آپ کا آئیڈیا شاندار ہے۔ گئے ہوئوں کو یاد کرنے کا یہ انداز بہت اچھا لگا۔ ہماری بھی کوشش رہے گی کہ جلد ہی اس حوالے سے مقدور بھر شراکت کریں۔
 
Top