محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل اور ہندوستانی گانوں سے :)
صحیح صحیح بتائیں فہد صاحب، مجھے تو یہ عبداللہ صاحب والی درج ذیل وجہ ہی بالکل صحیح لگ رہی ہے، یوں بھی دہلی آج کل پنجاب ہی کے "زیر ِ آتش" آیا ہوا ہے کہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں "آگ" لگتی ہے تو دھواں دہلی میں "سموگ" بن کر ناک میں دم کر دیتا ہے (اور ساتھ میں شاید پنجابی سکھا بھی جاتا ہے۔)! :)
یونیورسٹی میں پنجابن سے ہیلو ہائے ہو گئی ہونی۔
 
اللہ اپنا خاص کرم فرمائے۔ آپ کی موتیوں جیسی مونجھی کو آپ سمیت اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
یہ کون سی قسم ہے؟ اور معیار میں کیسی ہے؟

یہ کائنات سُپر ہے اور معیار میں بہترین ہے۔ ہم گھر کر لئے یہی رکھتے ہیں۔

رات کو ہلکی سی کنیوں نے کچھ گیلی تو کردی ہے۔ تاہم اُمید ہے مطلع صاف ہونے کے بعد کل خوب دھوپ چمکی تو بچت ہو جائے گی۔
 
فہد اشرف

محفلین
صحیح صحیح بتائیں فہد صاحب، مجھے تو یہ عبداللہ صاحب والی درج ذیل وجہ ہی بالکل صحیح لگ رہی ہے، یوں بھی دہلی آج کل پنجاب ہی کے "زیر ِ آتش" آیا ہوا ہے کہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں "آگ" لگتی ہے تو دھواں دہلی میں "سموگ" بن کر ناک میں دم کر دیتا ہے (اور ساتھ میں شاید پنجابی سکھا بھی جاتا ہے۔)! :)
ناچیز دہلی سے ایک مناسب دوری پہ سکونت اختیار کیے ہوئے ہے اور اب تک ”آتش ترس“ اور آتش کو ترس ہی رہا ہے :)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کائنات سُپر ہے اور معیار میں بہترین ہے۔ ہم گھر کر لئے یہی رکھتے ہیں۔

رات کو ہلکی سی کنیوں نے کچھ گیلی تو کردی ہے۔ تاہم اُمید ہے مطلع صاف ہونے کے بعد کل خوب دھوپ چمکی تو بچت ہو جائے گی۔

چلیں پھر ایک بوری بھیجیں ثبوت کے طور پہ:D
 
رباب واسطی

محفلین
یہ کائنات سُپر ہے اور معیار میں بہترین ہے۔ ہم گھر کر لئے یہی رکھتے ہیں۔

رات کو ہلکی سی کنیوں نے کچھ گیلی تو کردی ہے۔ تاہم اُمید ہے مطلع صاف ہونے کے بعد کل خوب دھوپ چمکی تو بچت ہو جائے گی۔
کرنل باسمتی اور کرنل سپر تو سنے تھے یہ کائنات سپر کیا کوئی نئی قسم آگئی؟
 
جاسمن

لائبریرین
لمبی جدائی۔۔۔چار دناں دا پیار او ربّا بڑی لمبی جدائی
ریشماں کی برسی
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ انھیں آسانیاں اور رزقِ حلال میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
 
اکمل زیدی

محفلین

میں بھی یہی پوچھنا چاہ رہی تھی:)

شکر الحمدللہ۔۔۔۔اور بہت بہت شکریہ۔۔۔پہلے سے کافی افاقہ ہے مگر پوری طرح صحیح نہیں ہوا مگر اب اتنا ہے کے بولتے ہاتھ والی کہانی نہیں ہے اپنی آواز سے بول لیتا ہوں۔۔۔ :)
 
الحمداللہ۔
اللہ کامل صحت عطا فرمائے۔آمین!
 
رباب واسطی

محفلین
جلدباز، جذباتی اور عجلت پسند لوگوں کے حصے میں اکثر خزاں و پت جھڑ کے موسم ہی آتے ہیں
وہ اپنی جلدبازی، جذباتیت اور عجلت پسندی کی وجہ سے گھنی چھاوٗں کے موسموں سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے اور اپنی اس محرومی کا دوسروں کو زمہ دار گردانتے رہتے ہیں
 
Top