انسان کو دوسروں کو نصیحت کرنے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور اپنے محاسبے کا آغاز اپنی اصلاح سے شروع ہوتا ہے،اگر ہم اپنا محاسبہ کر کے اپنی اصلاح کا عمل شروع کر دیں گے تو دنیا میں ایک اچھے انسان کا اضافہ ہو جائے گا۔
 
سین خے

محفلین
Misogynists کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ یہ چھپ کر وار کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ خاص طور پر اپنی بچیوں کو ان کے رویے کے خلاف آواز اٹھانے کی تربیت ضرور دیں۔ خواتین اور لڑکیاں ان کے ہاتھوں اپنا تمسخر اڑائے جانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔ لحاظ نہ کریں، ان کو نظر انداز کیجئے اور اگر ضرورت پڑے تو ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں اور بھرپور جواب دیں!
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان بھائی ۔۔السلام علیکم۔ کیسے ہیں آپ؟ آپ سے ایک شکایت کرنا تھی۔۔ کہ آپ اب چپ چپ کیوں رہنے لگے ہیں۔۔ ؟ مصروفیت چل رہی یا ایویں ؟:)
وعلیکم السلام بہن۔
جی ہاں، بس مصروفیات کی وجہ سے ہی کچھ لکھنے سے قاصر ہوں۔ محفل پر آنا ہوتا ہے لیکن بس پڑھنے کی حد تک موقع ملتا ہے۔ یاد رکھنے کے لئے شکر گذار ہوں۔ آپ کے والد محترم اب کیسے ہیں؟ اللہ کرے جلد ٹھیک ہو جائیں۔ آمین :)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ سوال اُدھر پوچھنا مناسب نہیں لگا، شاید یہیں کوئی دیکھ لے۔

یہ جو پاکستانی دوست "بہتر حکمران کے لیے دعا" کچھ دنوں سے مانگ رہے ہیں تو کیا کسی کی دعا قبول بھی ہوئی یا سبھی رد ہو گئیں؟ :)
دعا کبھی بھی، کبھی بھی، کبھی بھی رد نہیں ہوتی۔ یہ رب کی مرضی ہے کہ وہ اسے کس صورت میں قبول فرماتا ہے۔ اس پہ بہت بات کی جا سکتی ہے لیکن اس دھاگہ میں نہیں۔
ہم کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے لئے کیا بہتر رہے گا۔ ہمارے انسانی دماغ کتنا اوپر جا کے سوچ سکتے ہیں! وہ رب العالمین ہے۔ سب جانتا ہے اور دلوں کو مسخر کرنا بھی اسی کے اختیار میں ہے۔ ایسے ایسے لوگوں سے وہ کام لے لیتا ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
جو لوگ آ رہے ہیں۔۔۔اللہ سے دعا ہے کہ ان سے اپنی مرضی کے کام لے۔ ان کے دلوں میں ہمارے لئے رحم ڈال دے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
کتنے دنوں سے؟ الیکشن کے بعد مانگنا تو ایسے ہی ہے جیسا حمل کے دوران اولاد نرینہ کی دعا کرنا یا امتحان کے بعد اچھے نمبروں کی
میرے جیسی بندی ایسا نہیں کہہ سکتی۔ جب تک نتیجہ نہیں آجاتا ۔۔۔۔ہم وہی دعا کرتے رہتے ہیں۔ بعض اوقات ممتحن پرچہ چیک کرتے کرتے ایسے ہی دل میں آجاتا ہے اور فیل کرتے کرتے پاس کر دیتا ہے۔ میں نے یہ بہت تجربہ و مشاہدہ کیا ہوا ہے۔
ہم تو نتیجہ آنے کے بعد بھی اپنے رب سے کہتے ہیں کہ اس بات کے نتائج ہمارے حق میں بہترین کر دے۔ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے حق میں کیا بہتر ہے۔
اس بات کو وہی سمجھ سکتا ہے جو یقین رکھتا ہے۔
 
ہادیہ

محفلین
وعلیکم السلام بہن۔
جی ہاں، بس مصروفیات کی وجہ سے ہی کچھ لکھنے سے قاصر ہوں۔ محفل پر آنا ہوتا ہے لیکن بس پڑھنے کی حد تک موقع ملتا ہے۔ یاد رکھنے کے لئے شکر گذار ہوں۔ آپ کے والد محترم اب کیسے ہیں؟ اللہ کرے جلد ٹھیک ہو جائیں۔ آمین :)
:):):)
آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے اپنی مصروفیت کے باوجود جواب دیا :)
الحمداللہ اب تو بہت بہتر ہیں ۔۔ ماشاء اللہ سے اب بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں ۔ لیکن رکوع اور سجدہ ابھی اشارے سے کرتے ہیں کیونکہ ابھی تقریبا دو ماہ تک ڈاکٹر نے جھکنے سے اور سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے سے منع کیا ہے ۔۔ ہمارا گھر دوسری منزل پہ ہے تو مسجد نہیں جاتے گھر ہی ابھی ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔ ان شاء اللہ دو ماہ کے بعد سب بہترین ہوجائے گا۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔:)
اللہ پاک آپ سب گھروالوں کو بھی خوش و خرم آباد رکھے۔ آمین ثم آمین
 
جاسمن

لائبریرین
مذکورہ تھریڈ الیکشن سے پہلے کا ہے۔
وارث بھائی ہماری دعا نہیں بدلی۔ ہم پنجاب میں بھی اچھی حکومت کے لئے دعاگو ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کون بہتر ہے۔ اللہ سب جانتا ہے۔ وہ دلوں کو بھی بدل سکتا ہے اور ذہنوں کو بھی۔
جب وہ فرعون کی اس قدر کامیاب چالوں کے بعد حضرت موسی علیہ السلام کو ان کے اپنے ہی گھر میں پرورش کا بندوبست کرتا ہے تو میرے جیسی بندی تو کہہ اٹھتی ہے۔
اللہ ہر چیز پہ قادر ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ جن لوگوں کو بھی لائے وہ ہمارے ملک و قوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
جاسمن ، کتاب کو فارمیٹ کرنے اور پھر ای بک بنانے کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ گوگل ڈاکس کا استعمال کیا جائے۔ گوگل ڈاکس کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے اور اس پر کئی لوگ ایک ساتھ کام بھی کر سکتے ہیں اور پھر اس سے ای بک بنانا بھی آسان ہے۔

محب! میں ان شاءاللہ ایسا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ!
تہمارے دانت کا کیا حال ہے؟
ابو جی کیسے ہیں؟
اب بہتر ہے آپی ۔۔ نیم اور لونگ کا تیل مکس کرکے یوز کیا تو درد کم ہوا.. الحمداللہ۔۔:)
اور ابو جی کے بارے میں تفصیلی تبصرہ ابھی کیا ہے ۔۔ یہ پڑھیں
الحمداللہ اب تو بہت بہتر ہیں ۔۔ ماشاء اللہ سے اب بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے ہیں ۔ لیکن رکوع اور سجدہ ابھی اشارے سے کرتے ہیں کیونکہ ابھی تقریبا دو ماہ تک ڈاکٹر نے جھکنے سے اور سیڑھیاں چڑھنے یا اترنے سے منع کیا ہے ۔۔ ہمارا گھر دوسری منزل پہ ہے تو مسجد نہیں جاتے گھر ہی ابھی ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔ ان شاء اللہ دو ماہ کے بعد سب بہترین ہوجائے گا۔۔جزاک اللہ خیرا۔۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
اب بہتر ہے آپی ۔۔ نیم اور لونگ کا تیل مکس کرکے یوز کیا تو درد کم ہوا.. الحمداللہ۔۔:)
اور ابو جی کے بارے میں تفصیلی تبصرہ ابھی کیا ہے ۔۔ یہ پڑھیں

اللہ کا شکر ہے۔ ماشاءاللہ اور الحمداللہ۔
اللہ کامل صحت اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
ہادیہ

محفلین
اللہ کا شکر ہے۔ ماشاءاللہ اور الحمداللہ۔
اللہ کامل صحت اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
آمین ثم آمین ۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
آپ سنایے بچے کیسے ہیں؟ اور بھائی صاحب؟ باقی سب گھر والے؟ اور مما کی طبیعت کیسی ہے اب؟
 
جاسمن

لائبریرین
آمین ثم آمین ۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
آپ سنایے بچے کیسے ہیں؟ اور بھائی صاحب؟ باقی سب گھر والے؟ اور مما کی طبیعت کیسی ہے اب؟
الحمداللہ۔ صاحب اور بچے سب ٹھیک۔ امی جی بھی بہتر ہیں۔پچھلے دنوں چیک اپ کروایا تھا۔ تھوڑا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا۔
اللہ سب کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کسی کا محتاج نہ کرے۔شاندار زندگی اور ایمان پہ موت دے۔عزت والی اور خوبصورت آسان موت دے۔آمین!
 
سین خے

محفلین
کچھ لوگ کتنے خوش قسمت ہوتے ہیں کہ ان کو بار بار قسمت این آر او ان کے قدموں میں لا کر پھینک دیتی ہے۔

مگر اس میں قسمت سے زیادہ ان کی منافق فطرت کا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ اپنی منافقت کے ذریعے سالوں آستین کا سانپ بن کر رہتے ہیں۔ اور کسی کو اس وقت تک احساس نہیں ہوتا جب تک کہ یہ ڈس نہ لیں!
 
Top