لاریب مرزا

محفلین
سوال یہ ہے کہ تنزانیہ کا سفرنامہ و تصاویر پہلے مکمل کی جائیں یا درمیان میں بریک لے کر وائٹ واٹر رافٹنگ کی تصاویر و ویڈیو اپلوڈ کی جائے؟
گو کہ ہمارے لیے رافٹنگ کی تصاویر کا انتظار کرنا محال ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ پہلے ایک سفر نامہ مکمل کر لیں پھر دوسری تصاویر اپلوڈ کریں۔ :)
 
2۔ایضاََ کا نشان کیسے ڈالیں گے؟
3۔ اردو ہندسے کیسے لکھیں گے؟
عموماً ایضاً ہی لکھا دیکھا ہے۔
ورڈ میں اردو ہندسے symbols میں مل جائیں گے۔
ویسے کچھ اردو کیبورڈز میں نارمل ہندسوں کی کیز پر اردو ہندسے سیٹ ہوتے ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
2۔ایضاََ کا نشان کیسے ڈالیں گے؟
ایضاً کا نشان کبھی لگایا نہیں۔
ایضاً کے نشان کے بارے میں پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا۔ ابھی آپ لوگوں کے مراسلے پڑھ کر تھوڑی سی ویب‌گردانی کی تو معاملہ دلچسپ پایا۔ خلاصہ:
اس ساری کہانی کے بعد بھی اصل معاملہ جوں کا توں ہی ہے کہ ایضاً کے لیے کونسا نشان استعمال کیا جائے۔ :) ویسے تو ’ایضاً‘ سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے، لیکن شاید کا استعمال سب سے سہل ہو (البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ قاری پڑھتے ہوئے الجھن کا شکار ہو جائے)۔

3۔ اردو ہندسے کیسے لکھیں گے؟
آپ جو بھی اردو کی‌بورڈ استعمال کر رہی ہیں، اس کی ڈاکیومینٹیشن دیکھیے؛ کی‌بورڈ میں اردو ہندسے موجود ہونے چاہیئیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اردو کا کونسا کیبورڈ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہے؟

آپ جو بھی اردو کی‌بورڈ استعمال کر رہی ہیں، اس کی ڈاکیومینٹیشن دیکھیے؛ کی‌بورڈ میں اردو ہندسے موجود ہونے چاہیئیں۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
بہت بہت شکریہ۔
میں نے پاک اردو انسٹالر کے کی بورڈ کو جا کے دیکھا تو دائیں طرف کے کو دبانے سے اردو کے کئی حروف اور ہندسوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔
۱۲۳۴۵۶
واہ بھئی!
 
جاسمن

لائبریرین
آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک چار کالمی ٹیبل بنائیں۔ پہلا کالم نمبر شمار، دوسرا موضوع، تیسرا رائٹر اور چوتھا پیج نمبر۔ اور ٹیبل کی سیٹنگز میں جاکر بارڈرز ختم کردیں۔ سکرین شاٹ اس وقت نہیں دے سکتا۔ مشکل ہوئی تو حکم فرمائیے گا۔
بہت محنت سے اِس دھاگہ میں محفلین کی پڑھی ہوئی کتابوں کی فہرست ایسے ہی بنائی تھی۔ لیکن جب اردو محفل پہ بھیجنے لگی تو سیدھی لائنوں میں بغیر ٹیبل کے نظر آتی تھیں۔
اِس دھاگہ میں بھی مجھے ایسے ہی ٹیبل کی ضرورت تھی اور اشد ضروری تھا ٹیبل بنانا۔ لیکن محفل پہ جب پوسٹ کرتی تو بغیر ٹیبل کے نظر آتا اور دونوں طرف کی سطریں آپس میں شیروشکر ہوئی ملتیں۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
پروف ریڈنگ میں مجھے مندرجہ ذیل مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ازراہِ کرم اِن کا حل بتائیں۔
اگر بیک وقت دائیں،بائیں اور درمیان میں کچھ لکھنا ہو ۔۔۔ایک ہی سطر میں لیکن علیحدہ علیحدہ تو کیا کرنا ہوگا۔ ہم جب لکھتے ہیں تو دونوں یا تینوں مل کے ایک ہوجاتے ہیں۔
ہم علیحدہ لکھتے ہیں لیکن محفل کے دربار میں مراسلہ جاتا ہے اور وہ سبھی ایک ہوجاتے ہیں۔
صفحہ نمبر​
1۔ قوم کے نوجواں سے ۔ بشیر احمد رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم لیگ۔ 1
2۔حق ہے ہمارا پاکستان ۔ بشیر احمد رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم لیگ ۔ 2
3۔ قائداعظم کی سالگرہ پر ۔ بشیر احمد رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم لیگ ۔ 3
4۔ جناح ۔ بشیر احمد رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم لیگ ۔ 4
کوئی ہے جو مدد کر سکے؟
محب علوی
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ سوال اُدھر پوچھنا مناسب نہیں لگا، شاید یہیں کوئی دیکھ لے۔

یہ جو پاکستانی دوست "بہتر حکمران کے لیے دعا" کچھ دنوں سے مانگ رہے ہیں تو کیا کسی کی دعا قبول بھی ہوئی یا سبھی رد ہو گئیں؟ :)
 
جاسمن ، کتاب کو فارمیٹ کرنے اور پھر ای بک بنانے کے لیے بہتر یہ ہو گا کہ گوگل ڈاکس کا استعمال کیا جائے۔ گوگل ڈاکس کو باآسانی شیئر کیا جا سکتا ہے اور اس پر کئی لوگ ایک ساتھ کام بھی کر سکتے ہیں اور پھر اس سے ای بک بنانا بھی آسان ہے۔
 
بہت محنت سے اِس دھاگہ میں محفلین کی پڑھی ہوئی کتابوں کی فہرست ایسے ہی بنائی تھی۔ لیکن جب اردو محفل پہ بھیجنے لگی تو سیدھی لائنوں میں بغیر ٹیبل کے نظر آتی تھیں۔
اِس دھاگہ میں بھی مجھے ایسے ہی ٹیبل کی ضرورت تھی اور اشد ضروری تھا ٹیبل بنانا۔ لیکن محفل پہ جب پوسٹ کرتی تو بغیر ٹیبل کے نظر آتا اور دونوں طرف کی سطریں آپس میں شیروشکر ہوئی ملتیں۔:)

گوگل ڈاکس میں ٹیبل بنانا اور شیئر کرنا آسان ہے اور اس کا لنک یہاں محفل میں شیئر کر سکتی ہیں۔
 
زیک

مسافر
یہ سوال اُدھر پوچھنا مناسب نہیں لگا، شاید یہیں کوئی دیکھ لے۔

یہ جو پاکستانی دوست "بہتر حکمران کے لیے دعا" کچھ دنوں سے مانگ رہے ہیں تو کیا کسی کی دعا قبول بھی ہوئی یا سبھی رد ہو گئیں؟ :)
کتنے دنوں سے؟ الیکشن کے بعد مانگنا تو ایسے ہی ہے جیسا حمل کے دوران اولاد نرینہ کی دعا کرنا یا امتحان کے بعد اچھے نمبروں کی
 
Top