سید عاطف علی

لائبریرین
محمد نے وہیں سے لے لی ہے اور اب سائیکلنگ کرتا ہے الحمدللہ لیکن ایمی کے لیے میرا جانا نہیں ہو رہا۔ کچھ دفتری مصروفیات ایسی آ گئی ہیں۔ ان شاءاللہ کچھ دنوں میں جا کے دیکھتی ہوں۔
اس مرتبہ میں کراچی تھا اور چھوٹی بیٹی کے فرسٹ ایئر کے امتحان ہوئے سو چھوڑنے اور لینے میں اور اہلیہ جاتے تھےایگزام سینٹر کالج کوئی پانچ کلو میٹر تھا۔ کئی مرتبہ ہماری گاڑی کے برابر سےکچھ لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے گزرتی دیکھیں تو اچھا لگا۔کوئی تو یونیفارم کے ساتھ اور کوئی برقع پہنے بھی۔ البتہ بہت کم تعداد تھی۔لیکن پھر بھی دیکھ کے اچھا لگا مجھے۔
 

زیک

مسافر
محمد نے وہیں سے لے لی ہے اور اب سائیکلنگ کرتا ہے الحمدللہ لیکن ایمی کے لیے میرا جانا نہیں ہو رہا۔ کچھ دفتری مصروفیات ایسی آ گئی ہیں۔ ان شاءاللہ کچھ دنوں میں جا کے دیکھتی ہوں۔
میری بیٹی سائیکل کالج لے گئی تھی اور وہاں چلاتی رہتی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اس مرتبہ میں کراچی تھا اور چھوٹی بیٹی کے فرسٹ ایئر کے امتحان ہوئے سو چھوڑنے اور لینے میں اور اہلیہ جاتے تھےایگزام سینٹر کالج کوئی پانچ کلو میٹر تھا۔ کئی مرتبہ ہماری گاڑی کے برابر سےکچھ لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے گزرتی دیکھیں تو اچھا لگا۔کوئی تو یونیفارم کے ساتھ اور کوئی برقع پہنے بھی۔ البتہ بہت کم تعداد تھی۔لیکن پھر بھی دیکھ کے اچھا لگا مجھے۔
ہمارے ہاں بھی ایسا ہے۔ کچھ عرصے میں یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ قریبی دیہاتوں سے بھی خواتین موٹر سائیکل پہ آتی جاتی نظر آ رہی ہیں۔
لیکن ہمارے ہاں ٹریفک کا کوئی نظام نہیں ہے۔ بے ہنگم ٹریفک ہے۔ اس لیے ڈر لگتا ہے۔ اپنی غلطیوں کے ساتھ دوسروں کی غلطیوں سے بھی بچنا ہوتا ہے۔ بچپن میں بچوں کو کئی بار سائکلیں لے کر دیں۔ لیکن بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے انھیں زیادہ مواقع نہیں ملے۔ اب ہم جس ٹاؤن میں ہیں، یہاں اچھے مواقع ہیں سائکلنگ کے۔ سو اب پھر لے کے دینی ہے ان شاءاللہ ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ویسے آپ ہیں کہ بیماری کی وجہ سے محفل سے دور رہے اور میں ہوں کہ ہسپتال کے وائی فائی (ہسپتالوں میں سیل سگنل اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے؟) سے لاگ ان کر کے محفل پر پوسٹ کرتا رہتا
مجھے تو وائی فائی بھی نہیں ملتا، موبائل کے کمزور سگنل پر گذارہ کرتا ہوں! ;)
:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لاہور اسلام آباد کراچی میں تو یقیناً مل جائیں گی۔ @جاسمن کی طرف معلوم نہیں
بہاولپور میں بھی میسر ہیں ایسی سائیکلز۔۔۔

دونوں کو فوراً سے پیشتر لے کر دیں۔ پانچ سے سات سال کا بچہ آرام سے بائیسکل سیکھ لیتا ہے۔
آج ہی زین نے مجھے کہا ہے کہ سائیکل کب آئے گی۔۔۔۔ میں انتظار کر کر کے تنگ آگیا ہوں۔۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
اردو محفل میں عموماً آپس میں ادب و احترام کی فضا رہی ہے۔ کبھی کبھی کسی سبب ماحول کثیف ہونے کی نوبتیں بھی آتی رہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاعری کے زمرہ میں شاید ایسی نوبت نہیں آئی تھی۔ طنز ، طعنے ، بے ادبی اور گستاخی کا تصور محال تھا یا محال ہونا چاہیے۔ بزرگی عمر کی بھی ہوتی ہے، تجربہ کی بھی، علم کی بھی۔ ہم اپنے اساتذہ ، اپنے سینئیرز کا، اپنے زیادہ تجربہ کار ساتھیوں کا احترام کرتے ہیں اور کرنا چاہیے۔ ایک دوسرے کا مزاج، عادات، سوچ اور رائے مختلف بھی ہو تب بھی۔
لیکن کچھ دنوں سے عجیب طنز اور طعنوں کا میل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ہم پڑھتے پڑھتے جب اس طرح کے کسی مراسلے پہ پہنچتے ہیں تو کوفت کے ساتھ اپنے ان استاد صاحب/محفلین سے بے وجہ شرمندگی ہونے لگتی ہے کہ جن پہ وہ طنز ہوتا ہے۔ دوسرے یہ سوچ بھی بے چین کرتی ہے کہ دوسرے لوگ یہاں آئیں گے تو ان باتوں کو پڑھ کے بجائے کچھ اچھا سیکھنے کے برا تاثر لیں گے۔
اختلاف ہے، کسی قسم کے تحفظات ہیں، کوئی شکوہ یا شکایت ہے تو ادب و احترام کی فضا میں اپنی بات آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
ہم وہاں بھی کہہ سکتے ہیں، ٹوک سکتے ہیں لیکن پھر معاملات سدھرنے کی بجائے اور خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے تو سوچا کہ یہاں کہا جائے۔
میری استدعا ہے کہ خدارا لوگوں کو عزت دیں، اختلاف ہے بھی تو اسے احترام سے پیش کریں۔ شکوہ کریں لیکن دوسرے کی عزت نفس کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔
اللہ نے طنز و طعنوں سے منع فرمایا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
بھی کبھی کسی سبب ماحول کثیف ہونے کی نوبتیں بھی آتی رہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاعری کے زمرہ میں شاید ایسی نوبت نہیں آئی تھی۔
شعراء کو ایزی نہ لیا کریں۔ :) یہ تو خیر ازراہِ تفنن کہا ہے، ویسے میں آپ سے متفق ہوں۔ تاہم، شعراء سے ڈر کر ہی رہنا چاہیے، یہ تو ہجو سے ہی بندے کا کام تمام کر سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
مجھے لگتا ہے کہ شاعری کے زمرہ میں شاید ایسی نوبت نہیں آئی تھی۔
لڑائیاں ہو چکی ہیں وہاں بھی
لیکن کچھ دنوں سے عجیب طنز اور طعنوں کا میل دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
مثال دے کر واضح کریں۔ مثال نہ سہی ربط ہی دے دیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
لڑائیاں ہو چکی ہیں وہاں بھی

مثال دے کر واضح کریں۔ مثال نہ سہی ربط ہی دے دیں۔
وہیں بات ہو سکتی تھی لیکن ماحول خراب ہونے کے ڈر سے وہاں نہیں کی۔ اسی وجہ سے ربط بھی دینا نہیں چاہتی۔
ایسے بات کرنا چاہ رہی تھی کہ پیغام پہنچ جائے اور شاید کسی پہ اثر ہو جائے۔
 

علی وقار

محفلین
اسی وجہ سے ربط بھی دینا نہیں چاہتی۔
اچھی بات ہے۔ مگر کوئی ایشو نہیں، رات کو کچھ وقت ملا تو سکون سے تلاش کر لوں گا۔ شاعرانہ چشمک تو خاصے کی شے ہے۔ اس مراسلے کو بھی ازراہ تفنن لیا جائے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کافی عرصے سے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک رسم چلی ہوئی ہے کہ دن میں تین چار مرتبہ، "صبح بخیر، دوپہر بخیر، شام بخیر، شب بخیر " قسم کے پیغامات دعاؤں اور نیک خواہشات سے لبالب بھرے ہوئے تھوک کے حساب سے سینکڑوں کانٹیکٹس کو آنکھیں بند کر کے فارورڈ کر دیئے جاتے ہیں یا لکھ دیئے جاتے ہیں۔ اسی قسم کے پیغامات کے ڈسے ہوئے کسی دل جلے کا ایک جملہ پڑھنے کو ملا کہ "خلوص دل سے کہی ہوئی ایک آمین، تصنع سے بھرپور سو سو دعاؤں سے بہتر ہے۔"! ع۔ بات تو سچ ہے مگر بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔!
 
Top