محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وحید مراد تو بڑے اسٹائلش انسان تھے۔ کیا ایسا نہیں ہے؟ آپ مجھے انسان کی تعریف بتائیں جلدی سے۔ انسان کسے کہتے ہیں؟

یہ لو بھئی، مناظرہ شروع۔۔۔۔۔
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
 
علی وقار

محفلین

جاسمن

لائبریرین
اب کہیں گے "ظالمو" کس کو کہا ہے؟
علمی وقار کہیں گے ۔۔۔ روفی! آپ کو کہا ہے۔
روفی کہیں گے۔۔۔ زیک کو کہا ہو گا یقیناً ۔
:D
 
جاسمن

لائبریرین
وحید مراد ہمارے بھی پسندیدہ اداکار تھے۔ وہ اور منور ظریف۔
اب کا معلوم نہیں۔ کیونکہ اب کئی اداکاروں کی اداکاری میں خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں تو نیرنگ کو بھی بھی انسان یعنی کہ اسٹائلش انسان سمجھتا تھا مگر جاسمن صاحب نے مجھے چونکا دیا ۔ اب محفل رنگ پر آئے یا نیرنگ خیال پر، آپ کو چونکا دیا جائے گا۔
علی بھائی ہم تو درویش لوگ ہیں۔۔۔ بقول مجید امجد
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا کون دیکھے گا

لیکن آپ روفی بھائی کو پھر بھی چونکا دیں۔۔۔ یہ ضروری ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میں اپنی بیٹی کے لیے سائیکل لینا چاہ رہی تھی۔ لیکن اردو محفل پہ ہڈیاں توڑنے کے قصوں میں ٹراسائیکل کے بارے پڑھا تو وہ زیادہ بہتر لگی۔
یہاں زیک سمیت کئی لوگ اس معاملے میں تجربہ کار ہیں۔
مجھے مشورہ درکار ہے۔
 
بالکل سائیکل لیں۔۔۔۔ میں ابھی تک سائیکل چلاتا ہوں۔۔۔ الحمداللہ۔۔۔ بلکہ آج صبح ہی دوبارہ ہوا بھری ہے ٹائروں میں۔۔۔۔ ہفتے دو سے کھڑی تھی تو سائیکل تھوڑا سا ڈاون ہوگیا۔۔۔
لڑکیوں کے لیے سائیکلز کے بےشمار ماڈلز بازارمیں بھرے پڑے ہیں۔۔۔ اور دیدہ زیب رنگ بھی دستیاب ہیں۔۔۔

میں نے عشو کے لیے سائیکل لینی ہے۔۔۔ لیکن زین نے جھگڑا کھڑا کیا ہوا ہے کہ آئیں گی تو دو آئیں گی ورنہ نہیں۔۔۔۔ عشو کے لیے اس ڈیزائن کی کوئی سائیکل لینے کا ارادہ ہے میرا۔۔۔۔۔
girls-cycle-500x500.jpg
 
صابرہ امین

لائبریرین
میں اپنی بیٹی کے لیے سائیکل لینا چاہ رہی تھی۔ لیکن اردو محفل پہ ہڈیاں توڑنے کے قصوں میں ٹراسائیکل کے بارے پڑھا تو وہ زیادہ بہتر لگی۔
یہاں زیک سمیت کئی لوگ اس معاملے میں تجربہ کار ہیں۔
مجھے مشورہ درکار ہے۔
میرا مشورہ ہے کہ آپ بائیسیکل ہی لیجیے۔ ٹرائیسیکل رکھنے کے لیے گھر میں بہت بڑی جگہ درکار ہو گی اور پاکستان میں لوگ مذاق بھی اڑائیں گے کہ یہاں اس کا رواج نہیں۔ خواہ مخواہ بچی شرمندہ ہو گی۔ ہو سکتا ہے چلانا ہی چھوڑ دے۔ بائیسیکل مزے کی چیز ہے، جبکہ یہ تھوڑی دیر بعد بورنگ لگنے لگتی ہے۔ موڑنے میں بھی احتیاط درکار ہے کہ الٹنے لگتی ہے۔
 
زیک

مسافر
میں اپنی بیٹی کے لیے سائیکل لینا چاہ رہی تھی۔ لیکن اردو محفل پہ ہڈیاں توڑنے کے قصوں میں ٹراسائیکل کے بارے پڑھا تو وہ زیادہ بہتر لگی۔
یہاں زیک سمیت کئی لوگ اس معاملے میں تجربہ کار ہیں۔
مجھے مشورہ درکار ہے۔
بیٹی کی عمر کیا ہے؟ چھ سات سال سے اوپر ہے تو بائسیکل ہی بہتر ہے۔ ہر بچے کو سائیکل چلانی آنی چاہیئے۔

اہم بات ایسی سائیکل لینا ہے جو اسے پسند ہو تاکہ وہ چلائے۔ دوسرے اس کے سائز کی ہو نہ بڑی نہ چھوٹی۔
 
آخری تدوین:

وہ چودہ سال کی ہے ماشاءاللہ۔
 
Top