473669_010441_updates.jpg

غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی26ویں برسی منائی جارہی ہے۔حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم ، زیادتی ، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہو گیا ،حبیب جالب نے جہاں اپنی بے باک شاعری سے اردو ادب کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا وہیں انہوں نے رومانوی شاعری کو ایک ایسا اسلوب دیا جس میں جذبوں کی شدت نمایاں ہے۔
اللہ کریم حبیب جالب مرحوم کی قبر کو منور فرمائیں ۔آمین
 
فرقان احمد

محفلین

دو نمائندہ غزلیں ۔۔۔!

وہ جس کی روشنی کچے گھروں تک بھی پہنچتی ہے
نہ وہ سورج نکلتا ہے نہ اپنے دن بدلتے ہیں

کہاں تک دوستوں کی بے دلی کا ہم کریں ماتم
چلو اس بار بھی ہم ہی سر مقتل نکلتے ہیں

کہاں قاتل بدلتے ہیں، فقط چہرے بدلتے ہیں
عجب اپنا سفر ہے فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں

بہت کم ظرف تھا جو محفلوں کو کر گیا ویراں
نہ پوچھو حال یاراں شام کو جب سائے ڈھلتے ہیں

ہمیشہ اوج پر دیکھا مقدر ان ادیبوں کا
جو ابن الوقت ہوتے ہیں ہوا کے ساتھ چلتے ہیں

بہر صورت مسائل کو تو حل کرنا ہی پڑتا ہے
مسائل ایسے سائل ہیں کہاں ٹالے سے ٹلتے ہیں

ہم اہل درد نے یہ راز آخر پالیا جالب
کہ دیپ اونچے مکانوں میں ہمارے خوں سے جلتے ہیں

-------------------------------

یہ اُجڑے باغ، ویرانے پرانے
سناتے ہیں کچھ افسانے پرانے

اک آہِ سرد بن کر رہ گئے ہیں
وہ بیتے دن، وہ یارانے پرانے

جنوں کا ایک ہی عالم ہو کیونکر
نئی ہے شمع، پروانے پرانے

نئی منزل کی دُشواری، مسلّم
مگر ہم بھی ہیں، دیوانے پرانے

ملے گا پیار غیروں ہی میں جالب
کہ اپنے تو ہیں، بیگانے پرانے ۔۔۔!

-------------------------------------
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
دو نمائندہ غزلیں ۔۔۔!

وہ جس کی روشنی کچے گھروں تک بھی پہنچتی ہے
نہ وہ سورج نکلتا ہے نہ اپنے دن بدلتے ہیں

کہاں تک دوستوں کی بے دلی کا ہم کریں ماتم
چلو اس بار بھی ہم ہی سر مقتل نکلتے ہیں

کہاں قاتل بدلتے ہیں، فقط چہرے بدلتے ہیں
عجب اپنا سفر ہے فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں

بہت کم ظرف تھا جو محفلوں کو کر گیا ویراں
نہ پوچھو حال یاراں شام کو جب سائے ڈھلتے ہیں

ہمیشہ اوج پر دیکھا مقدر ان ادیبوں کا
جو ابن الوقت ہوتے ہیں ہوا کے ساتھ چلتے ہیں

بہر صورت مسائل جو تو حل کرنا ہی پڑتا ہے
مسائل ایسے سائل ہیں کہاں نالے سے ٹلتے ہیں

ہم اہل درد نے یہ راز آخر پالیا جالب
کہ دیپ اونچے مکانوں میں ہمارے خوں سے جلتے ہیں

-------------------------------

یہ اُجڑے باغ ویرانے پرانے
سناتے ہیں کچھ افسانے پرانے

اک آہِ سرد بن کر رہ گئے ہیں
وہ بیتے دن وہ یارانے پرانے

جنوں کا ایک ہی عالم ہو کیونکر
نئی ہے شمع پروانے پرانے

نئی منزل کی دُشواری مسلّم
مگر ہم بھی ہیں دیوانے پرانے

ملے کا پیار غیروں ہی میں جالب
کہ اپنے تو ہیں بیگانے پرانے

-------------------------------------
جن کی روزمرہ کی گفتگو ہی اتنی ثقیل ہو ۔۔۔ ان سے کسی روز بھی کوئی کیا گفتگو کرے۔۔۔
 
کمپنی میں حج قرعہ اندازی میں محترم ارباز شاکر اور محترم محمد اکرام خان کا نام آیا تھا ۔ آج حکومت پاکستان کی جانب سے ہوئی حج کوٹہ قرعہ اندازی میں بھی ان کا نام آ گیا ہے ۔ارباز شاکر شعبہ آئی ٹی میں بحیثیت ٹیکنیشن فرائض انجام دیتے ہیں اور محمد اکرام خان یارن اسٹور میں ہیلپر ہیڈ ہیں ۔
اللہ کریم سے دعا ہے کہ دونوں بھائی صاحبان کی بیت اللہ میں آمد و حاضری قبول فرمائیں اور ہمیں بھی یہ سعادت عطا فرمائیں ۔ آمین
 
محمد فہد

محفلین
وحدہ لاشریک جسے چاہے نوادے

آمین یارب
 
زیک

مسافر
اپالیچین ٹریل پر ہائک کرتے ہوئے کافی تھرو ہائکرز سے ملاقات ہوئی کہ مارچ میں ہی اکثر اپنی دو ہزار میل لمبی ہائک کا آغاز کرتے ہیں جو جارجیا سے مین تک جاتی ہے۔ ہمارا آج کل کا خراب موسم ان ہائکرز کی رفتار کم کئے ہوئے تھا۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ہر تھرو ہائکر کو صحیح صحیح علم تھا کہ اس کے بیک پیک کا وزن کتنا ہے
 
ہادیہ

محفلین
آج سکول میں بہت کم بچے آئے ہیں ۔۔۔ صرف 20 بچے... سب چنن پیپر صاحب کے عرس میں گئے ہوئے۔۔۔ اور ہم سکول آکر بیٹھے ہوئے۔۔۔
 
Top