رمضان میں کیا کھائیں پیئیں کہ وزن کم ہو جائے

فاخر رضا

محفلین
وہ تو کچھ اور جواب سننا چاہ رہے تھے، تا کہ گھر والوں کو دکھا سکیں۔
یار یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں
بھائی اے خان اس کا طریقہ یہ ہے کہ فوراً شادی کرلو
چھ مہینے میں توند باہر
اور مردوں کی توند مردوں کی ہوتی ہے ایک دفعہ باہر آجائے تو واپس نہیں جاتی
 
نیکیوں کے اس موسم سے نیکیوں کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہتا ہوں
اس بارے میں مشورہ درکار ہے
خدا کے لیے ایسا نہ کیجیے۔ نیکیوں کا موسم ہے خوب نیکیاں کمائیے! البتہ وزن کم کرنے کا اہتمام بھی کیجیے۔

زیک کیا اس جملے میں ایک عدد اوکسفرڈ کامے کا محل ہے؟
 
محمدظہیر

محفلین
ویسے میں نے اس رمضان میں تیل سے بنی گئی غذاؤں سے (سموسے پکوڑے وغیرہ) پرہیز کرنے کا سوچا ہے۔ دیکھتے ہیں کتنے دن کامیاب رہتا ہوں:)
 
فاخر رضا

محفلین
ڈاکٹر جیو کی ہدایات کے مطابق ان چیزوں کا استعمال کریں
مجھے یہ بتائیں کہ روزے میں ان تمام کو کیسے استعمال کریں، کیا ڈرپ لگوائیں لسی کی
سحری میں کچھ بھی کھا لو دوپہر کو اگر باہر چلنا پڑے تو پیاس تو لگے گی
ویسے ایک بات بتاؤں. اگر ناک بند ہو اور آپ منہ سے سانس لے رہے ہوں تو سو کہ اٹھنے کے بعد حلق خشک ہورہا ہوتا ہے. اس لئے ناک کا علاج مؤثر ہوتا ہے
 
سین خے

محفلین
ویسے میں نے اس رمضان میں تیل سے بنی گئی غذاؤں سے (سموسے پکوڑے وغیرہ) پرہیز کرنے کا سوچا ہے۔ دیکھتے ہیں کتنے دن کامیاب رہتا ہوں:)

سمومے کم چکنائی کے بنائے جا سکتے ہیں :) فلنگ کے آمیزے میں تو تیل کم ہی جاتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر ان کو بیک کر لیا جائے یا پھر نان سٹک فرائی پین کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور سموسے درمیانی آنچ پر سینک لیں۔ ڈیپ فرائے یا شیلو فرائے ہوئے سموسوں سے زیادہ مزے دار لگتے ہیں :)
 
سین خے

محفلین
کم چکنائی اور کم چینی والے کھانوں سے رمضان میں بہت اچھا وزن کم ہوتا ہے :) میرا تو ہر رمضان میں ایک سے دو کلو بہت آسانی سے وزن کم ہوتا ہے۔ وہ الگ بات ہے کہ سال بھر میں واپس بڑھ بھی جاتا ہے۔ ویسے مجھے وزن کم کرنے کی اللہ کا شکر ضرورت نہیں رہتی ہے۔ میرا بی ایم آئی اللہ کا شکر ہے پورا سال نارمل ہی رہتا ہے۔
 
اے خان

محفلین
بھائی وزن زیادہ کیوں کررہے ہو
اگر فٹ ہو تو کیا مصیبت آئی ہے
میری تینوں بیٹیاں ہر وقت وزن بڑھانے کی فکر میں رہتی ہیں اور اسی غم میں دبلی ہورہی ہیں کہ ہم موٹے کیوں نہیں ہوتے
میری امی خود ان کے پیچھے لگ جاتی ہیں پاکستان میں.
فٹ نہیں ہوں 54 کلو وزن ہے. اور خوراک الحمدللہ بہت کھاتا ہوں. بھوک بہت لگتی ہے.
 
اے خان

محفلین

یاز

محفلین
سمومے کم چکنائی کے بنائے جا سکتے ہیں :) فلنگ کے آمیزے میں تو تیل کم ہی جاتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر ان کو بیک کر لیا جائے یا پھر نان سٹک فرائی پین کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور سموسے درمیانی آنچ پر سینک لیں۔ ڈیپ فرائے یا شیلو فرائے ہوئے سموسوں سے زیادہ مزے دار لگتے ہیں :)
شنید ہے کہ کوئی "ایئر فرائر" بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، جو کہ تلی جانے والی اشیاء کو گرم ہوا کی مدد سے بغیر آئل کے ویسا ہی فرائی کر دیتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا واکنگ کرنا ورزش کے زمرے میں آتا ہے. میں روزانہ تین سے چار کلو میٹر واکنگ کرتا ہوں..
بالکل آتا ہے خان صاحب۔ پیدل چلنا بھی ایک طرح کی ورزش ہی ہے۔ بس کوشش کریں کہ تھوڑا تیز چلیں، جس سے دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار تھوڑی تیز ہو۔
 
Top