رمضان میں کیا کھائیں پیئیں کہ وزن کم ہو جائے

فرقان احمد

محفلین
وزن کم کرنے کے لیے: پانی زیادہ مقدار میں پیا جائے۔ خوراک کم مقدار میں لی جائے۔ تاہم، وزن کم ہونے کی ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں الا یہ کہ بندے کو ٹھیک ٹھاک قسم کی ٹینشن لاحق ہو۔
 

سید ذیشان

محفلین
سیرئس نوٹ پر: اگر وزن بڑھانا ہے تو پروٹین زیادہ کھائیں۔ اور ہیوی ویٹ لفٹنگ شروع کر دیں۔ اس سے فیٹ کم ہو گا اور پٹھے بنیں گے اور قوت بھی بڑھے گی۔ لیکن اس کے لئے مکمل پلان بنانے کی ضرورت ہے۔
 

جان

محفلین
وزن کم کرنے کا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ کولڈ ڈرنکس، چینی یا میٹھی اور چکنائی والی چیزوں سے دور رہیں اور کھانے کی مقدار اتنی رکھیں جس سے بھوک مٹ جائے۔ خوراک میں پھلوں کا تناسب بڑھا دیں اور ساتھ میں کوئی کھیل جیسے بیڈمنٹن یا فٹ بال یا اس کی جگہ ورک آؤٹ جاری رکھیں۔ ہمارے ایک دوست کا اسی نسخے سے 83 سے 69 پہ آ گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
وزن کم کرنے کا آزمودہ نسخہ یہ ہے کہ چینی یا میٹھی اور چکنائی والی چیزوں سے دور رہیں اور کھانے کی مقدار اتنی رکھیں جس سے بھوک مٹ جائے۔ خوراک میں پھلوں کا تناسب بڑھا دیں اور ساتھ میں کوئی کھیل جیسے بیڈمنٹن یا فٹ بال یا اس کی جگہ ورک آؤٹ جاری رکھیں۔ ہمارے ایک دوست کا اسی نسخے سے 83 سے 69 پہ آ گیا ہے۔
اچھا مشورہ ہے تاہم ہماری جانب سے اس میں صرف یہ اضافہ ہے کہ اگر ورزش کی جائے تو باقاعدگی کے ساتھ کی جائے وگرنہ اس سے بہتر ہے کہ کسی پارک وغیرہ میں چہل قدمی کر لی جائے۔ ورزش چھوڑنے کی صورت میں وزن پہلے سے بھی زیادہ بڑھنے کا امکان رہتا ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
سمومے کم چکنائی کے بنائے جا سکتے ہیں :) فلنگ کے آمیزے میں تو تیل کم ہی جاتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر ان کو بیک کر لیا جائے یا پھر نان سٹک فرائی پین کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور سموسے درمیانی آنچ پر سینک لیں۔ ڈیپ فرائے یا شیلو فرائے ہوئے سموسوں سے زیادہ مزے دار لگتے ہیں :)
میرے بس کی بات نہیں ہے:D
البتہ مقدر میں شادی لکھی ہوئی ہو تو اس مراسلے کو اپنی شریکِ حیات کے علم میں لاؤں گا:ROFLMAO:
 

زیک

مسافر
سمومے کم چکنائی کے بنائے جا سکتے ہیں :) فلنگ کے آمیزے میں تو تیل کم ہی جاتا ہے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ٹرے میں ہلکا سا تیل لگا کر ان کو بیک کر لیا جائے یا پھر نان سٹک فرائی پین کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ ایک سے دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور سموسے درمیانی آنچ پر سینک لیں۔ ڈیپ فرائے یا شیلو فرائے ہوئے سموسوں سے زیادہ مزے دار لگتے ہیں :)
مجھے بیک کئے سموسے زیادہ پسند ہیں اور گھر میں کبھی فرائی نہیں کرتے
 

عثمان

محفلین
شنید ہے کہ کوئی "ایئر فرائر" بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، جو کہ تلی جانے والی اشیاء کو گرم ہوا کی مدد سے بغیر آئل کے ویسا ہی فرائی کر دیتا ہے۔
جی بالکل! بہت کارآمد چیز ہے۔ نا صرف یہ کہ تیل کی ضرورت نہیں بلکہ فرائی کرنا بھی بہت آسان ہے۔ کافی صاف ستھرا اور بغیر کسی بُو کے کام کرتا ہے۔
 
Top