رمضان میں کیا کھائیں پیئیں کہ وزن کم ہو جائے

سید عمران

محفلین
آج ہی کسی نے ایک فیس بک گروپ میں یہ آزمودہ نسخہ دی ہے۔ احبابِ محفل کے استفادہ کے لیے پیش ہے۔
_
اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ افطار کے وقت روزہ کھلتے ہی سب کچھ اوپر نیچے ٹھونس لیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ایک تو وہ صحیح طریقے سے کھا نہیں پاتے دوجا ان کو بوجھل محسوس الگ ہونے لگتا ہے۔

اس ضمن میں بہتر یہ ہے کہ صرف پانچ سے سات کھجوروں سے روزہ کھول کر ، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئیے چار پانچ گلاس شربت پی لیا جائے اور ساتھ میں ایک ایک دو دو پلیٹ فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چنا چاٹ وغیرہ کی لے لی جائے۔ سموسے پکوڑے وغیرہ بھی حسب توفیق کھا لیں لیکن کھانا ساتھ ہی مت کھائیں۔

ایک آدھ گھنٹہ گزر جائے تو دو پلیٹ پلاؤ یا بریانی کی لے لیں۔ کھانا تراویح کے بعد کھائیں.

کھانے میں آپ سالن کی ایک یا دو پلیٹ کے ساتھ تین چار چپاتی کھا لیں لیکن میٹھا اس ہی وقت ایک ساتھ ہر گز مت کھائیں۔

تقریبا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد میٹھا کھا کر کچھ دیر چہل قدمی کر لیں جس کے بعد آدھ پون گھنٹے کا وقفہ دے کر دو تین گلاس ملک شیک پی لیں۔

سحری کے وقت سحری کرنے سے پہلے میٹھی لسّی کا ایک جگ پی لیں تو بہتر ہے ورنہ دہی کا ایک بڑا پیالہ چینی ملا کر کھا لیں۔
سحری بہت ہلکی پھلکی سی کریں جس میں آپ دو انڈوں کے ساتھ تین چار سلائیس یا دو پراٹھے کھا کر چائے پی لیں۔ اور اذان سے قبل چار گلاس پانی پی کر روزے کی نیت کر لیں۔

انشاء اللہ ایسا کرنے سے طبیعت بوجھل محسوس نہیں ہو گی ۔ یاد رکھیں ہلکی غذا ، شفا ہی شفا
یہ واقعی یاز بھائی کے لیے ہلکی پھلکی غذا کا ڈائیٹنگ شیڈول ہے!!!
 
فاخر رضا

محفلین
اگر آپ لوگ برداشت کرسکیں تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بہت سے لوگ آج کل ایک غذائی پلان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اسے ketogenic ڈائٹ کہتے ہیں
اس میں نشاستہ یعنی کاربوہائیڈریٹس بند کردیئے جاتے ہیں اور پروٹین اور فیٹ پر گزارہ کرنا ہوتا ہے
اس میں ظاہر ہے کہ روٹی اور چاول دونوں بند ہوتے ہیں. ہر شخص اسے برداشت نہیں کرپاتا. مگر لوگوں نے اس طرح کافی وزن کم بھی کیا ہے
اس پلان کو زندگی بھر قائم نہیں رکھا جاسکتا مگر شاید شکر کی craving کم کی جاسکتی ہے
پرابلم وہی ہے کہ وزن دوبارہ بڑھ سکتا ہے
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈائٹ کو اسپتال میں ان مریضوں پر آزمایا جاتا ہے جو مرگی کے ایسے اسٹیج پر ہوتے ہیں جہاں وہ کسی دوا سے قابو نہیں آتی، یہ بھی صرف تجرباتی باتیں ہیں
ایک اور بات یہ ہے کہ کینسر کے مرض میں بھی یہ ڈائٹ کافی مقبول اور لوگ اس کا مشورہ دیتے ہیں اور کچھ کیسز بھی بتاتے ہیں کہ کن لوگوں کو کینسر کی آخری اسٹیج سے واپس ٹھیک کیا گیا. مگر تحقیق سے اس بارے میں کوئی مثبت نتائج نہیں ملے
فیصلہ تو ہر ایک کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس طرح وزن کم کرنا چاہتا ہے مگر اگر وزن کم کرنا ہے تو اس میں آپ کے تمام گھر والوں کو آپ کا ساتھ دینا ہوگا ورنہ کامیابی ممکن نہیں
ڈان کے اس مضمون میں ایک صاحبہ نے اپنا تجربہ لکھا ہے جس کے بعد میں تو اس کیٹوجینک ڈائٹ پلان سے ڈر گیا
Does the keto diet live up to its hype? I tried it to find out - Comment - Images
 
سحری میں زود ہضم لاہوری ناشتہ یعنی نہاری و پائے وغیرہ کا ذکر تک نہیں کیا ۔ چچ چچ

جس بندے نے لاہوری پھجے دے پاوے نئیں نا نہ کھادے او تے سمجھو جمیائی کوئی نا!!! آہو!!
 
اگر آپ لوگ برداشت کرسکیں تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بہت سے لوگ آج کل ایک غذائی پلان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اسے ketogenic ڈائٹ کہتے ہیں
اس میں نشاستہ یعنی کاربوہائیڈریٹس بند کردیئے جاتے ہیں اور پروٹین اور فیٹ پر گزارہ کرنا ہوتا ہے
اس میں ظاہر ہے کہ روٹی اور چاول دونوں بند ہوتے ہیں. ہر شخص اسے برداشت نہیں کرپاتا. مگر لوگوں نے اس طرح کافی وزن کم بھی کیا ہے
اس پلان کو زندگی بھر قائم نہیں رکھا جاسکتا مگر شاید شکر کی craving کم کی جاسکتی ہے
پرابلم وہی ہے کہ وزن دوبارہ بڑھ سکتا ہے
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈائٹ کو اسپتال میں ان مریضوں پر آزمایا جاتا ہے جو مرگی کے ایسے اسٹیج پر ہوتے ہیں جہاں وہ کسی دوا سے قابو نہیں آتی، یہ بھی صرف تجرباتی باتیں ہیں
ایک اور بات یہ ہے کہ کینسر کے مرض میں بھی یہ ڈائٹ کافی مقبول اور لوگ اس کا مشورہ دیتے ہیں اور کچھ کیسز بھی بتاتے ہیں کہ کن لوگوں کو کینسر کی آخری اسٹیج سے واپس ٹھیک کیا گیا. مگر تحقیق سے اس بارے میں کوئی مثبت نتائج نہیں ملے
فیصلہ تو ہر ایک کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس طرح وزن کم کرنا چاہتا ہے مگر اگر وزن کم کرنا ہے تو اس میں آپ کے تمام گھر والوں کو آپ کا ساتھ دینا ہوگا ورنہ کامیابی ممکن نہیں
ڈان کے اس مضمون میں ایک صاحبہ نے اپنا تجربہ لکھا ہے جس کے بعد میں تو اس کیٹوجینک ڈائٹ پلان سے ڈر گیا
Does the keto diet live up to its hype? I tried it to find out - Comment - Images
چور چوری سے جائے لیکن انسان کھانے سے کیونکر جائے؟
 
انگریجی پڑھ کر سمجھ لیں تو دوبارہ کمنٹ فرماویں گے!!!
 
سین خے

محفلین
شنید ہے کہ کوئی "ایئر فرائر" بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، جو کہ تلی جانے والی اشیاء کو گرم ہوا کی مدد سے بغیر آئل کے ویسا ہی فرائی کر دیتا ہے۔

میرے پاس تو نہیں ہے پر خاندان میں کچھ لوگوں کے پاس ہے :) اس کا رزلٹ بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر جہاں بچے ہر وقت فرائز اور فرائیڈ چکن وغیرہ کی کافی فرمائش کرتے پائے جاتے ہیں، ان کے لئے بہت فائدے مند رہتا ہے۔
 
رمضان کے بعد مشورے پر عمل کرتا ہوں..
لیکن!
یہ بات مدنظر رہے کہ۔۔۔
ابھی چند سال قبل تک اکثر لوگوں سے مجھے یہی سننے کو ملتا تھا۔۔۔۔کچھ کھایا کریں ۔صحت بنائیں۔کھایا پیا لگتا نہیں وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ میں الحمد للہ فٹ تھا اور 10 سال ریسکیو جیسی مشکل ڈیوٹی بھی بخوشی کرتا رہا ۔ اب ذرا پیٹ آگے کو نکل آیا ہے اور چربی بڑھ گئی ہے تو لوگ مجھے صحت مند سمجھتے ہیں۔بھائی یہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے۔ آپ اگر کام کاج میں فٹ ہیں تو خوامخواہ چربی بڑھانے کی کیا ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیجیے اور خوش خوش رہیے۔
 
اے خان

کام کاج میں تو بالکل فٹ ہوں. بس سب کہتے ہیں کہ تم اتنے پتلے کیوں
 
Top