رمضان میں کیا کھائیں پیئیں کہ وزن کم ہو جائے

ابو ہاشم

محفلین
نیکیوں کے اس موسم سے نیکیوں کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہتا ہوں
اس بارے میں مشورہ درکار ہے
 

سید ذیشان

محفلین
جن کا وزن کم ہے ان کے لئے غالب نے یہ نسخہ تجویز کیا ہے:


افطارِ صوم کی جسے کچھ دستگاہ ہو
اُس شخص کو ضرور ہے روزہ رکھا کرے
جس پاس روزہ کھول کے کھانے کو کچھ نہ ہو
روزہ اگر نہ کھائے تو ناچار کیا کرے
 

سید ذیشان

محفلین
ایک آزمودہ نسخہ ہے: پکوڑے دبا کر کھائیں افطاری کے وقت۔ اس کے بعد کچھ کھانے کی گنجائش نہیں رہے گی اور وزن کم ہوگا۔ :p
 
آج ہی کسی نے ایک فیس بک گروپ میں یہ آزمودہ نسخہ دی ہے۔ احبابِ محفل کے استفادہ کے لیے پیش ہے۔
_
اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ افطار کے وقت روزہ کھلتے ہی سب کچھ اوپر نیچے ٹھونس لیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ایک تو وہ صحیح طریقے سے کھا نہیں پاتے دوجا ان کو بوجھل محسوس الگ ہونے لگتا ہے۔

اس ضمن میں بہتر یہ ہے کہ صرف پانچ سے سات کھجوروں سے روزہ کھول کر ، پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئیے چار پانچ گلاس شربت پی لیا جائے اور ساتھ میں ایک ایک دو دو پلیٹ فروٹ چاٹ، دہی بھلے، چنا چاٹ وغیرہ کی لے لی جائے۔ سموسے پکوڑے وغیرہ بھی حسب توفیق کھا لیں لیکن کھانا ساتھ ہی مت کھائیں۔

ایک آدھ گھنٹہ گزر جائے تو دو پلیٹ پلاؤ یا بریانی کی لے لیں۔ کھانا تراویح کے بعد کھائیں.

کھانے میں آپ سالن کی ایک یا دو پلیٹ کے ساتھ تین چار چپاتی کھا لیں لیکن میٹھا اس ہی وقت ایک ساتھ ہر گز مت کھائیں۔

تقریبا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد میٹھا کھا کر کچھ دیر چہل قدمی کر لیں جس کے بعد آدھ پون گھنٹے کا وقفہ دے کر دو تین گلاس ملک شیک پی لیں۔

سحری کے وقت سحری کرنے سے پہلے میٹھی لسّی کا ایک جگ پی لیں تو بہتر ہے ورنہ دہی کا ایک بڑا پیالہ چینی ملا کر کھا لیں۔
سحری بہت ہلکی پھلکی سی کریں جس میں آپ دو انڈوں کے ساتھ تین چار سلائیس یا دو پراٹھے کھا کر چائے پی لیں۔ اور اذان سے قبل چار گلاس پانی پی کر روزے کی نیت کر لیں۔

انشاء اللہ ایسا کرنے سے طبیعت بوجھل محسوس نہیں ہو گی ۔ یاد رکھیں ہلکی غذا ، شفا ہی شفا
 

فاخر رضا

محفلین
روزے میں اگر آپ معمول کے مطابق کھانا کھائیں تو وزن کم ہوجائے گا
اس کے علاوہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں
جس چیز کو کھانا نہیں کہتے وہ junk ہوتا ہے اس سے مکمل پرہیز کریں
 

ابو ہاشم

محفلین
روزے میں اگر آپ معمول کے مطابق کھانا کھائیں تو وزن کم ہوجائے گا
اس کے علاوہ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں
جس چیز کو کھانا نہیں کہتے وہ junk ہوتا ہے اس سے مکمل پرہیز کریں
اچھے مشورے

میں نے اپنی سمجھ کے مطابق کل اور آج روزہ یوں افطار کیا:
تین چار کھجوریں، تین چار شربت کے گلاس، فروٹ چاٹ اور چنا چاٹ

اور سحری
کل: روٹی 'وِسَلُّن' کے ساتھ، چائے اور پانی
آج: روٹی گوشت کے سالن کے ساتھ، اوپر سے دہی کا ایک پیالہ، چائے اور پانی
 

فاخر رضا

محفلین
کھجور میں چینی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ شربت تو نام ہی چینی کا ہے۔
کاربوہائیڈریٹ فوری انرجی دیتے ہیں اور اسی طرح انسولین بھی زیادہ بنانا پڑتی ہے پھر فوراً ہی کام آجاتی ہے
ہم میں بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹ کی کمی ہو.
اصل پرابلم زیک craving کا ہے. ہمیں کاربوہائیڈریٹس کی craving ہوتی ہے.
اس کا حل شاید پانی ہو.
یہ بہت ضروری بات ہے کہ رمضان المبارک میں پروٹین کا استعمال بہت کم ہوجاتا ہے. اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے
 

زیک

مسافر
کاربوہائیڈریٹ فوری انرجی دیتے ہیں
اسی لئے زیادہ ایکسرسائز کے ساتھ ان کا استعمال مفید ہے لیکن عام حالات میں بیلنس لازم ہے۔ اور روزے کے لئے تو آہستہ ہضم ہونے والی غذا بہتر ہے۔

ویسے اگر رمضان میں صرف چینی اور اس کے تمام سورسز ہی بہت کم کر دیئے جائیں تو یقین ہے کہ صحت بہتر ہو گی اور وزن کم
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
اسی لئے زیادہ ایکسرسائز کے ساتھ ان کا استعمال مفید ہے لیکن عام حالات میں بیلنس لازم ہے۔ اور روزے کے لئے تو آہستہ ہضم ہونے والی غذا بہتر ہے۔

ویسے اگر رمضان میں صرف چینی اور اس کے تمام سورسز ہی بہت کم کر دیئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ صحت بہتر ہو اور وزن کم ہو
سو فیصد متفق
 

فاخر رضا

محفلین
وزن زیادہ کرنے کے لیے کیا کیا جائے؟
بھائی وزن زیادہ کیوں کررہے ہو
اگر فٹ ہو تو کیا مصیبت آئی ہے
میری تینوں بیٹیاں ہر وقت وزن بڑھانے کی فکر میں رہتی ہیں اور اسی غم میں دبلی ہورہی ہیں کہ ہم موٹے کیوں نہیں ہوتے
میری امی خود ان کے پیچھے لگ جاتی ہیں پاکستان میں.
 
Top