غالب دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں

سیفی

محفلین
دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن

دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم تن کے پاؤں
رکھتا ہے ضد سے، کھینچ کے باہر لگن کے پاوں

دی سادگی سے جان، پڑوں کوہکن کے پاؤں
ہیہات! کیوں نہ ٹوٹ گئے پیر زن کے پاؤں

بھاگے تھے ہم بہت، سو اس ی کی سزا ہے یہ
ہو کر اسیروں دابتے ہیں راہزن کے پاؤں

شب کو کسی کے خواب میں آیا نہ ہو کہیں
دکھتے ہیں آج اس بتِ نازک بدں کے پاؤں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیوانَ غالب سے انتخاب
 
سیفی

محفلین
ثناءاللہ نے کہا:
واہ۔۔۔۔۔ بہت عمدہ انتخاب ہے۔

ثناء بھائی!
لگتا ہے ہم دونوں کی پسند کی سرحدیں کچھ ملتی ہیں۔ آپ کو پتا ہے کہ شاعری کی کتاب میں سے ہر ایک کو علیحدہ ہی مضامین پسند آتے ہیں۔ یعنی جو جیسا دل رکھتا ہے ایسی اس کی پسند ہوتی ہے۔

ویسے

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
 
منہاجین

محفلین
ذرا سرحدی جھڑپوں سے بچ کے رہنا۔

سیفی نے کہا:
ثناء بھائی!
لگتا ہے ہم دونوں کی پسند کی سرحدیں کچھ ملتی ہیں۔ آپ کو پتا ہے کہ شاعری کی کتاب میں سے ہر ایک کو علیحدہ ہی مضامین پسند آتے ہیں۔ یعنی جو جیسا دل رکھتا ہے ایسی اس کی پسند ہوتی ہے۔

ویسے

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو

سرحدوں کا ملنا کوئی نیک شگون نہیں، دل ملنے چاہیئیں بس! کیونکہ عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ جہاں سرحدیں ملیں وہاں سرحدی جھڑپیں ضرور ہوتی ہیں۔
 
ثناءاللہ

محفلین
جناب ہماری تو کئی سرحدیں مل رہیں ہیں مثلاً علاقے کی سرحدیں، خیال کی سرحدیں، پسند کی سرحدیں اور انشاءاللہ دل کی سر حدیں مل جائیں گی۔ کیونکہ دل کو دل سے راہ ہوتی ھے۔
 
منہاجین

محفلین
خیالِ خام سرحدی

ثناءاللہ نے کہا:
جناب ہماری تو کئی سرحدیں مل رہیں ہیں مثلاً علاقے کی سرحدیں، خیال کی سرحدیں، پسند کی سرحدیں اور انشاءاللہ دل کی سر حدیں مل جائیں گی۔ کیونکہ دل کو دل سے راہ ہوتی ھے۔

بہت اچھے، خیالِ خام سرحدی صاحب!!! بہت اچھے۔
 
سیفی

محفلین
خیالِ خام سرحدی

منہاجین نے کہا:
بہت اچھے، خیالِ خام سرحدی صاحب!!! بہت اچھے۔

منہاجین بھیا!!
آپ کی تحریر اور الفاظ کا چناؤ تو بس ہمارا دل ہی لے جاتا ہے۔

آپ کو پتا ہونا چاہئے آج کل روشن خیالی کا دور ہے۔ سرحدی پڑوسیوں کے بارے ایسی بات نہیں کرتے۔ آج کل تو سرحدیوں میں گاڑھی چھنتی ہے۔

آپ مجھے “شدت پسند“ لگتے ہیں۔ جو پرانی تلخیاں یاد کرتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نذرانہ، آپ کہاں رہ گئے تھے؟ امید کرتا ہوں کہ اب آپ باقاعدگی سے آتے رہیں گے۔
 
Top