مبارکباد دوست بھائی کو مبارک باد!

arifkarim

معطل
ہمارے فیصل آباد کے دوست اور ساتھی ’’شاکر‘‘ بھیا نے ۱۰،۰۰۰ پیغامات کا ہدف پار کر لیا ہے۔ انہیں تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں!:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
سب کے دوست، شاکر بھائی کے 10،000 پیغامات۔

سید شاکر عزیز، کو اردو یب پر دس ہزارپیغامات پورے ہونے پر میری طرف سے اور تمام محفلین کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
شروع شروع میں اردو ویب پر میری راہمنائی کرنے والوں میں ایک نام دوست کا بھی ہے۔مجھے شروع سے ہی ان کے نرالےاور بے پروا انداز تحریر محصور کیے رکھا ہے۔

ہم اور رسم بندگی؟ آشفتگی؟ افتادگی؟
احسان ہے کیاکیا تیرا،اے حسن بے پروا تیرا

میرے پاس ہمیشہ سے لفظوں کی کمی رہی اس لیے شکریہ اور مبارک کے لیے انشاجی سے مد لی :grin:

اس شہر میں کس سے ملیں،ہم سے تو چھوٹیں محفلیں۔
ہر شخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانا تیرا
 
شاکر بھائی بس کیا بیان کریں کہ پچھلے ایک ہفتے سے روز آنہ جھانکتے رہے اور امید لگائے ہوئے تھے کہ کب یہ سنگ میل عبور ہوتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمہیں بہت مبارک ہو شاکر۔

محمد شاکر عزیز محفل فورم کے ابتدائی ارکان میں شمار ہوتے ہیں اور اردو ویب کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ یہ رہا ان کا فورم پر پہلا پیغام، اور یہاں انہوں نے کچھ واہ واہ کی تھی۔ شروع میں وہ ورڈپریس کو دیکھ کر الجھن میں مبتلا ہوتے تھے کہ یہ کیا بلا ہے، اور آج لوگ انہی کے لکھے ہوئے ٹیوٹوریل پڑھ کر اپنے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شاکر کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

arifkarim

معطل
آجکل شاکر بھائی ونڈوز ۷ الٹی میٹ کی ’انسٹالیشن‘ پر زور آزمائی کر رہے ہیں۔ امید ہے جلد کامیاب ہو کر یہاں حاضر ہو جائیں گے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
تمہیں بہت مبارک ہو شاکر۔

محمد شاکر عزیز محفل فورم کے ابتدائی ارکان میں شمار ہوتے ہیں اور اردو ویب کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ یہ رہا ان کا فورم پر پہلا پیغام، اور یہاں انہوں نے کچھ واہ واہ کی تھی۔ شروع میں وہ ورڈپریس کو دیکھ کر الجھن میں مبتلا ہوتے تھے کہ یہ کیا بلا ہے، اور آج لوگ انہی کے لکھے ہوئے ٹیوٹوریل پڑھ کر اپنے بلاگ سیٹ اپ کرتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شاکر کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائیں۔ آمین۔

شکریہ برادرم ان روابط کیلیے۔ شاکر صاحب واقعی ایک محنتی آدمی ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں کامیابیاں عطا فرمائیں، اب تو صاحبِ لیپ ٹاپ بھی ہو گئے ہیں :)
 

دوست

محفلین
بڑی مہربانی آپ احباب کی۔ اپنی تو یہ حالت ہے کہ عرصے سے پیغامات گننے چھوڑ دئیے۔ یہاں آکر بس چپ رہ کر سننے اور پڑھنے کو دل کرتا ہے، ماشاءاللہ اتنی رونق ہے کہ بولنے کو کچھ رہ ہی نہیں جاتا۔ بس درود کا دھاگہ ہے جس میں روزانہ کا ایک آدھ پیغام ہوجاتا ہے ورنہ وہ بھی نہ ہوتا۔
بڑی نوازش آپ کی محبتوں کے لیے۔ دس ہزار ہوگئے تو کسی دن پچاس ہزار بھی ہوجائیں گے، کچھوا بھی تو ریس جیتا ہی تھا۔ :)
 

ھارون رشید

محفلین
2rohtnd.gif


166m8n4.jpg


kbbtle.gif

 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو بیٹا شاکر۔۔۔ اسی طرح جھنڈے گاڑتے رہو۔ بقول ڈاکٹر ذاکر حسین ’کھُٹ کھُٹ کرتے رہو، کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے‘۔
آج کل نہ اعداد و شمار کا صفحہ ملتا ہے اور نہ ماہر، مشتاق وغیرہ زمروں کا نظم بچا ہے، نئے ورژن میں محض مبتدی اور پیش رفت ہے، اس لئے میں نے ایسے تانے بانے کھولنا بند کر دیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
مبارک باد سے میں سمجھا کہ شاید شاکر بھائی کا خربوزہ میٹھا نکل آیا ہے;)
دس ہزاری کی مبارک ہو شاکر بھائی۔
دعا ہے کہ آپ کا خربوزہ بھی مییٹھا ثابت ہو:grin:
 
چاچو کل میں اعداد و شمار کا صفحہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا تو پورا براؤزر ایرر میسیجز سے بھر گیا۔ :)
 
Top