مبارکباد دوست بھائی کو مبارک باد!

شمشاد

لائبریرین
وہ کیا فرمائش کرتے ہیں، زیادہ سے زیادہ یہی کہتے ہوں گے کہ ایک کپ چائے بنا دو (اگر وہ چائے پیتے ہیں تو)، اور بھلا وہ کیا فرمائش کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
باقی کے کون سے کام ہیں جو کرنے والے ہوتے ہیں، اب ان کی پڑھائی تم تو کر کے نہیں دیتی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو اپنے گھر کے ہی کام کرتی ہو ناں، کسی کے گھر کے تو نہیں کرتی ناں۔ اور پھر تم اکیلی تھوڑا ہی کرتی ہو گی، تمہارے ساتھ تمہاری تین بہنیں بھی تو ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جی نہیں گھر کے کام میں عائشہ اور امی ہی کرتے ہیں،، بلکہ زیادہ تر میں،، آجکل عائشہ کو کالج سے چھٹیاں ہیں تو وہ بھی ہاتھ بٹا دیتی ہے،
ورنہ عا م دنوں میں سب چلے جاتے ہیں اپنے اپنے کاموں پہ کوئی سکول،کوئی کالج، کوئی یونیورسٹی، اور میں اکیلی ہی سب کرتی ہوں:battingeyelashes:
 

شمشاد

لائبریرین
تو تمہیں تو آجکل چھٹیاں ہیں ناں، اس لیے ہاتھ بٹا دیتی ہو گی۔

تو جب تم پڑھنے جاتی تھی اس وقت کون کام کرتا تھا۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میں نے تو پرائیویٹ کیا ہے ، ایف اے ، بی اے۔ بس شام کو 2 گھنٹوں کے لئے اکیڈ می جاتی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، تم تو بہت پڑھاکو لڑکی ہو۔ تمہیں تو کوئی انعام ملنا چاہیے۔
اب آگے کا کیا پروگرام ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
جولائی یا اگست میں، لیکن کون سے سن میں اس کا معلوم نہیں۔

انعام میں کیا لینا ہے، وہ بھی لکھ دینا تھا ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مانگ کے بھی لیتے ہیں، ایسی کیا بات ہے۔

دیکھو ناں آپ کی کسی دوست نے آپ کو ایک قلم تحفے میں دیا تو دوسری کوئی دوست بھی ویسا ہی تحفہ دینے سے پہلے پوچھ لے تو کیا حرج ہے۔
 

رانا

محفلین
ارے دوست بھائی آپ کو بہت بہت مبارک ہو میری طرف سے بھی۔:rose: :redheart: :congrats: کئی مرتبہ اس دھاگے پرنظر پڑی لیکن خیال تھا کہ شائد کوئی شادی وادی کی مبارک باد دی جارہی ہے اس لئے یہ سوچ کر اندر جھانکنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں محفل میں آئے ہوئے ہمیں اس لئے سینئیرز کی گپ شپ میں ٹانگ اڑانا کہیں کسی کو برا نہ لگے۔ لیکن آج خیال ایا کہ ایک نظر ڈال ہی لیں ٹانگ اڑائے بغیر ہی واپس آجائیں گے لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا۔ دس ہزار کا سنگ میل عبور کرنے پرمیری طرف سے بہت بہت مبارک۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مانگ کے بھی لیتے ہیں، ایسی کیا بات ہے۔

دیکھو ناں آپ کی کسی دوست نے آپ کو ایک قلم تحفے میں دیا تو دوسری کوئی دوست بھی ویسا ہی تحفہ دینے سے پہلے پوچھ لے تو کیا حرج ہے۔
دو چار چاکلیٹ کے ڈبے بجھوا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اکٹھے ہی دو چار ڈبے، یعنی کہ چھ ڈبے،

ایک آدھے ڈبے سے گزارہ نہیں ہو سکتا کیا؟
 
Top