

کئی مرتبہ اس دھاگے پرنظر پڑی لیکن خیال تھا کہ شائد کوئی شادی وادی کی مبارک باد دی جارہی ہے اس لئے یہ سوچ کر اندر جھانکنے کی ہمت نہیں ہوئی کہ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں محفل میں آئے ہوئے ہمیں اس لئے سینئیرز کی گپ شپ میں ٹانگ اڑانا کہیں کسی کو برا نہ لگے۔ لیکن آج خیال ایا کہ ایک نظر ڈال ہی لیں ٹانگ اڑائے بغیر ہی واپس آجائیں گے لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور نکلا۔ دس ہزار کا سنگ میل عبور کرنے پرمیری طرف سے بہت بہت مبارک۔دو چار چاکلیٹ کے ڈبے بجھوا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مانگ کے بھی لیتے ہیں، ایسی کیا بات ہے۔
دیکھو ناں آپ کی کسی دوست نے آپ کو ایک قلم تحفے میں دیا تو دوسری کوئی دوست بھی ویسا ہی تحفہ دینے سے پہلے پوچھ لے تو کیا حرج ہے۔