خوشی کی پسندیدہ شاعری

F@rzana

محفلین
بہت خوب، پانچویں شعر میں کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے ذرا پھر سے چیک کر لیں پلیز :)
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے خوشی ، کیا خوب اہتمام او رکیا ہی خوب انتخاب ہے ، ماشا اللہ ، خوش رہیں، بہت بہت شکریہ پیش کرنے کو
 

کاشفی

محفلین
گفتگو کچھ اس طرح کی زخم گہرا کر دیا
رات اس نے میرا لہجہ بھی فسردہ کر دیا


پہلی صف میں بیٹھ کر فرمائش ِ اشعار کی
کل بھری محفل میں اس نے مجھ کو تنہا کر دیا


سارے انتخابات اچھے ہیں۔۔۔۔۔۔عمدہ خوشی جی۔۔بہت ہی خوب۔۔کیا کہنے ہیں جناب کے۔۔عمدہ و اعلی ذوق رکھتی ہیں آپ ماشاء اللہ۔۔

ویسے خوشی جی ۔۔یہ فرمائش میں نے کب کی تھی۔۔مجھے تو یاد بھی نہیں۔۔۔ :noxxx:
 

شمشاد

لائبریرین
نمبر ایک بات تو یہ ہے کہ پسند اچھی ہے۔
نمبر دو بات یہ ہے کہ صاحب کلام کا نام بھی لکھا کریں۔
نمبر تین بات یہ ہے کہ ھ کا استعمال زیادہ ہے، گول ہ بھی استعمال کیا کریں۔ جو کہ انگریزی کے حرف او پر ہے۔
 

خوشی

محفلین
اچھا جناب کوئی اور حکم

ویسے ھ مجھے پسند ھے ہ کی نسبت

شاعر کا نام بھول جاتی ہوں لکھنا

پسند کا شکریہ

ااتنی غلطیاں نکالنے کے بعد تعریف چہ معنی دارد:laughing:


بلکہ میرا شکریہ کیسا:laughing:
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ تو اچھی شاعری شریک محفل کرنے پر ادا کیا ہے۔

اور غلطیاں تو نہیں نکالیں، بس مشورہ دیا ہے۔ مانیں یا نہ مانیں آپ کی مرضی۔
 

کاشفی

محفلین
خوشی جی کچھ اور بھی تو شریکِ محفل کریں۔۔۔
آپ کا انتخاب عمدہ ہے۔۔ آپ کے لیئے ایک شعر ۔۔۔


خط اُنکا بہت خوب، عبارت بہت اچھی
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 

خوشی

محفلین
جناب میں نے یہ کب کہا کہ آپ کی بات نہیں ماننی ہائے ربااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا کسی کو میری بات کی سمدجھ کیوں نہیں‌آتی:cry::cry::cry::cry:
 
Top