خوشی کی پسندیدہ شاعری

شمشاد

لائبریرین
دیکھیں آپ نے کہا کہ آپ کو ھ زیادہ پسند ہے بانسبت ہ کے۔ تو میں تو آپ کی پسند کا احترام کرتا ہوں۔

آپ مانیں گی تو زہے نصیب، نہیں تو ہم بھی خوشی کی خوشی میں خوش ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
شمشاد بھائی میں آپ کو ایسا نہیں سمجھتا تھا۔۔آپ نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو رُولا دیا۔۔۔کتنے آنسوؤں سے رو رہی ہیں ۔۔چُپ کرائیں اب۔۔۔ مجھے بھی رونا آرہا ہے۔۔۔
 

مغزل

محفلین
قہقہوں کے تیر برسائے تو گھائل میں بھی تھا
اشک جب وہ بانٹنے نکلا تو سائل میں بھی تھا

رات بھر لڑتا رھا ھوں باغیوں کی فوج سے
صبح دم دیکھا تو خود اپنے مقابل میں‌بھی تھا

کفر تھا سورج جہاں اور روشنی مصلوب تھی
اس جہان سرد میں اک برف کی سل میں بھی تھا


وہ بھی تھا دشمن مرا ، مجرم مرا ، قاتل مرا
اپنا دشمن ، اپنا مجرم ، اپنا قاتل میں بھی تھا

چاند پر اپنی سیاھی پھینکنا پھر ناچنا
جشن اندھی رات کا تھا اور شامل میں بھی تھا

حبس اتنا تھا کہ دی وحشی ھواؤں کو صدا
پھر وھاں زخمی شجر تھے اور گھائل میں بھی تھا

کیسے ھوتیں پھر بیاض دل کی تفسیریں رشید
وہ بھی لب بستہ تھا اور کچھ حرف مشکل میں بھی تھا

رشید قیصرانی


یہ بات اس کی ہے کرے یا حق ادا نہ کرے
محبت کرنے والا تو کبھی گلہ نہ کرے

اٹھیں جو راہ عشق میں قدم رکا نہ کریں
گریباں چاک ہو جو اس میں وہ سلا نہ کرے

دعائیں مانگ کہ سحر نصیب ہو تیرے
اندھیرا بخت میں جب ہو دیا جلا نہ کرے

یہ ٹھیک ہے کہ جدا سب نے ہونا ہے اک دن
ہمیں اس زندگی میں تو جدا جدا نہ کرے

یہ کیا شکائتیں تم دل کی آج لے بیٹھے
وہ دل ہی کیا جو مصیبت میں مبتلا نہ کرے

جسی یقین ہو اپنی محبتوں کا وہ
پکڑ کے ہاتھ لے جائے کوئی التجا نہ کرے

ہے کون دنیا میں جس کو نہیں کمی کوئی
جو چاہا جس نے وہ سب اسے ملا نہ کرے

اسے کہیں کہ اگر جینا ہے بگیر اس کے
تو پھر کبھی بھی میری عمر کی دعا نہ کرے


ایم ٹی عامر

درد ہوتے نہیں کئی دل میں چھپانے کے لئے
سب کےسب آنسو نہیں‌ہوتے بہانے کے لئے

عمر تنہا کاٹ دی وعدہ نبھانے کے لئے
عہد باندھا تھا کسی نے آزمانے کے لئے

یہ قفس ھے گھر کی زیبائش بڑھانے کے لئے
یہ پرندے تو نہیں ھیں آشیانے کے لئے

کچھ دیے دیوار پر رکھنے ھیں وقت انتظار
کچھ دیے لایا ہوں پلکوں پر جلانے کے لئے

وہ بظاہر تو ملا تھا ایک لمحے کو عدیم
عمر ساری چاھیئے اس کو بھلانے کے لئے

لوگ زیر خاک بھی تو ڈوب جاتے ھیں عدیم
اک سمندر ہی نہیں ھے ڈوب جانے کے لئے

تو پس خندہ لبی آہوں کی آوازیں تو سن
یہ ہنسی تو آئی ھے آنسو چھپانے کے لئے

کوئی غم ہو کوئی دکھ ہو درد کوئی ہو عدیم
مسکرانا پڑ ہی جاتا ھے زمانے کے لئے


بہت خوب خوشی بہن ، واہ ، ماشا اللہ کیا خوب انتخاب ہے واہ
 
Top