خدا

شمشاد

لائبریرین
خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کےلیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
(احمد ندیم قاسمی)
 

مغزل

محفلین
خدا آباد رکھے میکدہ یہ تو سمجھ ساقی
ہزاروں بادہ کش ہیں ایک پیمانے سے کیا ہوگا
استاد قمر جلالوی
 

کاشفی

محفلین
بیخودی میں ہم تو تیرا در سمجھ کر جُھک گئے
اب خدا معلوم کعبہ تھا کہ وہ بتخانہ تھا
(طالب جے پوری)
 

جاسمن

لائبریرین
خُدا کرے، وہ حقیقت میں ہم کو ہوں حاصل
جنھیں ہم اپنا تصوّر میں مان بیٹھے ہیں

شفیق خلؔش
 
Top