خدا

شمشاد

لائبریرین
خدا جانے رہِ الفت میں یوں ہوتا تو کیا ہوتا!
کہ آنکھیں بند ہوتیں اور تیرا سامنا ہوتا
(سرور)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں
پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ
(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
حريف اپنا سمجھ رہے ہيں مجھے خدايان خانقاہي
انھيں يہ ڈر ہے کہ ميرے نالوں سے شق نہ ہو سنگ آستانہ
(علامہ)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ سے
بلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے
(ابراہیم ذوق)
 
Top