تاسف جویریہ ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

میں لائبریری میں گوشۂ صحبت میں لکھنے کے لئے بیٹھی تھی کہ جویریہ سے بات ہوئی ابھی ۔ اور آج پہلی بار جویریہ سے بات کر کے دل دکھی ہوگیا ہے ۔ جویریہ کے لئے یہ ماہ (اگست) آزمائش کا ثابت ہوا ہے ۔ تیرہ اگست کو جویریہ کے ایک قریبی رشتہ میں دادا کا انتقال ہو گیا ۔ ان کے دفنانے سے بھی پہلے کالام کے دھماکہ میں ایک اور عزیز اپنے دو دوستوں سمیت وفات پاگئے ۔ پھر اسی رات دو بجے انھی دادا (جن کا انتقال ہوا) کے بیٹے ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بننے سے خالق حقیقی سے جا ملے بارہ گھنٹے کے اندر ۔ ایک کے بعد ایک تمام دکھ ایک ساتھ چلے آئے !!

اللہ تعالی تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، آمین ۔

27 اگست کو جویریہ کے لئے اللہ نے جس آزمائش کو منتخب کیا اس کے بیان کرنے کی مجھے نہیں ہمت ہو رہی کہ کس طرح لکھوں ۔ ابھی تک ہم جویریہ کی خوشیوں میں ہی مگن رہے ہیں ابھی کچھ دن پہلے جویریہ نے خوشی کی خبر سنائی تھی اس ننھے فرشتے کا نام بتایا تھا اور اس ننھے سے فرشتے نے دنیا میں اپنی آنکھیں کھولنے سے پہلے ہی بند کر لی ہیں ۔۔۔ مجھے نہیں سمجھ میں آرہا کہ کیا لکھوں اور کس طرح لکھوں ۔۔۔

جویریہ ۔۔۔ آپ کی خوشیوں میں بھی ہم سب شامل تھے اور اب اس آزمائش میں بھی آپ کے ساتھ ہیں آپ نے خود کو اکیلا نہیں سمجھنا ہے ۔ اللہ تعالی بہتر کرنے والا ہے۔ وہ ہم سب سے بہتر جاننے والا بھی ہے ۔ اور ہم سے بہتر فیصلہ کرنے والا بھی ہے ۔۔۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو، آپ سب کو صبر و ہمت عطا فرمائے اور آپ کے لئے بہترین کا انتخاب کرے ! آمین

آپ کے بہت سی دلی دعائیں !
 

ساجداقبال

محفلین
اوہ۔۔۔۔اللہ جویریہ کو ان تمام آزمائشوں میں سرخرو کرے۔ واقعی پے در پے ایسے واقعات انسان کو توڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ جویریہ بہن دل بڑا رکھیے، ان شاء اللہ باری تعالٰی آپکو ان آزمائشوں پر صبر کے بدلہ میں جزائے خیر دینگے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
مجھے انتہائی افسوس ہوا ہے جویریہ کے مصائب کے بارے میں پڑھ کے۔ میں اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ جویریہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں اور ان آزمائشوں پر جزائے خیر۔ آمین یا رب العالٰمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ مجھے بہت دکھ ہوا یہ سب جان کر۔

اللہ سے دعا ہے وہ تمہیں ہمت و استقامت دے اور یہ سب سہنے اور برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ہم سب تمہارے دکھوں میں تمہارے ساتھ ہیں۔ اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھنا۔

شگفتہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ سب ہمارے ساتھ شیئر کیا۔
 

Dilkash

محفلین
اوھو۔۔۔

انتھائی افسو س ہے۔۔
واقعی بڑے صدمے ہیں۔۔اللہ انہیں برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔۔ آمین یا رب العالٰمین۔
 

رضوان

محفلین
جویریہ اللہ تمہیں اور تمام گھر والوں کو ہمت و استقامت دے۔

ان المناک پے در پے واقعات کا جو دکھ ہوا ہے الفاظ انہیں بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

اس آزمائش اور دکھ کی گھڑی میں ہماری دعائیں اور نیک خواہشات تمہارے ساتھ ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جوجو بٹیا
آزمائش کا وقت تو بڑے بڑے پیغمبروں پر پڑا ہے۔ اگرچہ واقعہ سخت ہے، بلکہ واقعے سخت ہیں، لیکن صبرکے علاوہ کچھ چارہ بھی تو نہیں۔ ہم سب تو تمھارے غم میں شریک ہیں ہی۔ تم بھی خود ہم سب کو اس میں پہلے ہی شریک کر لیتیں تو اب تک کافی افاقہ ہو چکا ہوتا۔
بہر حال میری طرف سے ریاض میاں کو بھی سلام اور صبر کی تلقین۔ تمھارے لئے تو بیٹے دل سے دعائیں نکلتی ہی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
یہ تو بہت دکھ بھری خبریں سنائیں شگفتہ ۔۔۔ :(:(۔۔۔ ہم سب جیہ کو اتنا مس کر رہے تھے محفل پر ۔۔ کیا پتا کہ وہ اتنے بڑے صدمات سے گزر رہی ہے ۔۔۔۔
جیہ بہت صبر اور حوصلے سے کام لینا ہے ۔۔ ہم سب کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں ۔۔ اللہ پاک تمہیں اور سب گھروالوں کو صبر اور ہمت عطا فرمائے ۔۔ آمین ۔۔۔
 

تفسیر

محفلین
پیاری جو جو ۔مجھے شگفتہ کا پیغام پڑھ کر تمہارے حالات کا پتہ چلا۔ بہت رنج ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے بس میری یہ دُعا ہے کہ وہ تمہیں صبر جمیل عطا کرے آمین ۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت دکھ ہوا درد ناک خبریں سن کر، اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اللہ آپ کو اور تمام گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔۔ آمین
 

زینب

محفلین
جیہ جی میری دعا ہے اللہ اپ کو ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔۔۔۔۔اور اپ پر سے ہی دکھ کے بادل جلدی چھٹ جایئں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امین۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
میں نے صبح جب یہ پڑھا۔۔اس وقت سے میرا دماغ جکڑا ہوا ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کہوں۔۔۔اتنے بڑے دکھ میں تو میری تسلی کے دو الفاظ بہت کم ہوں گے۔ میں دعا ہی کر سکتی ہوں۔:(
اللہ تمھیں صبر عطا کرے۔ اور ہمت دے کہ ایسی مشکل گھڑی کا حوصلے سے سامنا کر سکو۔:(
 

حجاب

محفلین
جیہ بہت دُکھ ہوا اللہ آپ کو ہمت دے کہ آپ اتنے بڑے سانحے کو برداشت کر سکیں ، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
 

فرضی

محفلین
جویریہ آپ پر تو غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں۔ اللہ آپ کواستقامت دے، صبر کا دامن کبھی نہ چھوڑنا۔ ہم سب آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔

اللہ تمام مرحومین کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپکو اور آپکے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو میرے پاس دل کی عکاسی کے لیے الفاظ نہیں ہیں

اس لیے میں کچھ زیادہ نہیں لکھ سکتا

بس اتنا لکھوں گا کہ

جو ہونا تھا وہ ہوچکا

اب دعاٗ ہے کہ

اللہ پاک آپ کو ؓصبر و ہمت عطا فرمائے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top