تاسف جویریہ ۔۔۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں !

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم بابا جانی۔

واقعی شگفتہ بہت اچھی ہیں۔ سب کا اتنا خیال رکھتی ہیں اور فرزوق تو انہیں بہت پیارے ہیں۔ کیا واقعی فرذوق نہیں آرہے۔ تشویش کی بات ہے۔

بابا جانی آپ کے ذپ کا جواب دے دیا ہے۔ کوشش کروں گی کہ اب زیادہ آؤں محفل پر

بہت بہت شکریہ بابا جانی
 

ظفری

لائبریرین
جویریہ یقین مانیں ۔۔۔ آپ کو اردو محفل پر پھر دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی ۔ حالات اور وقت کی نوعیت یکسر بدلتی رہتی ہے ۔ مگر پھر بھی آپ کو جیسے موقع ملا کرے آپ محفل پر ضرور آیا جایا کریں ۔ ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ لگتی ہوتی تو اپنا اتہ پتہ بھی دیتی، جب اسی نے یاد نہیں رکھا تو کوئی کیا کرئے +رونا+
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم جویریہ بہن، بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو محفل پر واپس دیکھ کر۔

اللہ تعالٰی آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، ہم سب کو بھی سب سے زیادہ دکھ اس ننھی جان کا ہوا، اللہ تعالٰی اس معصوم کے بدلے آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالٰمین۔

اور آپ کی وضاحت کیلیے بھی بہت شکریہ ہم سب خواہ مخواہ نہ جانے کیا کیا سوچ رہے تھے۔ ویسے اگست میں کسی تھریڈ میں میں نے آپ کی دوستوں سے استدعا کی تھی کہ آپ سے رابطہ کریں، نہ جانے کیوں۔
 

فاتح

لائبریرین
کل نفس ذائقۃ الموت!
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام اور آپ سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

محفل پر خوش آمدید
 

جیہ

لائبریرین
بہت بہت شکریہ وارث بھائی۔ میں شکر گزار ہوں آپ کے پر خلوص الفاظ کے لیے۔

فیروز صاحب : یوہ نڑئ مننہ ۔ خاد اؤ آباد اوسئ

فاتح صاحب۔ آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
 
جویریہ آپ کو خدا تعالی صبر عطا فرمائیں اور اس پریشانی کے دور میں ہمت عطا فرمائیں۔ ہم آپ کے دکھوں میں ساتھ ہیں کہ دکھ باٹ لو تو آدھے رہ جاتے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کو خوشیوں سے ہمکنار کرے۔ اور دکھ پریشانی آپ سے دور کرے۔

والسلام
 

جیہ

لائبریرین
بہت شکریہ فاروق صاحب۔ آپ کے پرخلوص الفاظ سے دل کو بڑی تسلی ہوئی۔ جزاکم اللہ
 

رضوان

محفلین
جویریہ
خوش آمدید
دیکھو ایک تمہارے نا آنے سے لائبریری سونی پڑی ہے سیدہ شگفتہ اور اعجاز صاحب بھی لگتا ہے کہ حاضری ہی لگواتے ہیں شمشاد بھائی کے پیغامات میں سے شگفتگی ختم ہوگئی اور ماوراء کوشش کر کر کے تھک گئیں لیکن نئی کتاب لکھنے کے لیے ٹیم نہیں بن سکی۔ محب کا جادو بھی کچھ اثر کھوتا جارہا ہے ۔ قیصرانی کو چپ لگ گئی ہے اور حجاب، سارہ، سارہ خان سب کو کمی سی محسوس ہورہی ہے۔
آتی جاتی رہو کہ محفل آباد رہے :)
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

سسٹرجیہ، آپکی ان پریشانیوں کاپڑھ کربڑا افسوس ہوا اللہ تعالی آّپ کے عزیزوں کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورآپکوصبرجمیل عطاء فرمائیں (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

فرضی

محفلین
آپ کو محفل میں دیکھ کر اچھا لگا۔

خدائ دے بیا بیا راولہ خو دخفگان سرہ نہ د خوشالو سرہ۔ کور دے ودان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top