مبارکباد جشنَ آزادی مبارک

arifkarim

معطل
جشن آزادی اور حقیقی آزادی میں زمین آسمان کا فرق ہے! جس جشن میں خلوص نہ ہو اسکے منانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں! ورنہ تو محض دل بہلاوا ہی ہوگا!
 

زونی

محفلین
جشن آزادی اور حقیقی آزادی میں زمین آسمان کا فرق ہے! جس جشن میں خلوص نہ ہو اسکے منانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں! ورنہ تو محض دل بہلاوا ہی ہوگا!







آپکو کیسے پتہ کہ جشن آزادی کون خلوص‌سے منا رہا ھے اور کون نہیں ؟

جن لوگوں کو دل بہلاوا نہیں کرنا وہ مت منائیں ۔
 

کاشفی

محفلین
سب پاکستانیوں کو پاکستان کا یومِ آزادی مبارک

اہل ہند کو میری طرف سے جشنِ آزادیء ہند بہت بہت مبارک ہو۔۔۔

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبليں ہيں اس کي، يہ گلستاں ہمارا
(شاعرِ مشرق شمس العارفین فخر ہندوستاں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ)


Jashn.gif
 

میر انیس

لائبریرین
آج صرف اپنے ملک کی آزادی کے دن میں کافی عرصے بعد محفل میں آیا ہوں اور ڈھونڈتے دھونڈتے مجھ کو اپنے ایک سال پہلے کا پیغام مل ہی گیا جسن خدشات کا اظہار میں نے ایک سال پہلے کیا تھا وہ اب اور زیادہ بڑھ چکے ہیں ایک سال پہلے میں شرمندہ ضرور تھا پھر بھی اپنے وطن کی آزادی کے دن کی خوشی ضرور تھی پر آج۔۔۔۔۔۔۔ آج میرا دل رورہا ہے۔ میرے بھائیوں کے سروں پر چھت نہیں میری بہنیں بے آسرا بیٹھی ہوئی ہیں بلکتے بچوں کو لئے ہماری امداد کی منتظر ہیں۔ جن لوگوں نے 2005 کے زلزلے میں بڑھ چڑھ کر امداد کی تھی اور جو جذبہ اسوقت نظر آیا تھا وہ جذبہ اسوقت نظر کیوں نہیں آرہا اگراسوقت رمضان تھے اور لوگ اپنے اللہ کے سامنے اپنے مسلمان بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کر کے سر خرو ہونا چاہ رہے تھے تو اب بھی تو رمضان ہی ہیں سارےامدادی کیمپ خالی پڑے ہوئے ہیں 5 سال پہلے جب میں نے دوائوں بالخصوص گلوکوز اور نمکیات کی ڈرپس اگر کسی سے ایک مانگی تھی تو کسی نے پانچ اور کسی نے 10 دی تھیں پر آج ہر کوئی غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے ۔ کیا میرا کوئی بھائی یا بہن اسکی وجہ بتا سکے گا آج جب کہ جشنِ آزادی ہے جس دن ہم ہر سال یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ “اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں“ کیوں آج ہم نے اپنے بھائیوں کو اکیلا چھوڑا ہوا ہے ۔
آج احساس ہوا کے نعرے صرف نعرے ہی ہوتے ہیں ۔ کیوں کہ جو سچ ہے وہ یہ کہ نہ تو اب ہمارا پرچم ایک ہے نہ ہی ہم ایک ہیں۔
اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور سبز ہلالی پرچم ہی سب کا پرچم تا قیامت رہے نہ کہ یہ لال پیلے اور نیلے رنگ کے الگ الگ پرچم
 

کاشفی

محفلین
موج بڑھے یا آندھی آئے
دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دُکھ جھیلیں
گھر تو آخر اپنا ہے

پاکستان !
اللہ تجھے اپنی امان میں رکھے۔
آمین
 
دکھی کون نہیں موجودہ حالات پر لیکن کیا ان حالات کو جواز بنا کر ہم ہار مان بیٹھیں ۔۔۔؟ مانا کہ موجودہ صورت حال میں ظلمتیں بے تحاشا ہیں لیکن کیا یہ ظلمتیں ہمارے حوصلوں اور امیدوں سے زیادہ ہیں ۔۔؟ یقینا نہیں اور یہی امید ہمیں یہ سبب دیتی ہے کہ ہم یوم آزادی پر ایک دوسرے کو مبارک دیں ۔ مبارک اس بات کی کہ اتنی مشکلوں مصیبتوں کے باوجود ہم نے زندگی ترک نہیں کی ہے ۔ مبارک اس بات کی کہ ان تمام صدمات کے باوجود ہم زندہ ہیں اور ہمارے پاس مزید وقت ہے سدھرنے اور بہتری کا ۔ تو کیا خیال ہے پھر ہو جائے

جشن آزادی مبارک ۔۔؟

یقینا
 
Top