مبارکباد جشنَ آزادی مبارک

میر انیس

لائبریرین
سب دوستوں کو جشن آزادی مبارک ہو ۔ مگر پتا نہیں کیوں مجھکو آزادی کا جشن مناتے ہوئے بہت شرم آتی ہے ۔آج کا دن خوشی کا تو ہے پر شاید اب سے کوئی دس یا بیس سال پہلے تک خوشی ہم نے دیکھی ہو ۔ یا ابھی چند دن پہلے ایک ورلڈ کپ جیتنے پر تھوڑی نظر آئی تھی پر اب خوشیاں کہاں ہیں ہمارے مقدر میں افسوس اس بات پر ہوتا ہے ہم آزاد ہوکر بھی آزاد نہیں ہیں ۔ ہماری سوچ ہمارے خیالات ہماری فکر کچھ بھی آزاد نہیں ہیں۔سب پر کسی نہ کسی کا قبضہ ہے کبھی کوئی مزہب کے نام پر دھوکا دے کر ہماری سوچ کو غلام بناتا ہے تو کبھی کوئی آزاد خیالی کا نعرہ دے کر ہماری فکر کو پابندَ سلاسل کردیتا ہے اور ہم ہیں کہ قید ہوئے جاتے ہیں اور قید رہیں گے جب تک ہم خود متحد ہوکر ایک ساتھ جال پر زور لگا کر اڑنے کی کوشش نہیں کرتے ہم سب قید رہیں گے اور بلاآخر یا تو بازار میں بیچ دئے جائیں گے یا کسی کی غذا بن جائیں گے ۔ خیر میں بھی کیا باتیں لے کر بیٹھ گیا ۔ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو اپنا ایک الگ وطن تو بہر حال مل ہی گیا تھا آج سے 62 سال قبل
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

جشنِ آزادی تو یقیناً ہم سب کو بہت بہت مبارک ہو !

البتہ آپ کا یوں شرمندہ ہونا پسند نہیں آیا ۔ آزادی آسانی سے قوموں کو نہیں ملا کرتی اس کے لیے نسلوں کو قربان ہونا پڑتا ہے اور صدیوں کا انتظار ! اور آزاد قوم اپنی آزادی کو ہر سطح پر برقرار رکھنے کی سعی کرتی ہے ۔

اگر آپ خود کو ایک آزاد ملک کے آزاد شہری محسوس کریں تو اپنی اس آزاد حیثیت میں اپنی ذمہ داریوں کو مکمل خلوص نیت اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرنے کی کوشش آپ کو سر اٹھا کر جینے کا فخر عطا کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ نے ایسی کوشش ضرور کی ہوں گی اور آئندہ بھی کریں گے ۔

جن چیزوں کی آپ نے نشاندہی کی اپنی تحریر میں یہ فروعی اور ثانوی نوعیت کی حامل ہیں جبکہ ترجیحی اور پہلی ذمہ داری فرد کی سطح پر اپنے انفرادی تا اجتماعی فرائض کا ادراک اور پھر ان کی ادائیگی کے لیے مسلسل کوشاں رہنا ہے ۔

سر اٹھا کر جیئیں مکمل فکر کے ساتھ اور اس احساس کا حامل ہونا بھی خوش آئند ہے ۔

جشنِ آزادی مبارک !

ملائکہ

محفلین
جشن آزادی سب کو مبارک ہو

14augwpcopyyh3.jpg
 
میر انیس

لائبریرین

جشنِ آزادی تو یقیناً ہم سب کو بہت بہت مبارک ہو !

البتہ آپ کا یوں شرمندہ ہونا پسند نہیں آیا ۔ آزادی آسانی سے قوموں کو نہیں ملا کرتی اس کے لیے نسلوں کو قربان ہونا پڑتا ہے اور صدیوں کا انتظار ! اور آزاد قوم اپنی آزادی کو ہر سطح پر برقرار رکھنے کی سعی کرتی ہے ۔
میری بہن آپ نے میری باتوں کو شاید غور سے نہیں پڑہا یا شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ پاکستان بنانے کا کیا مقصد تھا یا شاید آج کل کے حالات کے بارے میں آپ نا بلد ہیں ۔ میری بہن یہ ہمارے لئے شرمندگی کی ہی تو بات ہے کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں اور کروڑوں کی املاک کی قربانی جس لئے دی تھی انکے تصور میں جو پاکستان تھا وہ آج کل کا پاکستان نہیں ہے جہاں آپ کوئی بھی چینل دیکھ لیں آپکو کوئی بھی پاکستان کی ثقافت نظر نہیں آئے گی آپ خریداری کے لئے نکلتی ہونگی وہاں آپکو مختلف اشیاء انڈین ڈراموں کی ہیروئن کے ناموں سے ملیں گی ۔ ہمارے جوان انڈین ہیروز کی کاپی کرتے ہوئے ملیں گے یہ تو خالی صرف ایک مثال ہے ایسی ہزاروں باتیں ہیں جن کو نہیں ہونا چاہئے تھا جیسے بلوچستان میں پچھلے سال بھی جشنَ آزادی نہیں منایا گیا تھا ۔میں حب میں ملازمت کے دوران بہت کچھ دیکھتا ہوں جن کا آپکو علم ہی نہیں ہے ۔ پچھلی دفعہ وہاں 15 اگست کو سرکاری تور پر چھٹی دی گئی تھی اور اس دفعہ بھی آپکو ایک پاکستان کا پرچم کہیں لہراتا نہیں ملے گا ۔ کیا آپکو اتنی جانیں دینے والوں بزرگوں سے اس بات پر بھی ذرا سی شرمندگی نہیں کہ وہ ملک ہی آدھا ہوگیا انہوں نے اسکے ٹکڑے کرنے کے لئے تھوڑی قربانی دی تھی ۔ اور جب انسان اپنی غلطیوں پر شرمندہ نہیں ہوتا انسے سبق نہیں سیکھتا اور سب صحیح ہے کا نعرہ لگاتا رہتا ہے تو وہ غلطیاں کرتا جاتا ہے۔
 
کاشفی

محفلین
جشنِ آزادی مبارک

میری بہن سمیعہ کی طرف سے تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔۔۔

Jashn-e-AzadiMubarak.jpg

میری طرف سے بھی تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یوم آزادی پر ایک چھوٹا سا تحفہ

منسلکہ ذپ فائل کو کھولیں، اور اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لیں۔
کنٹرول پینل پر جائیں، ماؤس کی آئکون پر کلک کریں، Pointer پر جائیں، پھر براؤز پر جائیں اور یہ جو فائل محفوظ کی ہے اس پر جا کر کلک کر دیں۔
آپ کا ماؤس پوائینٹر پاکستان کا لہراتا ہوا جھنڈا بن جائے گا۔
 
Attachments

  • Pakistan.ZIP
    3.7 KB · مناظر: 16

الف نظامی

لائبریرین
اہل وطن کو یوم آزادی ، یوم استقلال مبارک!

یہ یوم آزادی نائیک سیف علی شہید ، شیخ عبد العزیز شہید ، ڈاکٹر عبد القدیر خان ، سپاہی مقبول حسین کے نام

اور ہاں خصوصا یاسمین راجا کے نام یہ جشن آزادی ، جنہیں آج بھارتی فوج نے سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں ‌متعدد خواتین سمیت گرفتار کرلیا ہے

اور ہر اس عظیم ہستی کے نام جو “پاکستان ایک عشق ، ایک جنون “‌ کا عملی نمونہ ہے۔

اٹھارہ اگست کو پاکستان میں یوم ماحولیات منایا جارہا ہے شجر کاری میں ‌حصہ لے کر پاکستان سے محبت کا عملی ثبوت دیں
 
میری بہن آپ نے میری باتوں کو شاید غور سے نہیں پڑہا یا شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ پاکستان بنانے کا کیا مقصد تھا یا شاید آج کل کے حالات کے بارے میں آپ نا بلد ہیں ۔ میری بہن یہ ہمارے لئے شرمندگی کی ہی تو بات ہے کہ ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں اور کروڑوں کی املاک کی قربانی جس لئے دی تھی انکے تصور میں جو پاکستان تھا وہ آج کل کا پاکستان نہیں ہے جہاں آپ کوئی بھی چینل دیکھ لیں آپکو کوئی بھی پاکستان کی ثقافت نظر نہیں آئے گی آپ خریداری کے لئے نکلتی ہونگی وہاں آپکو مختلف اشیاء انڈین ڈراموں کی ہیروئن کے ناموں سے ملیں گی ۔ ہمارے جوان انڈین ہیروز کی کاپی کرتے ہوئے ملیں گے یہ تو خالی صرف ایک مثال ہے ایسی ہزاروں باتیں ہیں جن کو نہیں ہونا چاہئے تھا جیسے بلوچستان میں پچھلے سال بھی جشنَ آزادی نہیں منایا گیا تھا ۔میں حب میں ملازمت کے دوران بہت کچھ دیکھتا ہوں جن کا آپکو علم ہی نہیں ہے ۔ پچھلی دفعہ وہاں 15 اگست کو سرکاری تور پر چھٹی دی گئی تھی اور اس دفعہ بھی آپکو ایک پاکستان کا پرچم کہیں لہراتا نہیں ملے گا ۔ کیا آپکو اتنی جانیں دینے والوں بزرگوں سے اس بات پر بھی ذرا سی شرمندگی نہیں کہ وہ ملک ہی آدھا ہوگیا انہوں نے اسکے ٹکڑے کرنے کے لئے تھوڑی قربانی دی تھی ۔ اور جب انسان اپنی غلطیوں پر شرمندہ نہیں ہوتا انسے سبق نہیں سیکھتا اور سب صحیح ہے کا نعرہ لگاتا رہتا ہے تو وہ غلطیاں کرتا جاتا ہے۔
پانچ سو فیصد متفق ہوں میں آپ کی باتوں سے
کل رات دھماکوں اور موٹر سائیکلوں کے شور سے میں 4 بجے تک نہ سو سکا
فرقہ بندی اور لسانی فسادات ایک اور مصیبت ہیں
بس اللہ اس ملک کی حفاظت فرمائے
 
Top