کاشفی

محفلین
غزل
(شانتی صبا)
جب نمازِ محبت ادا کیجئے
غیر کو بھی شریکِ دعا کیجئے

آنکھ والے نگاہیں چُراتے نہیں
آئینہ کیوں نہ ہو، سامنا کیجئے

آنکھ میں اشکِ غم آ بھی جائیں تو کیا
چند قطرے تو ہیں، پی لیا کیجئے

آپ کا گھر سدا جگمگاتا رہے
راہ میں بھی دِیا رکھ دیا کیجئے

زیرِ پا ہیں سمندر کی گہرائیاں
اب تو ساحل پہ بھی تجربہ کیجئے
 

سید زبیر

محفلین
بہت عمدہ انتخاب سدا خوش رہیں
آنکھ میں اشکِ غم آ بھی جائیں تو کیا
چند قطرے تو ہیں، پی لیا کیجئے
 

bilal260

محفلین
کاشفی بھائی بہت دعائیں آپ کے لئے اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں اور بہتریاں کرے۔(آمین)۔
ایک دعا میرے لئے کر دیں شکریہ۔(میرے دستخط ملاحظہ کیجئے دعا)۔
طالب دعا بلال260شکریہ۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی بہت دعائیں آپ کے لئے اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں اور بہتریاں کرے۔(آمین)۔
ایک دعا میرے لئے کر دیں شکریہ۔(میرے دستخط ملاحظہ کیجئے دعا)۔
طالب دعا بلال260شکریہ۔
آپ کے لیئے ڈھیر ساری دعائیں۔۔ اللہ رب العزت آپ کے لئے آسانیاں پیدا کرے۔آمین اور جو آپ کے حق میں بہتر ہو وہی کرے اور کامیاب و کامران کرے۔۔۔آمین
آپ کا پورا نام کیا ہے۔
آپ کس پروفیشن سے تعلق رکھتے ہیں۔
تجربہ کتنا ہے۔ تعلیم کس جامع سے حاصل کی ہے۔
 
Top