ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
بہت محبت ، بہت آدابِ ، نین بھائی ! مقروض ہوں اس پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ۔جذبات کی لطافت ۔۔۔ ذکر ماضی کی چاشنی، بیان کی سادگی اور اپنے ہی بہاؤ میں ساتھ بہا کر لے جاتی ایسی تحریر۔۔۔ کتنی ہی مدت کے بعد پڑھی ہے۔۔۔ اب تو کثافت سے تحاریرآلودہ ہیں۔۔۔۔ @محمداحمد بھائی کا ایک شعر یاد آ رہا ہے۔۔۔
اب تو اظہار محبت سے آلودہ ہے فضا
کیا زمانہ تھا کہ بستی تھی محبت دل میں
تحریر ایسی رواں دواں ہے کہ پڑھتے رہیے۔۔۔
کسی قلمکار کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین سرمایا ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہی توجہ اور محبت سے پڑھتے ہیں میری شکستہ قلم آرائیاں!
اور محمداحمد بھائی کی کیا بات ہے ! حالانکہ وہ اتنے پرانے نہیں ہیں جتنا کہ میں اور آپ

پس ثابت ہوا کہ نئے پرانے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ۔ احمد بھائی زمانی نہیں بلکہ ذہنی پرانے ہیں ۔
جی ، جی! بالکل درست کہا آپ نے۔ کمپیوٹر کو بیگم پروف رکھنا نہایت ضروری ہے۔ایک چھوٹا سا تنبیہی مشورہ۔۔۔۔ اگر آپ کا ارادہ ایسی اور یادااشتیں تحریر کرنے کا ہے، تو اپنی سوانح عمری گھر والوں سے دور رکھیں۔
میں تمام خود نوشت یاد داشتیں "Biochemistry -Documents" نامی فولڈر میں محفوظ کرتا ہوں۔
اور "میری تحریریں" نامی فولڈر میں احمد بھائی کی اصلاحی تحریریں کاپی کرکے ڈال رکھی ہیں۔
آپ کی تحریریں البتہ " World-War-III" نامی فولڈر میں جاتی ہیں۔
ایسی ویسی دیر! آپ پورے ستائیس اٹھائیس سال دیر سے آئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ جب کڑیاں چک گئیں کھیتلگتا ہے ہم کو دیر ہوگئی آتے آتے۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
اگر آپ ہیرو کو یہاں سے سیدھا مسجد بھی لے جاتے تو ہم نے کیا کہنا تھا۔۔۔۔
نین بھائی ، مجھے الحاج نمازالدین اعتکافی ہونے کا دعوٰٰی نہیں ۔ بہت گنہگار آدمی ہوں ۔ لیکن اللہ کریم نے مجھے زندگی بھر ہمیشہ کبائر سے بہت دور رکھا ہے ۔ اس کا بہت رحم و کرم رہا ہے مجھ پر۔
حقیقت اور اپنی معصیت سے انکار نہیں۔ابنِ آدم ہوں ۔ بس اپنے مالک سے امید ہے کہ جو خطائیں ہوجاتی ہیں وہ انہیں اپنے کرم سے بخش دے گا۔
بہت شکریہ ، نین بھائی !کیسی ہی خوبصورت تحریر سے نوازا ہے آپ نے۔۔۔ ۔ جذبات کی برجستگی، سادگی اور خوبصورتی سے مملو۔۔۔ پہروں بھیگتے رہیے۔۔۔۔ آپ کا ایسی دلفریب تحریر شریک کرنے پر جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔۔۔ بہت محبت آپ کے لیے ظہیر بھائی۔۔۔
کئی تکمیل شدہ نثرپارے اور درجنوں غزلیں نظمیں کب سے شائع ہونے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔ اسے بس میری سستی اور کاہلی کہیے یا مصروفیات کو الزام دیجیے۔ محفل بند ہونے پر آئی ہے تو الوداعی رونقوں میں حصہ لینے کے لیے اب زبردستی وقت نکالتا ہوں کہ اور کچھ دن کی بات ہے۔