الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نہ جانے کیوں، قدرت اللہ شہاب کے افسانے"چندراوتی"نے ذہن کے گوشوں پہ دستک دی ہے

دو ہزار پچیس ہمارے بیچ کا سلور جوبلی سال ہے ۔بڑی مشکلوں سے دنیا کے گوشوں سے کافی ساتھیوں کوجمع کیا ہے ۔
ساتھ ہی بالوں کی جھلملاتی چاندنی بتاتی ہے پچیس سال بہت طویل عرصہ ہے
(یعنی تحریر سے خود کو بھی ریلیٹ کیا)🙂
اگر آپ نے اس تحریر سے خود کو ریلیٹ کیا تو یہ قلم کی کامیابی ہے۔
آپ کا تبصرہ اچھا لگا۔ ڈسکورڈ پر اپنی ری یونین کا احوال سنائیے گا۔
آپ کی نظر اور توجہ کا شکریہ! بہت نوازش!
 

اے خان

محفلین
اے خان کو اگر آپ " زلیخا عورت تھا" بھی کہتے تو وہ برا نہیں مانتا ۔ :D
ماشاء اللہ ، بہت ہی صاف دل اور اچھی طبیعت کا مخلص انسان ہے عبداللہ۔ ایک دفعہ میں نے یونہی گڑ کا ذکر کیا تو مجھے امریکا گڑ بھیجنے پر تیار ہوگئے تھے ۔
جزاک یہ آپ کی محبت ہے،ظہیر بھائی یہ آفر اب بھی دستیاب ہے. ❤️
نیرنگ خیال دیکھ لیں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
؏ رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی…؟ :)

ظہیر بھائی، آپ کی یہ تحریر دل میں ایک میٹھی سی کسک چھوڑ گئی ہے۔ خوب‌ترین سے بھی خوب‌تر!
بہت شکریہ ، سعادت بھائی!
تحریر اگر اہلِ ذوق کو پسند آئے تو مصنف کے لیے اعزاز ہے ۔ قدر افزائی کے لیے بہت نوازش!
فیض کو آپ برمحل درمیان میں لائے ہیں۔
کھوئی ہوئی یاد۔ ۔ ۔ ۔ !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جزاک یہ آپ کی محبت ہے،ظہیر بھائی یہ آفر اب بھی دستیاب ہے. ❤️
نیرنگ خیال دیکھ لیں
بہت بہت بہت بہت محبت ، عبداللہ بھائی!
آپ نے کہہ دیا اور مجھے مل گیا۔ گڑ سے زیادہ میٹھا تو آپ کا خلوص ہے۔
اللہ کریم آپ کے رزق میں برکت دے ، ترقیاں عطا فرمائے ، ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔ سلامت رہیں ۔ آمین !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میری مانیے تو اپنی ایک ویب‌گاہ بنائیے، اور وہاں اپنے ادب‌پارے اور دیگر تخلیقات شائع کیجیے۔ اپنی ویب‌گاہ کا فائدہ یہ کہ آپ کا سارا کام آپ کے اختیار میں رہے گا، آپ کی مرضی کی ترتیب میں دستیاب رہے گا، اور آپ کے قارئین کے لیے (یعنی ہمارے لیے!) ایک مستند جگہ پر موجود رہے گا۔
سعادت بھائی ، یہ مشورہ ایک دوست نے پہلے بھی دیا تھا ۔اور میں نے اس پر کچھ سوچا بھی تھا لیکن بات پھر وہی مصروفیت کی آجاتی ہے ۔ مجھے تکنیکی معاملات سے واقفیت نہیں ۔ ویسے مجھے اپنی تحریروں سے زیادہ اپنے آرٹ اور فوٹوگرافی کے لیے ویب گاہ بنانے کا شوق زیادہ ہے ۔ لیکن اس پر تحریریں بھی ظاہر ہے لگائی جاسکتی ہیں۔ سوچ بچار کے بعد یہی فیصلہ کیا کہ اس کام کو بھی چند سال مؤخر کردیا جائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد دیکھا جائے۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
ویسے یہ ریٹائرمنٹ کے بعد والی فہرست دن بدن طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ :)
 

یاز

محفلین
اے خان کو اگر آپ " زلیخا عورت تھا" بھی کہتے تو وہ برا نہیں مانتا ۔ :D
ماشاء اللہ ، بہت ہی صاف دل اور اچھی طبیعت کا مخلص انسان ہے عبداللہ۔ ایک دفعہ میں نے یونہی گڑ کا ذکر کیا تو مجھے امریکا گڑ بھیجنے پر تیار ہوگئے تھے ۔
انہی کا قومی ترانہ ہے شاید کہ
گُڑ نالوں عشق مِٹھا
او ربا لگ نہ کسے نوں جاوے
وغیرہ
 

سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی ، یہ مشورہ ایک دوست نے پہلے بھی دیا تھا ۔اور میں نے اس پر کچھ سوچا بھی تھا لیکن بات پھر وہی مصروفیت کی آجاتی ہے ۔ مجھے تکنیکی معاملات سے واقفیت نہیں ۔ ویسے مجھے اپنی تحریروں سے زیادہ اپنے آرٹ اور فوٹوگرافی کے لیے ویب گاہ بنانے کا شوق زیادہ ہے ۔ لیکن اس پر تحریریں بھی ظاہر ہے لگائی جاسکتی ہیں۔ سوچ بچار کے بعد یہی فیصلہ کیا کہ اس کام کو بھی چند سال مؤخر کردیا جائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد دیکھا جائے۔ دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
ویسے یہ ریٹائرمنٹ کے بعد والی فہرست دن بدن طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ :)
تکنیکی معاملات میں مدد کی ضرورت ہو تو بلاتکلّف رابطہ کیجیے گا۔
 
Top