الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جذبات کی لطافت ۔۔۔ ذکر ماضی کی چاشنی، بیان کی سادگی اور اپنے ہی بہاؤ میں ساتھ بہا کر لے جاتی ایسی تحریر۔۔۔ کتنی ہی مدت کے بعد پڑھی ہے۔۔۔ اب تو کثافت سے تحاریرآلودہ ہیں۔۔۔۔ @محمداحمد بھائی کا ایک شعر یاد آ رہا ہے۔۔۔
اب تو اظہار محبت سے آلودہ ہے فضا
کیا زمانہ تھا کہ بستی تھی محبت دل میں

تحریر ایسی رواں دواں ہے کہ پڑھتے رہیے۔۔۔
بہت محبت ، بہت آدابِ ، نین بھائی ! مقروض ہوں اس پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ۔
کسی قلمکار کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین سرمایا ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہی توجہ اور محبت سے پڑھتے ہیں میری شکستہ قلم آرائیاں!

اور محمداحمد بھائی کی کیا بات ہے ! حالانکہ وہ اتنے پرانے نہیں ہیں جتنا کہ میں اور آپ :grin: لیکن باتیں پرانے زمانے کی کرتے ہیں ۔
پس ثابت ہوا کہ نئے پرانے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ۔ احمد بھائی زمانی نہیں بلکہ ذہنی پرانے ہیں ۔ :D

ایک چھوٹا سا تنبیہی مشورہ۔۔۔۔ اگر آپ کا ارادہ ایسی اور یادااشتیں تحریر کرنے کا ہے، تو اپنی سوانح عمری گھر والوں سے دور رکھیں۔
جی ، جی! بالکل درست کہا آپ نے۔ کمپیوٹر کو بیگم پروف رکھنا نہایت ضروری ہے۔
میں تمام خود نوشت یاد داشتیں "Biochemistry -Documents" نامی فولڈر میں محفوظ کرتا ہوں۔
اور "میری تحریریں" نامی فولڈر میں احمد بھائی کی اصلاحی تحریریں کاپی کرکے ڈال رکھی ہیں۔
آپ کی تحریریں البتہ " World-War-III" نامی فولڈر میں جاتی ہیں۔

لگتا ہے ہم کو دیر ہوگئی آتے آتے۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
ایسی ویسی دیر! آپ پورے ستائیس اٹھائیس سال دیر سے آئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ جب کڑیاں چک گئیں کھیت

اگر آپ ہیرو کو یہاں سے سیدھا مسجد بھی لے جاتے تو ہم نے کیا کہنا تھا۔۔۔۔
:D:D:D
نین بھائی ، مجھے الحاج نمازالدین اعتکافی ہونے کا دعوٰٰی نہیں ۔ بہت گنہگار آدمی ہوں ۔ لیکن اللہ کریم نے مجھے زندگی بھر ہمیشہ کبائر سے بہت دور رکھا ہے ۔ اس کا بہت رحم و کرم رہا ہے مجھ پر۔
حقیقت اور اپنی معصیت سے انکار نہیں۔ابنِ آدم ہوں ۔ بس اپنے مالک سے امید ہے کہ جو خطائیں ہوجاتی ہیں وہ انہیں اپنے کرم سے بخش دے گا۔

کیسی ہی خوبصورت تحریر سے نوازا ہے آپ نے۔۔۔ ۔ جذبات کی برجستگی، سادگی اور خوبصورتی سے مملو۔۔۔ پہروں بھیگتے رہیے۔۔۔۔ آپ کا ایسی دلفریب تحریر شریک کرنے پر جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔۔۔ بہت محبت آپ کے لیے ظہیر بھائی۔۔۔
بہت شکریہ ، نین بھائی !
کئی تکمیل شدہ نثرپارے اور درجنوں غزلیں نظمیں کب سے شائع ہونے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔ اسے بس میری سستی اور کاہلی کہیے یا مصروفیات کو الزام دیجیے۔ محفل بند ہونے پر آئی ہے تو الوداعی رونقوں میں حصہ لینے کے لیے اب زبردستی وقت نکالتا ہوں کہ اور کچھ دن کی بات ہے۔
 

اے خان

محفلین
بہت شکریہ ، عبداللہ بھائی !
امید ہے کہ آپ اپنی بکریوں ، بطخوں اور باتوں سمیت خیر و عافیت سے ہوں گے۔ :)
آپ ابھی تک " اے خان" سے" دی خان" نہیں ہوئے؟! کیا وجہ ہے؟ لوگوں نے تو بڑے بڑے القاب سمیٹ لیے۔ :grin:
الحمداللہ ظہیر بھیا ❤️
ہائے ایک وقت تھا جب بطخوں اور بکریوں سے دل بہلا لیتے اب تو...... کوئی ویرانی سی ویرانی ہے،
اے خان سے دی خا ن ہوجاتے لیکن محفل بہت مختصر ہوئی 😅
 

عدنان عمر

محفلین
بہت بہت شکریہ ، عدنان بھائی! پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ۔
میں ڈاکٹر شیر شاہ سید اور ان کی تصنیفات سے واقف نہیں ۔ آپ نے جس طرح ذکر کیا اس سے لگتا ہے کہ وہ اچھے لکھاری ہیں ۔ ان سے موازنے کے لیے ممنون ہوں ۔
ڈاکٹر شیر شاہ سید کراچی کے معروف گائناکالوجسٹ تو ہیں ہی، اردو کے معروف ادیب بھی ہیں۔حقیقی زندگی کے واقعات سے اخذ ان کے افسانے ہمارے اردگرد کے مسائل کو اس سادگی اور چابک دستی سے بیان کرتے ہیں کہ سوچنے کی ایک نیا در وا ہو جاتا ہے۔
ریختہ پر ان کے دو افسانوی مجموعے موجود ہیں۔ وقت ملے تو دیکھ لیجیے گا۔
 

اے خان

محفلین
اگر ایک دو جملوں میں سمیٹنے کی کوشش کروں تو ایک نہایت بھونڈی سی مثال دیتے ہوئے یہ کہوں گا کہ دوستیاں اور رشتے بھی انویسٹمنٹ مانگتے ہیں ۔ وقت کی ، توجہ کی ، احتیاط کی اور سب سے بڑھ کر خلوص کی ۔جیسی اور جتنی انویسٹمنٹ ہوگی ، ویسا اور اتنا ہی ریٹرن۔ ویسے ہر اصول کا استثنا بھی ہوتا ہے ۔ چنانچہ قسمت کا عنصر بھی اپنی جگہ اہم ہے ۔
ہائے میں تو بڑا بدقسمت نکلا
جتنی انویسٹمنٹ کی اتنا ہی خسارہ ملا
پھر اسی خسارے کی بھرپائی کے لیے قرض لے کر انویسٹمنٹ کی لیکن افسوس خسارہ شاید مقدر میں ہے.
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، آپ کے ان کھٹ مٹھے تبصروں کے لالچ ہی میں اپنی نگارشات لگاتا ہوں۔ اور آپ کبھی مایوس نہیں کرتے۔ 🌸 🍁
آپ کے تبصرے کو جواب در جواب کے لیے آخر پر اٹھا رکھا تھا لیکن اب اس پردۂ سیمیں کے آگے سے اٹھنا ہے ۔ آپ سے سطر در سطر تلوار بازی کچھ دیر تک کے لیے ملتوی!
خبردار ! جوآپ یہاں سے ہلے۔ میں ایک منٹ میں گیا او ر تین گھنٹے میں آیا۔
ایک ڈرامہ تھا ۔۔۔ اس میں وہ کہتا ہےکہ جا کر بوتلیں لے آ۔۔۔ اور سن ۔۔۔ صرف جان جان کرنا ہے۔۔۔ واپس نہیں آنا۔

ویسے ہی آپ کی تحریر دیکھ کر ذرا چھیڑ خانی سوجھتی ہے۔۔۔۔ محمداحمد بھائی تو اب ایسے قصے لکھتے ہی نہیں۔۔۔ جانے کیوں۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت محبت ، بہت آدابِ ، نین بھائی ! مقروض ہوں اس پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ۔
کسی قلمکار کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین سرمایا ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہی توجہ اور محبت سے پڑھتے ہیں میری شکستہ قلم آرائیاں!
یہ تو آپ کا انکسار ہے۔۔۔۔ سر بہ سر محبت آپ کے لیے۔۔۔۔

اور @محمداحمد بھائی کی کیا بات ہے ! حالانکہ وہ اتنے پرانے نہیں ہیں جتنا کہ میں اور آپ :grin: لیکن باتیں پرانے زمانے کی کرتے ہیں ۔
پس ثابت ہوا کہ نئے پرانے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ۔ احمد بھائی زمانی نہیں بلکہ ذہنی پرانے ہیں ۔
محمداحمد بھائی بڑے تیز ہیں۔۔۔۔ وہ نئی پیکنگ میں پرانا ایکسپائر مال بیچ رہے ہیں۔۔۔

جی ، جی! بالکل درست کہا آپ نے۔ کمپیوٹر کو بیگم پروف رکھنا نہایت ضروری ہے۔
میں تمام خود نوشت یاد داشتیں "Biochemistry -Documents" نامی فولڈر میں محفوظ کرتا ہوں۔
اور "میری تحریریں" نامی فولڈر میں احمد بھائی کی اصلاحی تحریریں کاپی کرکے ڈال رکھی ہیں۔
آپ کی تحریریں البتہ " World-War-III" نامی فولڈر میں جاتی ہیں۔
ہوہوہوہہووہوہو۔۔۔۔ جلد ہی میسر ہوگا۔۔۔ احمد کے رومانی اصلاحی ناول۔۔۔۔

ایسی ویسی دیر! آپ پورے ستائیس اٹھائیس سال دیر سے آئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ جب کڑیاں چک گئیں کھیت
نہ جانا کہ کھیتوں میں جاتا ہے کوئی
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے
:devil3:
:D:D:D
نین بھائی ، مجھے الحاج نمازالدین اعتکافی ہونے کا دعوٰٰی نہیں ۔ بہت گنہگار آدمی ہوں ۔ لیکن اللہ کریم نے مجھے زندگی بھر ہمیشہ کبائر سے بہت دور رکھا ہے ۔ اس کا بہت رحم و کرم رہا ہے مجھ پر۔
حقیقت اور اپنی معصیت سے انکار نہیں۔ابنِ آدم ہوں ۔ بس اپنے مالک سے امید ہے کہ جو خطائیں ہوجاتی ہیں وہ انہیں اپنے کرم سے بخش دے گا۔
جذباتی کر دیا نا۔۔۔۔ بس اب ظہیر مدظلہ کو میں کچھ نہ کہوں گا۔۔۔ ۔ہوہوہوہوہوہوہوہو
تفنن برطرف۔۔۔ اللہ مجھے بھی ہدایت دے۔۔۔۔ آمین
ت شکریہ ، نین بھائی !
کئی تکمیل شدہ نثرپارے اور درجنوں غزلیں نظمیں کب سے شائع ہونے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔ اسے بس میری سستی اور کاہلی کہیے یا مصروفیات کو الزام دیجیے۔ محفل بند ہونے پر آئی ہے تو الوداعی رونقوں میں حصہ لینے کے لیے اب زبردستی وقت نکالتا ہوں کہ اور کچھ دن کی بات ہے۔
لگائیں۔۔ جلد سے جلد۔۔۔ روز کی ایک دو نظمیں غزلیں لگائیں۔۔۔ اور اگر ان کی شرح جاسمن کر دیں۔۔۔ توپھر ایک آدھی میرے لیے بھی لگائیں۔۔۔۔
 

زوجہ اظہر

محفلین
نہ جانے کیوں، قدرت اللہ شہاب کے افسانے"چندراوتی"نے ذہن کے گوشوں پہ دستک دی ہے

دو ہزار پچیس ہمارے بیچ کا سلور جوبلی سال ہے ۔بڑی مشکلوں سے دنیا کے گوشوں سے کافی ساتھیوں کوجمع کیا ہے ۔
ساتھ ہی بالوں کی جھلملاتی چاندنی بتاتی ہے پچیس سال بہت طویل عرصہ ہے
(یعنی تحریر سے خود کو بھی ریلیٹ کیا)🙂
 

سعادت

تکنیکی معاون
رات گئے اس وقت میں اپنی اسٹڈی کے ایک گوشے میں بیٹھا یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو مجھے تیز سیاہ کافی کی ایک مانوس مہک کمرے کی فضا میں ہر سو پھیلتی محسوس ہو رہی ہے۔ اگرچہ ہر طرف گہری خاموشی طاری ہے لیکن تصور میں کسی مترنم ہنسی کا ایک جلترنگ سا بج اٹھا ہے ۔ میرے ہونٹوں پر خود بخود ایک مسکان پھیلنے لگی ہے جیسے کسی نے پھولوں کے رنگ کی ، خوشبو جیسی کوئی لطیف سی بات کہہ دی ہو! جیسے سارا ماحول کسی کے ساتھ مسکرانے لگا ہو ۔ لیکن یہ الگ بات کہ آنکھیں اور قلم کچھ آبدیدہ سے ہو چلے ہیں۔
؏ رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی…؟ :)

ظہیر بھائی، آپ کی یہ تحریر دل میں ایک میٹھی سی کسک چھوڑ گئی ہے۔ خوب‌ترین سے بھی خوب‌تر!
 

سعادت

تکنیکی معاون
ماضی کے کچھ اور تراشے کاٹ رکھے ہیں لیکن محفل کے اس مختصر وقت میں کئی اور کام بھی کرنے کے ہیں ۔ […]
خود نوشت تو میں بنیادی طور پر کچھ لوگوں کا ذکر کرنے اور ان کی محبتوں کو محفوظ کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ کسی اور فورم پر شیئر کروں گا۔
کئی تکمیل شدہ نثرپارے اور درجنوں غزلیں نظمیں کب سے شائع ہونے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔ اسے بس میری سستی اور کاہلی کہیے یا مصروفیات کو الزام دیجیے۔ محفل بند ہونے پر آئی ہے تو الوداعی رونقوں میں حصہ لینے کے لیے اب زبردستی وقت نکالتا ہوں کہ اور کچھ دن کی بات ہے۔
میری مانیے تو اپنی ایک ویب‌گاہ بنائیے، اور وہاں اپنے ادب‌پارے اور دیگر تخلیقات شائع کیجیے۔ اپنی ویب‌گاہ کا فائدہ یہ کہ آپ کا سارا کام آپ کے اختیار میں رہے گا، آپ کی مرضی کی ترتیب میں دستیاب رہے گا، اور آپ کے قارئین کے لیے (یعنی ہمارے لیے!) ایک مستند جگہ پر موجود رہے گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جو تبصرہ تھا ، وہ زندگی ہے۔ زندگی کی حقیقت ہے۔ تحریر کے آئینے میں سچ دکھائی دیا۔ زندگی کے کچھ ایسے عکس کہ جنھیں نہ جھٹلایا جا سکتا ہو اور نہ ہی لبوں پہ لایا جا سکتا ہو۔ حقیقتوں کا سفر کبھی قلمبند کرنے کو دل چاہے بھی، تو رنگ بدلتے رشتوں ہی کی مروت ہاتھوں کو بے جنبش کر دے۔ ایسے میں ایسی ہی سرگوشی پھر سے جینے کا ، آگے بڑھنے کا حوصلہ دے دیتی ہے۔
آپ اس سرگوشی کو آئینے کو منہ چڑانا سمجھنے کی بجائے( ایک لمحے ہی کے لئے سہی ) سر جھٹک کر آگے بڑھ جانا سمجھئے، خیال بدل جائے گا اس کے بارے۔
بالکل بجا فرمایا!
آئینے کو منہ چڑانے والی بات تو میں نے ازراہِ شگفتگی لکھی تھی۔ آپ نے تو باقاعدہ اتنا دکھ بھرا جواب لکھ ڈالا۔
ایک منٹ ، میں اپنے آنسو پونچھ لوں پھر آگے لکھتا ہوں ۔

ہاں ، باتیں تو آپ نے ساری ٹھیک لکھی ہیں ۔ حقیقت یہی ہے۔ بس کیا کیجیے ۔ اسی دنیا میں اور انہی لوگوں کے درمیان رہنا ہے ۔ اب ہنس کر گزار دیں یا رو کر گزار دیں یہ تو شمع باجی پر منحصر ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الحمداللہ ظہیر بھیا ❤️
ہائے ایک وقت تھا جب بطخوں اور بکریوں سے دل بہلا لیتے اب تو...... کوئی ویرانی سی ویرانی ہے،
اے خان سے دی خا ن ہوجاتے لیکن محفل بہت مختصر ہوئی 😅
کوئی بات نہیں ، دی خان ! زندگی اسی کا نام ہے ۔ محفل ختم ہورہی ہے ، دنیا تھوڑی ختم ہورہی ہے۔ یار زندہ ، صحبت باقی!

ابھی سے شکوۂ ایامِ رفتہ چہ معنی !
ابھی تو رات ہماری ہے دن ہمارا ہے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیر احمد ظہیر بھیا ماریہ سے اب رابطہ ہوتا ہے؟
ان سے رابطہ ختم ہوئے تو ری یونین سے پہلے ہی ایک زمانہ ہوگیا تھا۔ جیسا کہ میں نے اپنی تحریر میں لکھا ہے۔
بھائی ، ڈاکٹروں کی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے یہاں۔ کام کو بے انتہا سنجیدگی اور ذمہ داری سے لینا پڑتا ہے ۔ زندگی کی ترجیحات طے کرنا پڑتی ہیں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اے خان کو اگر آپ " زلیخا عورت تھا" بھی کہتے تو وہ برا نہیں مانتا ۔ :D
ماشاء اللہ ، بہت ہی صاف دل اور اچھی طبیعت کا مخلص انسان ہے عبداللہ۔ ایک دفعہ میں نے یونہی گڑ کا ذکر کیا تو مجھے امریکا گڑ بھیجنے پر تیار ہوگئے تھے ۔
 
Top