الوداعی تقریب تیز سیاہ کافی

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جذبات کی لطافت ۔۔۔ ذکر ماضی کی چاشنی، بیان کی سادگی اور اپنے ہی بہاؤ میں ساتھ بہا کر لے جاتی ایسی تحریر۔۔۔ کتنی ہی مدت کے بعد پڑھی ہے۔۔۔ اب تو کثافت سے تحاریرآلودہ ہیں۔۔۔۔ @محمداحمد بھائی کا ایک شعر یاد آ رہا ہے۔۔۔
اب تو اظہار محبت سے آلودہ ہے فضا
کیا زمانہ تھا کہ بستی تھی محبت دل میں

تحریر ایسی رواں دواں ہے کہ پڑھتے رہیے۔۔۔
بہت محبت ، بہت آدابِ ، نین بھائی ! مقروض ہوں اس پذیرائی اور ذرہ نوازی کے لیے ۔
کسی قلمکار کی طرف سے ملنے والا حرفِ تحسین سرمایا ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہی توجہ اور محبت سے پڑھتے ہیں میری شکستہ قلم آرائیاں!

اور محمداحمد بھائی کی کیا بات ہے ! حالانکہ وہ اتنے پرانے نہیں ہیں جتنا کہ میں اور آپ :grin: لیکن باتیں پرانے زمانے کی کرتے ہیں ۔
پس ثابت ہوا کہ نئے پرانے کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ۔ احمد بھائی زمانی نہیں بلکہ ذہنی پرانے ہیں ۔ :D

ایک چھوٹا سا تنبیہی مشورہ۔۔۔۔ اگر آپ کا ارادہ ایسی اور یادااشتیں تحریر کرنے کا ہے، تو اپنی سوانح عمری گھر والوں سے دور رکھیں۔
جی ، جی! بالکل درست کہا آپ نے۔ کمپیوٹر کو بیگم پروف رکھنا نہایت ضروری ہے۔
میں تمام خود نوشت یاد داشتیں "Biochemistry -Documents" نامی فولڈر میں محفوظ کرتا ہوں۔
اور "میری تحریریں" نامی فولڈر میں احمد بھائی کی اصلاحی تحریریں کاپی کرکے ڈال رکھی ہیں۔
آپ کی تحریریں البتہ " World-War-III" نامی فولڈر میں جاتی ہیں۔

لگتا ہے ہم کو دیر ہوگئی آتے آتے۔۔۔۔ ہوہوہوہوہوہو
ایسی ویسی دیر! آپ پورے ستائیس اٹھائیس سال دیر سے آئے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ جب کڑیاں چک گئیں کھیت

اگر آپ ہیرو کو یہاں سے سیدھا مسجد بھی لے جاتے تو ہم نے کیا کہنا تھا۔۔۔۔
:D:D:D
نین بھائی ، مجھے الحاج نمازالدین اعتکافی ہونے کا دعوٰٰی نہیں ۔ بہت گنہگار آدمی ہوں ۔ لیکن اللہ کریم نے مجھے زندگی بھر ہمیشہ کبائر سے بہت دور رکھا ہے ۔ اس کا بہت رحم و کرم رہا ہے مجھ پر۔
حقیقت اور اپنی معصیت سے انکار نہیں۔ابنِ آدم ہوں ۔ بس اپنے مالک سے امید ہے کہ جو خطائیں ہوجاتی ہیں وہ انہیں اپنے کرم سے بخش دے گا۔

کیسی ہی خوبصورت تحریر سے نوازا ہے آپ نے۔۔۔ ۔ جذبات کی برجستگی، سادگی اور خوبصورتی سے مملو۔۔۔ پہروں بھیگتے رہیے۔۔۔۔ آپ کا ایسی دلفریب تحریر شریک کرنے پر جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔۔۔ بہت محبت آپ کے لیے ظہیر بھائی۔۔۔
بہت شکریہ ، نین بھائی !
کئی تکمیل شدہ نثرپارے اور درجنوں غزلیں نظمیں کب سے شائع ہونے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔ اسے بس میری سستی اور کاہلی کہیے یا مصروفیات کو الزام دیجیے۔ محفل بند ہونے پر آئی ہے تو الوداعی رونقوں میں حصہ لینے کے لیے اب زبردستی وقت نکالتا ہوں کہ اور کچھ دن کی بات ہے۔
 

اے خان

محفلین
بہت شکریہ ، عبداللہ بھائی !
امید ہے کہ آپ اپنی بکریوں ، بطخوں اور باتوں سمیت خیر و عافیت سے ہوں گے۔ :)
آپ ابھی تک " اے خان" سے" دی خان" نہیں ہوئے؟! کیا وجہ ہے؟ لوگوں نے تو بڑے بڑے القاب سمیٹ لیے۔ :grin:
الحمداللہ ظہیر بھیا ❤️
ہائے ایک وقت تھا جب بطخوں اور بکریوں سے دل بہلا لیتے اب تو...... کوئی ویرانی سی ویرانی ہے،
اے خان سے دی خا ن ہوجاتے لیکن محفل بہت مختصر ہوئی 😅
 

عدنان عمر

محفلین
بہت بہت شکریہ ، عدنان بھائی! پذیرائی کے لیے ممنون ہوں ۔
میں ڈاکٹر شیر شاہ سید اور ان کی تصنیفات سے واقف نہیں ۔ آپ نے جس طرح ذکر کیا اس سے لگتا ہے کہ وہ اچھے لکھاری ہیں ۔ ان سے موازنے کے لیے ممنون ہوں ۔
ڈاکٹر شیر شاہ سید کراچی کے معروف گائناکالوجسٹ تو ہیں ہی، اردو کے معروف ادیب بھی ہیں۔حقیقی زندگی کے واقعات سے اخذ ان کے افسانے ہمارے اردگرد کے مسائل کو اس سادگی اور چابک دستی سے بیان کرتے ہیں کہ سوچنے کی ایک نیا در وا ہو جاتا ہے۔
ریختہ پر ان کے دو افسانوی مجموعے موجود ہیں۔ وقت ملے تو دیکھ لیجیے گا۔
 

اے خان

محفلین
اگر ایک دو جملوں میں سمیٹنے کی کوشش کروں تو ایک نہایت بھونڈی سی مثال دیتے ہوئے یہ کہوں گا کہ دوستیاں اور رشتے بھی انویسٹمنٹ مانگتے ہیں ۔ وقت کی ، توجہ کی ، احتیاط کی اور سب سے بڑھ کر خلوص کی ۔جیسی اور جتنی انویسٹمنٹ ہوگی ، ویسا اور اتنا ہی ریٹرن۔ ویسے ہر اصول کا استثنا بھی ہوتا ہے ۔ چنانچہ قسمت کا عنصر بھی اپنی جگہ اہم ہے ۔
ہائے میں تو بڑا بدقسمت نکلا
جتنی انویسٹمنٹ کی اتنا ہی خسارہ ملا
پھر اسی خسارے کی بھرپائی کے لیے قرض لے کر انویسٹمنٹ کی لیکن افسوس خسارہ شاید مقدر میں ہے.
 
Top