کلیم عاجز تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ۔ ڈاکٹر کلیم عاجز

فاتح نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 30, 2010

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    میرے ہی لہو پر گزر اوقات کرو ہو
    مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو

    دن ایک ستم، ایک ستم رات کرو ہو
    وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو

    ہم خاک نشیں، تم سخن آرائے سرِ بام
    پاس آ کے ملو، دُور سے کیا بات کرو ہو

    ہم کو جو ملا ہے وہ تمھیں سے تو ملا ہے
    ہم اور بھُلا دیں تمھیں، کیا بات کرو ہو

    یوں تو ہمیں منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو
    جب وقت پڑے ہے تو مدارات کرو ہو

    دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
    تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو


    بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے، بکے ہے
    دیوانہ ہے، دیوانے سے کیا بات کرو ہو

    (ڈاکٹر کلیم عاجز)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 13
    • زبردست زبردست × 13
  2. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,827
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے۔ میں آج تک اس شعر کو اساتذہ میں سے کسی کا سمجھتا رہا ۔ زبان کا کیا خوبصورت استعمال ہے۔ شکریہ فاتح صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    ڈاکٹر کلیم اعجاز بہار کے رہنےو الے ہیں اور انھیں عصرِ حاضر کا میرؔ بھی کہا جاتا ہے۔
    1947 میں ان کا پورا خاندان باقی تمام گاؤں والوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا اور وہی کرب ان کی تمام شاعری میں بولتا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,034
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب، بہت شکریہ فاتح صاحب شیئر کرنے کیلیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,518
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شاعر کا نام تو معلوم تھا لیکن مکمل غزل آج پہلی بار پڑھنے کو ملی۔ شکریہ فاتح۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. ابن جمال

    ابن جمال محفلین

    مراسلے:
    468
    شکریہ فاتح صاحب
    دیکھئے کیابات ہوئی ۔کلیم عاجز کے کلام کے مجموعے ہمارے پاس اورغزلیں آپ شیئر کئے جارہے ہیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  7. ط طالب

    ط طالب محفلین

    مراسلے:
    51
    عمدہ انتخاب ہے شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,827
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    قبلہ آپ بھی کلیم عاجز صاحب کا کچھ کلام شریکِ محفل کیجیے۔ انتظار رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,384
    بہت عمدہ انتخاب ہے جناب فاتح صاحب! شکریہ شریکِ محفل کرنے کے لیئے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    برادرم وارث، اعجاز صاحب، ط طالب صاحب اور کاشفی صاحب آپ سب کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    آپ ہی کے لیے بطور مہمیز ارسال کرنے کی جرات کی ہے قبلہ۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  12. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,220
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ بلال
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. عاطف بٹ

    عاطف بٹ محفلین

    مراسلے:
    5,525
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    واہ، بہت ہی عمدہ انتخاب ہے۔
    ہر شعر ہی لاجواب ہے!
    بہت شکریہ فاتح بھائی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
  16. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ فاتح بھائی ۔۔یو ڈڈ ناٹ ویلکم می؟؟؟؟؟؟:cautious:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تم پہنچ گئی ہو یہاں بھی۔۔۔ شاباش ہاہاہاہا
    یہ لو ویلکم بھی ہو گیا۔ :laughing:
    یہاں انگریزی نہیں چلے گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  18. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    ھی ھی ھی ۔۔۔اور کیا بہت سے لوگوں کی دمانڈ تھی نا ۔۔۔۔:p اور اپ یہاں ویلکم نہیں ادھر کرین ۔۔۔اچھا :p کہوئی وعلکم نہی ھوا ۔۔۔۔ ابھی تو چلے گی نا انگرایزی ابھی تو میں نہی ہوں نا (y)
     
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    اب اتنے دن ہو گئے ہیں یہاں اس لیے نئی نہیں رہیں تم پرانی ہو گئی ہو۔۔۔ :laughing:
    ویلکم کہاں کرنا ہے؟ لنک دو
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  20. راشد اشرف

    راشد اشرف محفلین

    مراسلے:
    1,443
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر