بڑھتے ہوئے بچوں کے معاملات و مسائل اور ان کا حل

زیک

مسافر
او لیول اور میٹرک میں سے صاحب چاہتے تھے کہ وہ اولیول کرے۔
آج کل کا پتا نہیں اور نہ ہی محمد کے سکول کا لیکن آج سے بیس چالیس سال پہلے جن سکولوں میں او لیول اور میٹرک دونوں کا انتظام ہوتا تھا ان میں او لیول کرنا ہی بہتر تھا کہ اسی میں اکثر لائق طلبا و طالبات ہوتے تھے۔
 
جاسمن

لائبریرین

میرے بچوں کے سکول میں بھی دونوں ہیں۔ محمد کے لئے سوچا تھا کہ اولیول کرے۔وہ ماشاءاللہ کر سکتا تھا۔ لیکن اُس نے خود ہی فیصلہ کیا جب پری اولیول یا ساتویں کا انتخاب کرنا تھا۔ آٹھویں میں بھی اُس کے پاس انتخاب کا حق تھا لیکن اُس نے میٹرک کا انتخاب کیا۔
اب ایمی نے بھی باوجود بابا کی خواہش کے پری اولیول کی بجائے ساتویں کا انتخاب کیا ہے۔
 
زیک

مسافر
جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں ان کو خود ذمہ داری دینی پڑتی ہے۔ بچے کے کمپیوٹر، فون اور سوشل میڈیا پر آپ شروع میں کافی پابندیاں لگا لیتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ بچے سے بات چیت جاری رہتی ہے کہ کیا مناسب ہے اور کیا نہیں اور یہ پابندیاں کم کرتے رہنا چاہیئے تاکہ بچہ خود اچھے اور برے میں تمیز کرنا جانے۔ اس پراسس میں بچہ غلطیاں یقیناً کرے گا لیکن حوصلہ نہ ہاریں۔ یاد رکھیں کچھ ہی سال میں بچہ بچہ نہیں رہے گا اور جو چاہے کر سکے گا۔ آپ کا کام اسے اس دن کے لئے تیار کرنا ہے۔
 
متفق ہوں آپ کی رائے سے۔ہم خود بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش میں ہیں۔
اللہ ہماری اور ہمارے بچوں کی حفاظت فرمائے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
محمد کی اکیڈمی کے استاد صاحب سے بات ہوئی ہے۔وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سلسلہ میں اور مزید کچھ باتوں میں محمد کو چندtips دینا چاہتے ہیں۔
انہیں گھر بلایا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ ایسے بچوں کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔محمد کی حسب معمول تعریفیں۔
الحمداللہ۔
ساری تعریفیں صرف اور صرف اللہ رب العزت کے لئے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
محمد بتا رہا تھا کہ لڑکے سگریٹ کی باتیں بھی کرتے ہیں اور سگریٹ میں کچھ بھرنے کی بھی۔
اللہ کرم فرمائے۔آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اس سے پہلے بچوں نے سکول میں لڑکوں کی سگریٹ نوشی اور شیشہ پینے کے بارے میں بھی باتیں بتائی تھیں۔
موبائل تو کئی بچوں کے پاس ہوتا ہے حالانکہ اجازت نہیں ہے۔
 
آپا جی میں نے آپ کو اس لڑی میں ٹیگ کیا تھا ،اس لڑی میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے کافی اہم مشورے موجود ہیں ۔
 
ہمارے اسکول کالج اور ٹیوشن سینٹر کے ماحول کافی حد تک آزادنہ ہوگئے ہیں ۔ کراچی میں طالب علموں اور کم عمر افراد کی سگریٹ نوشی میں دلچسپی کی بنا پر کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
 
زیک

مسافر
محمد بتا رہا تھا کہ لڑکے سگریٹ کی باتیں بھی کرتے ہیں اور سگریٹ میں کچھ بھرنے کی بھی۔
اللہ کرم فرمائے۔آمین!
سگریٹ یہاں بچوں میں بہت کم ہے۔ البتہ ای سگریٹ عام ہو رہا ہے۔

ویسے ہمارے وقت میں بھی میٹرک تک کافی لڑکے سگریٹ ٹرائی کر چکے تھے۔ شیشہ کی بجائے ان دنوں حقہ ہوتا تھا اور اسے کافی پینڈو سمجھا جاتا تھا لہذا کم ہی لڑکے پیتے کے خواہشمند تھے
 
ای سگریٹ کیا ہوتا ہے؟
 
ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہوتی ہے جس میں تمباکو اور دوسرے مائع ڈال کر گرم کئے جاتے ہیں اور ان کا دھواں سموکر اندر لے جاتا ہے۔
نام سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نشے کی "ایپ" یا سافٹوئیر ہے۔ یا پھر "آن لائن نشہ":)
 
Top