زیک

مسافر
اس کے بعد ہمارا پلان ٹازمن لیک پر بوٹ رائڈ کا تھا۔ اس کے لئے ہم ماؤنٹ کک ولیج میں ان کے دفتر گئے۔ وہاں liability forms پر کرنے کے بعد ہم بس میں سوار ہو گئے۔ بس مکمل بھری ہوئی تھی۔

بس نے ہمیں ٹازمن جھیل کی پارکنگ میں اتارا۔ وہاں سے 20 منٹ کی ہائک تھی جھیل تک۔

آج سے 30 سال پہلے تک یہ جھیل موجود نہ تھی۔ پھر کلائمیٹ چینج کے نتیجے میں ٹازمن گلیشیئر کی برف پگھلنا شروع ہوئی اور گلیشیئر کے نیچے جھیل بن گئی۔

 

زیک

مسافر
اس جھیل میں گلیشیئر کے کئی بڑے ٹکڑے ہیں۔ اکثر جتنے نظر آتے ہیں اس سے کافی زیادہ پانی کے اندر ہیں

 

زیک

مسافر
اس وقت تک ہوا کافی تیز ہو چکی تھی۔ لہذا ہماری گائیڈ نے کشتی رانی سے متعلق سٹاف سے مشورہ کیا۔ کچھ دیر بعد فیصلہ ہوا کہ بوٹنگ خطرناک ہو گی۔ مایوسی ہوئی لیکن موسم کا کوئی کیا بگاڑ سکتا ہے۔

کچھ دیر جھیل کے کنارے پھرتے رہے اور تصاویر لیں۔ پھر اعلان ہوا کہ بس پارکنگ کی طرف واپس آ رہی ہے۔ ہم بھی پارکنگ کو چل دیئے۔

راستے میں یہ آبشار نظر آیا۔

 

فہیم

لائبریرین
اگر غیر مناسب نہ ہو تو ایک سوال کہ اس پورے ٹرپ کی کل لاگت کتنی آئی؟
آپ کا اب تک کا مہنگا ترین ٹرپ معلوم پڑتا ہے۔
 

زیک

مسافر
بس سے اتر کر ہم نے بوٹ رائڈ والوں سے مکمل ریفنڈ لیا۔ یوں ہمارا ماؤنٹ کک کا قیام ختم ہوا۔

اگلی منزل کچھ دور تھی لہذا تین گھنٹے کی ڈرائیو پر وانکا رات رہنے کا ارادہ تھا۔

راستے میں لنڈس پاس کی تصویر
 
Top