زیک

مسافر
ٹازمن گلیشیر پر دو اڑھائی گھنٹے سیر سپاٹے کے بعد ہیلی کاپٹر ہمیں لینے واپس آیا اور ہم اس میں سوار ہو گئے۔

لاریب مرزا

محفلین
پھسلنے سے بچنے کے لئے مختلف قسم کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں۔

اگر سنو ہو تو سنو شوز پہننے سے پھسلنے سے بچیں گے۔
Atlas_snowshoes.jpg

اگر معمولی سنو یا آئس ہو تو بوٹس کے نیچے مائکروسپائکس یا یاک ٹریکس چڑھا لینے سے پھسلن میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ کئی دفعہ ان کے ساتھ ہائک کی ہے۔
16847372348_ba5a09196c_z.jpg

اگر زیادہ آئس ہو جیسا کہ ٹازمن گلیشیئر پر تھی تو کریمپون بوٹس کے نیچے لگا کر چلنا مشکل نہیں ہوتا۔ لہذا ٹازمن گلیشیئر پر ہیلی کاپٹر سے اتر کر ہم نے سب سے پہلا کام یہی کیا۔
Mointain_Boot_with_Crampons.jpg

اور شدید معاملات میں آئس ایکس ہاتھ میں رکھیں اور اس سے پھسلنا روکیں اور آئس پر قدموں کی جگہ بنائیں۔ یہ کام ہم نے ابھی تک نہیں کیا۔

ان میں سے صرف یاک ٹریکس ہم نے خرید رکھے ہیں کہ ان کی اکثر ضرورت پڑتی ہے۔ باقی ضرورت کے وقت رینٹ کر لیتے ہیں۔ کریمپون بھی ہیلی ہائک والی کمپنی کے ہمیں دیئے۔
ارے واہ! آپ تو باقاعدہ تیاری کے ساتھ نکلتے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے۔ ہمیں تو پھسلنے سے بچنے کے لیے صرف یہ چیز میسر آ سکی تھی۔ :p
20171223_124013_zpsuis2hkwz.jpg

یہ بھی نہیں معلوم کہ اس کا کوئی فائدہ بھی ہوا تھا یا نہیں۔ :p
 
یہ تو موزے (جرابیں) لگ رہے ہیں
 
زیک

مسافر
ہیلی ہائک کے بعد ہمارے پاس تھوڑا سا وقت فارغ تھا تو سوچا کہ آج کے بہتر موسم میں دوبارہ ہکر ویلی دیکھی جائے اور کچھ تصاویر لی جائیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
یہ تو موزے (جرابیں) لگ رہے ہیں
جی آپ کا قیاس درست ہے۔ یہ مخصوص موزے جن کے اوپر اور نیچے ابھرے ہوئے نقش و نگار بنے تھے، ایوبیہ (مری) میں برف پہ پھسلن سے بچاؤ کے لیے بیچے جا رہے تھے۔ جبکہ ہم ان کو پہن کے بھی گرے تھے۔ ہاں البتہ نمی سے کسی حد تک بچاؤ ہو گیا تھا۔
 
فہد اشرف

برف میں بھیگتے نہیں یہ؟
 
Top