زیک

مسافر
ایک تو سردی اور اوپر سے پھسلن، ہم دو دفعہ گرے تھے برف پر چلتے ہوئے. برف سے اٹے پہاڑ چڑھنا تو اور بھی مشکل ہے.
پھسلنے سے بچنے کے لئے مختلف قسم کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں۔

اگر سنو ہو تو سنو شوز پہننے سے پھسلنے سے بچیں گے۔
Atlas_snowshoes.jpg


اگر معمولی سنو یا آئس ہو تو بوٹس کے نیچے مائکروسپائکس یا یاک ٹریکس چڑھا لینے سے پھسلن میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ کئی دفعہ ان کے ساتھ ہائک کی ہے۔
16847372348_ba5a09196c_z.jpg


اگر زیادہ آئس ہو جیسا کہ ٹازمن گلیشیئر پر تھی تو کریمپون بوٹس کے نیچے لگا کر چلنا مشکل نہیں ہوتا۔ لہذا ٹازمن گلیشیئر پر ہیلی کاپٹر سے اتر کر ہم نے سب سے پہلا کام یہی کیا۔
Mointain_Boot_with_Crampons.jpg


اور شدید معاملات میں آئس ایکس ہاتھ میں رکھیں اور اس سے پھسلنا روکیں اور آئس پر قدموں کی جگہ بنائیں۔ یہ کام ہم نے ابھی تک نہیں کیا۔

ان میں سے صرف یاک ٹریکس ہم نے خرید رکھے ہیں کہ ان کی اکثر ضرورت پڑتی ہے۔ باقی ضرورت کے وقت رینٹ کر لیتے ہیں۔ کریمپون بھی ہیلی ہائک والی کمپنی کے ہمیں دیئے۔
 

زیک

مسافر
ابھی تک ہم پورے گلیشیئر پر اکیلے تھے۔ اب ایک ہیلی کاپٹر پر کچھ اور لوگ آئے لیکن وہ دور اترے اور ہماری ان سے ملاقات نہ ہوئی۔

 
Top