1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

براہِ‌ کرم پسندیدہ کلام میں پوسٹ کرنے سے پہلے اسے پڑھ لیں

محمد وارث نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 22, 2008

  1. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    اردو محفل کی بزمِ ادب کے ذیلی فورم "پسندیدہ کلام" میں سب پڑھنے والوں کو خوش آمدید۔

    "پسندیدہ کلام" کا شمار محفل کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے فورمز میں سے ہوتا ہے، یہاں آپ کو ہمارے معزز اراکین کی پسند کا کلام پڑھنے کو ملتا ہے اور میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہاں پوسٹ کیا ہوا کلام نہ صرف انتہائی خوبصورت ہے بلکہ معیاری بھی ہے، اور تقریباً تین، سوا تین سال کے عرصے میں اس فورم پر تادمِ تحریر گیارہ سو سے اوپر موضوعات ہیں۔ معیار اور مقدار کا یہ حسین امتزاج ایک "خزانے" سے کم نہیں ہے بلکہ میرے لیئے تو یہ ایک نعمتِ ربّانی ہے کہ اتنا زیادہ معیاری کلام ایک ہی جگہ پڑھنے کو مل گیا ہے۔

    آمدم برسرِ مطلب، نہیں حضرت، یہاں کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں لگائی جا رہی :) بلکہ یہ تو چند گزارشات ہیں 'پسندیدہ کلام' میں اپنی پسند کا کلام شیئر کرنے کیلیئے۔

    ان گزارشات، جن کی تفصیل نیچے آ رہی ہے، کے کئی ایک مقاصد ہیں جیسے:

    - پسندیدہ کلام میں مکرر پوسٹ سے بچاؤ۔
    - شاعری کو شاعری کی روایات کے مطابق اسکے ادب و آداب کے ساتھ پوسٹ کرنا۔
    - عنوان اور ٹیگز کا استعمال وغیرہ۔
    - ٹائپنگ کی اغلاط سے بچاؤ۔
    - پسندیدہ کلام کے قارئین کو کسی کوفت سے بچانا۔
    - مستقبل میں اگر 'پسندیدہ کلام' سے کوئی برقی کتاب (ای بُک) بنائی جائے تو اسکے مرتبین کیلیئے زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنا۔ وغیرہ۔


    مکرر پوسٹ سے بچاؤ
    یہ بہت ضروری ہے کیونکہ محفل کی پالیسی کے مطابق ایک سے زائد موضوعات کو 'یکجا' کر دیا جاتا ہے اور صرف پہلے والا موضوع رہ جاتا ہے دیگر موضوعات اس میں ضم ہو جاتے ہیں۔

    اس کا حل یہ ہے کہ کلام پوسٹ کرنے سے پہلے آپ یہ دیکھ لیں کہ یہ کہیں پہلے تو پوسٹ نہیں ہو چکا، اس کو آپ مختلف طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں جیسے:

    ٹیگ کے ساتھ تلاش کرنا
    الحمد للہ کہ پسندیدہ کلام میں تقریباً سبھی غزلیات اور نظموں کو ٹیگ کیا جا چکا ہے اور اس میں شاعروں کے نام کے ٹیگز بھی شامل ہیں ماسوائے اس کلام کے جہاں شاعروں کے نام نہیں لکھے ہوئے یا دستیاب نہیں ہو سکے۔ اگر آپ کوئی کلام پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں اور اسکے شاعر کا نام آپ کو معلوم ہے تو پھر کافی حد تک آپ کو صحیح نتیجہ مل جائے گا۔ آپ 'تلاش' پر جا کر وہاں سے 'ٹیگز کی تلاش' پر کلک کریں، آپ کے سامنے جو اسکرین آئے گی وہاں 'ٹیگز کے اعتبار سے تلاش کریں' میں شاعر کا نام لکھ دیں۔

    پسندیدہ کلام (اور دیگر فورمز میں بھی) جتنے بھی موضوعات آپ کے مطلوبہ نام سے ٹیگ ہوئے ہونگے وہ سامنے آ جائیں گے اور ان سے علم ہو جاتا ہے کہ آپ جو کلام پوسٹ کرنا چاہ رہے ہیں وہ پہلے سے محفل پر موجود ہے یا نہیں۔ مثلاً آپ علامہ اقبال کا کوئی کلام پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو ٹیگز کی تلاش میں علامہ اقبال لکھ کر تلاش کریں، آپ کو موضوعات مل جائیں گے۔

    ٹیگز کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ 'تلاش' کے دیگر طریقوں کے بر عکس "بائی ڈیفالٹ" بالکل صحیح نام تلاش کرتے ہیں، مثلاً آپ 'محمد اقبال' ٹیگ تلاش کرتے ہیں تو ٹیگ اب بالکل "ایگزکٹ" محمد اقبال ہی تلاش کرے گا اور جن موضوعات پر محمد اقبال ٹیگ کی بجائے صرف علامہ اقبال کے ٹیگز ہونگے ان کو نہیں دکھائے گا (اس کی تفصیلات نیچے "ٹیگ کیسا ہو" میں آئے گی)۔

    اسکا حل یہ کہ تھوڑی سی "مشقت" اور کر کے، اگر ایک نام سے آپ کو موضوع نہیں ملا تو دیگر نام سے بھی تلاش کر لیں، یعنی اگر "محمد اقبال" سے مسئلہ حل نہیں ہوا تو "علامہ اقبال" یا "اقبال" یا "علامہ محمد اقبال" وغیرہ سے بھی تلاش کر لیا جائے۔

    بہتر تلاش کا طریقہ
    تلاش کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ 'تلاش' میں سے 'بہتر تلاش' میں جائیں، وہاں 'کلیدی لفظ یا الفاظ' لکھیں، اسکے نیچے ایک اور آپشن ہے کہ "تمام پیغامات میں تلاش کریں" یا "صرف عنوان تلاش کریں"۔ اسکے بعد مزید آپشن یہ ہے کہ "فورمز میں تلاش کریں" میں سے "پسندیدہ کلام" منتخب کریں اور پھر تلاش کریں۔

    مثلا" آپ کے پاس کوئی کلام ہے جس کے عنوان میں "بہار" کا لفظ ہے، اور آپ اپنی تلاش اسطرح سے کرتے ہیں:

    کلیدی لفظ یا الفاظ: بہار
    "صرف عنوان تلاش کریں"
    فورم: "پسندیدہ کلام"

    اس تلاش کے بعد آپ کے سامنے جو فہرست آئی گی، وہ ان موضوعات کی ہوگی جو صرف پسندیدہ کلام میں پوسٹ کیے گئے ہیں اور انکے عنوان میں لفظ "بہار" ہے۔ اس سے بھی کافی حد تک صحیح نتائج مل جاتے ہیں۔

    بہتر تلاش کا طریقہ بہت وسیع اور جامع ہے اور کئی اقسام کے آپشنز دستیاب ہیں۔

    تھوڑا سا "مشکل" ہو گیا یہ کام :)۔ لیکن یقین مانیئے کہ ایک بار اگر آپ اسکے خوگر ہو گئے تو پھر یقیناً پسندیدہ کلام میں مکرر یا ڈبل پوسٹ سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ کسی بھی کلام کے پوسٹ ہونے کے بعد میں خود اسی طریقے سے تلاش کرونگا اور مکرر پوسٹ کی صورت میں ان کو یکجا کر دیا جائے گا۔


    عنوان کیسے دیں
    اس میں کیا مشکل ہے بھائی، جیسے میرا دل کرے گا عنوان دونگا۔

    ٹھیک، لیکن ایک نظر ادھر بھی حضور، کسی غزل یا نظم کو صحیح عنوان دینا انتہائی ضروری ہے اسکے کئی ایک فوائد ہیں، جیسے پڑھنے والے کو کوفت نہیں ہوتی اور شاعر بیچاروں کی روح بھی شرمندہ نہیں ہوتی (کہ غلط عنوان انکے کلام میں تصرف کے مترادف ہے)۔ مثلاً

    کسی کے پاس فراز مرحوم کی ایک غزل ہے جسکا مطلع (پہلا شعر) ہے:

    یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے
    وہ بُت ہے یا خدا دیکھا نہ جائے

    اب انکی مرضی کی ہے اسکا عنوان کسی بھی طرح سے لکھ دیں، جیسے


    "بت اور خدا - فراز"
    یا
    "فراز - دیکھا نہ جائے"
    یا
    "شوق"
    یا
    "آشنا"
    یا
    "بے وفا"
    یا
    "تیرا دیکھنا دیکھا نہ جائے"
    یا
    "کوئی تیرے سوا دیکھا نہ جائے"

    وغیرہ وغیرہ

    سبھی درست ہیں کہ یہ آپکی پسند ہے اور اس سے کون انکار کر سکتا ہے لیکن شاعری کے ادب و آداب کا طریقہ یہ ہے کہ:

    - غزل کو عنوان نہیں دیا جاتا
    - غزل کا ہمیشہ پہلے شعر کا پہلا مصرع لکھا جاتا ہے اور ساتھ شاعر کا نام دیا جاتا ہے
    - اور اگر ساتھ غزل لکھ دیا جائے تو یہ نورً علی نور والی بات ہو گی۔

    یعنی اوپر والی غزل کا صحیح عنوان (کسی بھی غزلوں اور نظموں کے مشترکہ انتخاب میں دیکھ لیں) اسطرح سے ہوگا:

    غزل - یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے - (احمد) فراز

    اور ایسے بھی صحیح ہے

    یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے - (احمد) فراز

    اور اگر شاعر کے نام کا علم نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، صرف پہلا مصرع ہی لکھ دیں۔

    نظم کا عنوان عموماً شاعر کا دیا ہوا ہوتا ہے لہذا نظم پوسٹ کرتے ہوئے بھی اپنا عنوان نہیں دینا چاہیئے بلکہ شاعر کا دیا ہوا عنوان ہی ہونا چاہیئے، جہاں نظم کا عنوان نہ ہو وہاں پہلا مصرع لکھا جاتا ہے۔


    ٹیگز کیسے لگائیں
    ٹیگز لگانا بہت "نیک" کام ہے، اور اسکے کئی فوائد ہیں مثلاً تلاش میں آسانی رہتی ہے، ایک ٹیگ کے سارے موضوعات اکھٹے مل جاتے ہیں، مختلف سرچ انجنز میں بھی اچھے نتائج ملتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔


    آپ نہ صرف ایک نئے موضوع کو ٹیگ لگا سکتے ہیں بلکہ پہلے سے پوسٹ ہوئے موضوع کو بھی ٹیگ لگا سکتے ہیں اور اپنے لگائے ہوئے ٹیگز کو مدون بھی کر سکتے ہیں۔

    - جب آپ نیا موضوع پوسٹ کر رہے ہوتے ہیں تو "ٹیکسٹ" لکھنے والی سکرین کے نیچے ایک لائن ہوتی ہے، "ٹیگ" وہاں پر ٹیگز لکھ دیں وہ موضوع کے ساتھ ظاہر ہو جائیں گے، آپ اپنے شروع کردہ موضوع میں پانچ ٹیگ لگا سکتے ہیں۔

    - پہلے سے پوسٹ کیے ہوئے موضوع یا کسی اور کے شروع کردہ موضوع میں ٹیگ لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی موضوع کے کسی بھی صفحے پر 'فوری جواب' سے اوپر ٹیگز کی ایک پٹی ہوتی ہے، اسکے بائیں طرف "ٹیگز کو مدون کریں" پر اگر کلک کریں گے تو وہیں پر آپ کے سامنے ٹیگز کو مدون کرنے کے آپشنز آ جائیں گے۔ کسی اور کے موضوع میں آپ دو ٹیگ لگا سکتے ہیں۔

    اسی طرح اگر کوئی ٹیگ غلط لگ گیا ہے تو اس ٹیگ کو (اوپر والا طریقہ استعمال کرتے ہوئے) غیر منتخب کر کے صحیح ٹیگ لکھ دیں۔ یاد رہے کہ آپ صرف اپنے لگائے ہوئے ٹیگ کو ختم یا مدون کر سکتے ہیں۔

    ٹیگ کیسا ہو
    یہ بھی آپ کی مرضی پر منحصر ہے لیکن پسندیدہ کلام میں ہم اسطرح سے ٹیگ لگا رہے ہیں:


    - شاعری
    - اردو شاعری
    - "نظم" یا "غزل" جو بھی آپ پوسٹ کر رہے ہیں۔
    - شاعر کا نام، وغیرہ۔

    شاعر کے نام والا ٹیگ بہت اہم ہے کہ یہ ٹیگز کے ساتھ تلاش میں یہ سب سے زیادہ معاون و مددگار ہے۔ کچھ شاعر ایسے ہیں کہ وہ اپنے مکمل نام سے ہی معروف ہیں جیسے "ادا جعفری" یا "امجد اسلام امجد" لیکن کئی ایسے شاعر ہیں جو اپنے مکمل نام کے ساتھ ساتھ، نام کے ایک حصے سے بھی معروف ہوتے ہیں جیسے "فیض احمد فیض" اور "فیض"، "احمد فراز" اور "فراز"، "مومن" اور "مومن خان مومن"، "اقبال"، علامہ اقبال" "علامہ محمد اقبال" وغیرہ وغیرہ۔

    اس صورت میں یہ کریں (اگر ہو سکے تو) تو تمام ممکنہ نام شامل کر دیں، کیونکہ جیسے کہ اوپر لکھا گیا ٹیگز کی تلاش بالکل صحیح نام کی ہوتی ہے اور زیر زبر کی تبدیلی سے بھی ٹیگ موضوع تلاش نہیں کر سکے گا، لہذا اگر آپ غالب کا کوئی کلام پیش کر رہے ہیں تو اسکے ممکنہ ٹیگز یہ ہو سکتے ہیں:

    - غالب
    - مرزا غالب
    - اسد اللہ خان غالب
    وغیرہ۔


    ٹائپنگ کی اغلاط
    غلطیاں کسی بھی جگہ اچھی نہیں لگتیں اور شاعری میں تو اغلاط سے نہ صرف مفہوم زیر و زبر ہو سکتا ہے بلکہ شعر "بے وزن" بھی ہو جاتے ہیں۔ لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ پیش کردہ کلام میں غلطیاں کم سے کم ہوں، ان سے بچنے کے ایک دو آزمودہ طریقے ہیں۔


    - سب سے زیادہ غلطیاں "کاپی پیسٹ" والے کلام میں ہوتی ہیں، میرے مطالعہ میں ایسا کلام بھی آیا کہ سب سے پہلے ٹائپسٹ نے اگر کوئی غلطی کر دی ہے تو کئی سال گزرنے کے بعد بھی جہاں جہاں اور جس جس جگہ بھی وہ کلام پوسٹ ہوا ہے اسی طرح غلطیوں سے پُر۔ اس سے اسطرح بچا جا سکتا ہے کہ کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے اس کم از کم دو یا تین دفعہ ضرور پڑھیں اور اس سے بڑھ کر یہ کہ اگر آپ کے پاس کوئی ایسی کتاب بھی ہے جس سے وہ کلام "پڑتال" کیا جا سکتا ہے تو ضرور کریں۔

    آپ کی یہ محنت اکارت نہیں جائے گی کہ آپ ایک شاعر کے کلام کو ویب کی دنیا میں محفوظ کر رہے ہیں اور اگر اس میں غلطیاں ہونگی تو وہ شاعر "روزِ حشر" اپنے کلام کے ساتھ "کھلواڑ" کرنے کے الزام میں آپ پر فردِ جرم بھی عاید کر سکتا ہے۔ :)

    - اگر آپ خود ٹائپ کر کے کوئی کلام پوسٹ کر رہے ہیں (اللہ آپ کو جزا دے) تو سب سے پہلے اسکی دو، تین بار پروف ریڈنگ کریں اور نیا عنوان پوسٹ کرنے سے پہلے ایک بار اسکا "پری ویو" دیکھ کر پھر سے پڑھ لیں تو کافی حد تک غلطیاں ختم ہو جائیں گی۔

    گمنام کلام
    کسی تخلیق کے ساتھ اسکے خالق کا نام لکھنا حق بحقدار رسید والا معاملہ ہے لیکن پسندیدہ کلام میں ابھی تک کافی ایسا کلام ہے جنکے خالق کا نام میرے علم میں نہیں آسکا، میں نے ایسے ہر کلام کی تخریج کی کوشش ضرور کی لیکن پھر بھی اس میں مجھے سو فیصدی کامیابی نہیں ہوئی اور نہ ہو سکتی تھی کہ محدود مطالعے کا مالک ہوں۔


    قارئین سے استدعا یہ ہے کہ اگر آپ پسندیدہ کلام میں کوئی ایسا کلام پڑھیں جسکے خالق کا نام نہیں لکھا اور آپ کے علم میں ہے تو اسی موضوع میں بتا دیں یا اس خاکسار کو مطلع کر دیں۔

    اور یہ بھی کہ اگر ٹیگ یا کسی قسم کی کوئی اور غلطی نظر آئے تو وہ بھی ضرور بتا دیں تا کہ درست کی جا سکے۔



    اور آخر میں، میں آپ سب کا شکر گزار اور ممنون ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت صرف کر کے اس پوسٹ کو پڑھا۔ اس سلسلے میں اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا کوئی وضاحت درکار ہو تو بلا جھجھک اسکا کا اظہار یہاں کر دیں۔

    مجھے امید ہے کہ ہمارے معزز اراکین اپنی پسند سے ہمیں نوازتے رہیں گے۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 49
    • زبردست زبردست × 10
    • متفق متفق × 7
    • معلوماتی معلوماتی × 4
  2. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جزاک اللہ خیر برادرم وارث، آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ باقی دوست پوسٹ کرتے ہوئے ان ہدایات کو مدنظر رکھیں گے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  3. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,469
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    شکریہ وارث۔ بڑا نیک کام کیا ہے۔ کاش اب احباب اس کو گرہ میں باندھ لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • متفق متفق × 1
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت اچھی طرح وضاحت کی ہے۔اب آئندہ پوسٹ کروں گی تو ان باتوں کا خیال رکھوں گی:):):)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بالکل ٹھیک لکھا وارث صاحب - مجھے بھی بہت کوفت ہوتی ہے جب عنوان میں شاعر کا نام نہیں‌ ہوتا - بہت شکریہ!‌
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,606
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ! وارث بھائی

    کوشش کروں گا کہ پسندیدہ کلام ارسال کرتے وقت یہ تمام باتیں پیشِ نظر رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  7. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,902





    جی جناب بجا فرمایا آپ نے اور اس صورت حال کا جب بھی سامنا ہوتا ہے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    اپنی ہی ایک پوسٹ کا اقتباس نیچے دے رہا ہوں، یہ کسی اور تھریڈ میں تھا لیکن مجھے لگا کہ یہاں بھی بہتر رہے گا۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  9. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ وار ث صاحب، بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جزاک اللہ بہت خوب سرجی اب تو مجھے بھی سمجھ آ گی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. رابطہ

    رابطہ محفلین

    مراسلے:
    338
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت شکریہ وارث صاحب۔
    ہر شاعری کے رسیا کو ان لوازمات کا پوری طرح خیال رکھنا چاہیئے اور اگر اس کے برعکس ہو تو اسے بد ذوقی ہی کہا جانا چاہیئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 'پسندیدہ کلام' میں سابقوں prefixes کا نظام بھی شامل کر دیا گیا ہے اور تقریباً سبھی مشہور شعراء یا جن کا کلام محفل پر کافی تعداد میں موجود ہے ان کو رنگ برنگے سابقے لگا دیئے گئے ہیں۔

    پسندیدہ کلام زمرے میں دائیں جانب سب سے نیچے، نمائش کے اختیارات ہیں اور وہیں Prefix کا ڈراپ ڈاؤن باکس ہے جہاں سے آپ اپنے پسندیدہ شاعر کا نام منتخب کر کے 'دھاگوں کی نمائش' پر کلک کریں گے تو منتخب شدہ نام کے ساتھ جتنے تھریڈز پسندیدہ کلام میں موجود ہونگے وہ ظاہر ہو جائیں گے۔

    آپ سب سے استدعا یہ ہے کہ جب نیا موضوع پوسٹ کر رہے ہوں اور اگر پوسٹ کیے جانے والے شاعر کا نام سابقوں کی فہرست میں موجود ہے تو براہِ مہربانی سابقہ بھی لگا دیں، نیا موضوع شروع کرتے ہوئے عنوان کے دائیں جانب آپ کو Prefix کا ڈراپ ڈاؤن باکس نظر آئے گا اور وہاں سے شاعر کا نام منتخب کیا جا سکتا ہے۔

    مزید استدعا یہ کہ اگر کسی مشہور شاعر کا نام سابقوں کی فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا ہو اور ان کا کافی کلام بھی یہاں موجود ہو یا فہرست میں موجود شعرا کے کسی تھریڈ کو سابقہ لگا ہوا آپ کو نظر نہ آئے تو اس خاکسار کو مطلع فرما دیں۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  13. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب جناب اچھا اقدام ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,810
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    سر میں نے ٹھیک کیا ہے




    [​IMG]


    [​IMG]




    [​IMG]




    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوب ہے خرم :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  16. سید محمد

    سید محمد محفلین

    مراسلے:
    28
    السلام علیکم میں یہاں اس سائٹ پر نیا یوزر ہوں براہ کرم میری رہنمائی فرمائیں
    کیوں اللہ تعالی فرماتا ہے کے تم ایک دوسروں کو نصیحت کرتے رہوں کیوں کے یہ ایمان والوں کو نفع پہنچاتا ہے
     
  17. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,469
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    خوش آمدید سید محمد، اس ضمن میں تو رہنمائی ہو ہی گئی ہے کہ پسندیدہ کلام کس طرح پوسٹ کیا جائے، اور کچھ پوسٹ کرنے میں کہاں پریشانی ہے جو رہنمائی کی جائے۔ امید ہے کہ خود ہی سمجھ سکیں گے۔ سیاسی اور مذہبی فورمس میں البتہ نئے صارفین کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں جب تک کہ ان کی پوسٹس 25 عدد نہ ہو جائیں۔ اس سلسلے میں بھی اب پریشانی نہیں ہونی چاہئے کہ ماشاء اللہ پوسٹس کی تعداد 26 تو پہنچا ہی دی ہے!!
     
  18. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,050
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم

    جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نئے پلیٹ فارم پر منتقل ہوتے وقت ٹیگز منتقل نہیں ہو سکے تھے، جن کی تعداد صرف پسندیدہ کلام میں لگ بھگ بیس ہزار کے قریب تھی، تاہم ناظمینِ اعلیٰ اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں کہ کسی طرح ان ٹیگز کو بھی منتقل کر لیا جائے۔

    پسندیدہ کلام میں ٹیگز نہ ہونے کا ایک اثر یہ ہوا کہ یہ علم کرنا مشکل ہو گیا تھا کہ کون سا کلام پہلے پوسٹ ہو چکا ہے کیونکہ یہاں کی پالیسی کے مطابق ایک سے زائد بار پوسٹ ہونے والے کلام کو سب سے پہلے میں ضم کر دیا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے کچھ کلام یہاں دوبارہ پوسٹ ہو رہا تھا۔

    پچھلے پلیٹ فارم پر سابقوں ﴿پری فکس﴾ کا نظام موجود تھا لیکن اتنا بھر پور نہیں تھا کیونکہ ٹیگز کی موجودگی میں ان کا خاص خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ خوش قسمتی سے نئے پلیٹ فارم پر یہ نظام منتقل ہو گیا تھا اور دوبارہ پوسٹ والے مسئلے کا حل کسی حد تک اس کی مدد سے ڈھونڈ لیا گیا ہے، گو کہ یہ سو فیصدی نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے کہ ہر ایک شاعر کے نام کا سابقہ بنانا اور پھر اسے پوسٹس پر لگانا شاید ممکن نہ ہو جبکہ ٹیگز کےساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہ تھا۔

    لیکن پھر بھی، پسندیدہ کلام میں موجود ساڑھے تین ہزار سے زائد لڑیوں کو فرداً فرداً دیکھ کر میں نے ستر سے زائد شعرا کے نہ صرف سابقے بنا دیے ہیں بلکہ ان کو تھریڈز پر لگا بھی دیا ہے۔ آپ ان شعرا کی مکمل فہرست پسندیدہ کلام میں ًموضوع دکھانے کے اختیارات پر کلک کرنے کے بعد پری فکس منتخب کر کے دیکھ سکتے ہیں اور اپنی پسند کا شاعر منتخب کرنے کے بعد اس شاعر کا کلام فلٹر ہو جائے گا۔

    لہذا آپ سے استدعا یہ ہے کہ پسندیدہ کلام میں نیا موضوع ارسال کرتے ہوئے اگر آپ یہ دیکھنا چاہیں کہ کہیں یہ کلام پہلے تو نہیں پوسٹ ہو چکا تو سابقوں کی مدد سے شاعر کو تلاش کر کے دیکھ لیں۔

    اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی مشہور شاعر کا نام ان سابقوں میں نہیں ہے یا کسی شاعر کا قابلِ ذکر کلام یہاں موجود ہے لیکن سابقوں میں اس کا نام نہیں ہے تو براہِ مہربانی مجھے یہیں مطلع فرما دیں، مقدور بھر اس شاعر کا سابقہ شامل کرنے کی کوشش کرونگا، اگر کر سکا تو :)

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  19. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    وعلیکم السلام، بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. چھوٹاغالبؔ

    چھوٹاغالبؔ لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    بہت شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر