نہیں شمشاد بھائی اب اپنے مغل بھائی اتنے بھی پرانے نہیں کہ آپ ایسے نام لے رہے ہیں جو ہم نے آج تک سنے بھی نہیں۔ کوئی جانبازوں کا انتخاب، کوئی پہاڑ کا نام یا کوئی شاعر کی پہچان بھی چل سکتا تھا۔۔۔
بھائی صاحب، اچھی تصاویر ہیں، مگر ہمارے لیے اس واسطے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہیں کہ ہم تو آپ سے بالمشافہ مل چکےہیں ۔۔۔۔۔ بلکہ بغلگیر تک ہو چکے ہیں۔۔۔
اور اتنی لمبی چھٹی کی معذرت۔۔۔۔ پچھلے دنوں مصروفیت کے علاوہ کچھ طبیعت بھی مکدر رہی ہے، اور میں کافی پریشانی میں بھی مبتلا تھا۔۔۔ کچھ نجی مسائل۔۔۔۔! امید ہے معاف کردیں گے۔
پوسٹ اسکرپٹ: ویسے سگریٹ کو برا بھلا کہنے والوں کے خدمت میں عرض ہے کہ ہم بھی مہینے دو مہنیے میں ایک آدھ کش سے شوق کرلیتے ہیں۔۔۔۔روک سکو تو روک لو
اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ سگریٹ ایک لعنت ہے۔ اسے ختم کرو (پی پی کر)
ہم نے جذباتیت میں اور محبت میں غلطی کر لی تھی ترک سگریٹ کا وعدہ کرکے۔ اب محترمہ حقہ اور سگار بھی اسی حکم میں داخل فرماتی ہیں۔ دیکھئے کب کوئی ایسی دلیل سوجھتی ہے کہ کم از کم حقہ ہی حلال کروا لوں۔ لاکھ چالیں چلیں مگر انہوں نے وہ میسج ہی سنبھال کر رکھا ہے اور موئی ماری انگریزی میں "smoking" کا لفظ حقہ، سگار سب کے لئے چلتا ہے۔