ایک تصویر اڑی تیز ہوا میں ایسی ----------- تصاویر دوستوں کی فرمائش پر

خرم

محفلین
خرم بھائی آپ خوب مرغولے اڑائیے استفسار پر معصومیت سے فرما دیجئے کہ دل سے اٹھتا ہے کہ جاں سے اٹھتا ہے مجھے کیا پتہ یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے :grin:
ارے صاحب شعر و شاعری سے انہیں‌بس اتنی ہی رغبت ہے کہ میڈیکل میں‌داخلے کے لئے غالباَ تشریحات رٹ لی ہوں گی۔ اور ویسے بھی ایسے معاملات کو وہ شاعری کی بجائے پارلیمانی طریقے سے حل کرنے کی قائل ہیں یعنی واک آؤٹ کی دھمکی دے کر :(
 

شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی ماننا ہی پڑے گا نہیں تو سارے دن کے تھکے ماندے گھر آئیں گے اور کھانا نہ ملا تو سوچیں کیا ہو گا؟
 

خرم

محفلین
میں‌تو جی ہفتہ میں چار دن گھر ہی نہیں‌ہوتا اور جب ہوتا ہوں‌تب بھی کھانا خود بنانا پسند کرتا ہوں۔ آپ کو جلوہ کروایا تو تھا ایک دفعہ :)
لیکن بات زبان کی آن پڑی ہے۔ انگریزی کی جان کو رو رہا ہوں بس :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت خوب محمود، یہ دھاگہ میں نے ابھی دیکھا ہے۔ آپ تو واقعی مغلیہ خاندان کا چشم و چراغ لگ رہے ہیں۔ :)
 

مغزل

محفلین
بہت خوب محمود، یہ دھاگہ میں نے ابھی دیکھا ہے۔ آپ تو واقعی مغلیہ خاندان کا چشم و چراغ لگ رہے ہیں۔ :)

شکریہ نبیل بھائی ۔ یہ تو دوستوں کی مہربانی ہے کہ اس لڑی کو اپنی ’’ لڑائی ‘‘ میں زندہ رکھا ورنہ کب کی کھو گئی ہوتی یہ لڑی
 

مغزل

محفلین
مغل برادر اچھی تصاویر ہیں۔
کوئی تازہ ترین بھی لگاؤ تاکہ پتا چل سکے بندہ اب کیسا دکھتا ہے؟

لو جی کر لو گل ۔۔ ارے بھئی ’’ اظہاریہ نویسوں کے اجتماع ‘‘ ملے تو تھے ۔
تازہ تصاویر ہے ہی نہیں تو کیا بھجواؤں ، شعیب صفدر انکل نے تصاویر لی تھیں مگر میل نہیں کی مجھے ۔ جانے کیوں ؟؟
 

مغزل

محفلین
بھائی صاحب، اچھی تصاویر ہیں، مگر ہمارے لیے اس واسطے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہیں کہ ہم تو آپ سے بالمشافہ مل چکےہیں ۔۔۔۔۔ :) بلکہ بغلگیر تک ہو چکے ہیں۔۔۔اور اتنی لمبی چھٹی کی معذرت۔۔۔۔ پچھلے دنوں مصروفیت کے علاوہ کچھ طبیعت بھی مکدر رہی ہے، اور میں کافی پریشانی میں بھی مبتلا تھا۔۔۔ کچھ نجی مسائل۔۔۔۔! امید ہے معاف کردیں گے۔
پوسٹ اسکرپٹ: ویسے سگریٹ کو برا بھلا کہنے والوں کے خدمت میں عرض ہے کہ ہم بھی مہینے دو مہنیے میں ایک آدھ کش سے شوق کرلیتے ہیں۔۔۔۔روک سکو تو روک لو :grin:

ہاں صاحب سچ کہا کہ ملنے کا اشتیاق ہمیں تھا جو کئی بار آپ کے دروازے سے خالی ہاتھ لوٹ آئے، آپ کو تو فرصت نصیب ہی کہاں ہے ۔۔اتنے قریب رہ کر اتنے دور ہوتا کون بھلا ؟؟
 

محمد امین

لائبریرین
:( مجھے لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

مجھے اصل میں جامعہ کے اتنے کام کرنے ہوتے ہیں کہ کچھ بھی کرنے کی فرصت نہیں ملتی۔ اچھا نا۔۔۔۔۔۔ناراض تو نہ ہوں‌بھائیییییییییییییییییییییییییی پلیزز
 

مغزل

محفلین
نہ صاحب ہم کاہے کو نراج ہونے لگے ، ٹھیک ہے بندہ مصروف تو ہوتا ہی ہے ، وہ کیا ہے کہ ’’ روٹی تو کسی طور کما کھائے مچھندر ‘‘
 

شمشاد

لائبریرین
میں‌تو جی ہفتہ میں چار دن گھر ہی نہیں‌ہوتا اور جب ہوتا ہوں‌تب بھی کھانا خود بنانا پسند کرتا ہوں۔ آپ کو جلوہ کروایا تو تھا ایک دفعہ :)
لیکن بات زبان کی آن پڑی ہے۔ انگریزی کی جان کو رو رہا ہوں بس :(

مجھے یاد ہے جناب۔ لیکن وہاں امریکہ میں ایسا ہوتا ہو گا۔ یہاں یہ رواج نہیں ہے کہ سارا دن دفتر میں گزار کر گھر آؤ تو کھانا بھی خود بناؤ۔ اور اللہ کرئے یہ رواج یہاں نہ ہی پڑے تو اچھا ہے۔
 

خرم

محفلین
نہیں سارا دن جب کام کریں پھر تو بالکل نہیں پکاتے کھانا۔ وہ تو جب ویک اینڈ پر چھٹی ہوتی ہےتو پھر طبع آزمائی کرتے ہیں۔ یہ اور بات کہ کام کی نوعیت ایسی ہے کہ کام کے دنوں گھر سے باہر ہوتا ہوں جیسے ابھی دوڑنے لگا ہوں‌نیویارک کی طرف کہ ساڑھے چار فلائیٹ ہے اور ایک بجا چاہتا ہے۔
 

زینب

محفلین
یہ تصویر ابھی تک اڑ رہی ہے ارے اسے روکو اب کہیں اڑتے اڑتے چاند پر نہ پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top