اپگریڈ کے مسائل؟

محمدعمر

محفلین
ہاں زبان کے بارے میں اس بار یہ حیرت انگیز تبدیلی نظر آئی ہے کہ اپلی کیشن میں اردو زبان اور کی بورڈ ہونے پر بھی محفل کے کی بورڈ میں اردو لکھی جا رہی ہے، ورنہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا، یا تو ونڈوز میں زبان تبدیل کرنی پڑتی تھی، یا کنٹرول سپیس سے پوسٹ بلاک کی زبان انگریزی کر کے پھر اردو لکھنی پڑتی تھی۔ اور وہ بریکٹ تو درست ہو ہی گئے ہیں۔ ()۔ اردو دوست کی بورڈ کے حساب سے ) کنجی دبانے پر(۔

ماشاءاللہ نیا انداز بہت پسند آیا۔ بہت ہی خوبصورت تھیم ہے

آپ کی دونوں باتیں درست ہیں۔ لیکن ایک مسئلہ ہے۔ اگر آپریٹنگ سسٹم میں اردو سلیکٹ ہو اور فورم پر کسی تحریر کا جواب دینے کی کوشش کریں تو Shift+Uسے ء آنی چاہئے لیکن وہاں پر ایک ڈبہ سا بن جاتا ہے۔ تقریبا باقی تمام الفاظ درست کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریر باکس میں گرافیکل کی بورڈ کی سہولت بھی عمدہ ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تازہ ترین: تقریباً 52 موضوعات ہیں میرے لیے لیکن میں صرف پہلا صفحہ یعنی 1 سے 20 ہی دیکھ پا رہا ہوں، باقی دو صفحوں کیلیے کوئی نیویگیش نظر نہیں آ رہی، جہاں نیچے نیویگیشن بار اس پر صرف پہلا صفحہ ہی آ رہا ہے، پلیز دیکھ لیں۔

دوسرا یہ کہ ہر تھریڈ کی نیویگیشن بار اوپر والے حصے میں ہیں یعنی کہ سارا صفحہ پڑھ کر اگلے صفحے پر جانے کیلیے پھر اوپر جانا پڑتا ہے یہ اگر نیچے ہو جائے تو اچھی بات ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو بہت عجیب سا معاملہ ہو رہا ہے آپ کے ساتھ۔:confused:
کم از کم مجھے تو موضوعات کے لیے اور تھریڈ کے صفحات کے لیے pagination لنکس نظر آ رہے ہیں، اور وہ بھی صفحے کے اوپر اور نیچے دونوں۔
 

arifkarim

معطل
ہاں زبان کے بارے میں اس بار یہ حیرت انگیز تبدیلی نظر آئی ہے کہ اپلی کیشن میں اردو زبان اور کی بورڈ ہونے پر بھی محفل کے کی بورڈ میں اردو لکھی جا رہی ہے، ورنہ پہلے یہ ممکن نہیں تھا، یا تو ونڈوز میں زبان تبدیل کرنی پڑتی تھی، یا کنٹرول سپیس سے پوسٹ بلاک کی زبان انگریزی کر کے پھر اردو لکھنی پڑتی تھی۔ اور وہ بریکٹ تو درست ہو ہی گئے ہیں۔ ()۔ اردو دوست کی بورڈ کے حساب سے ) کنجی دبانے پر(۔
لو جی۔ آپکے پاس )( کی کنجیاں سیدھی ہوگئی ہیں اور ہمارے پاس الٹی! :(
 

الف عین

لائبریرین
ابھی بلاگ کا تجربہ کیا۔ لائبریری کی اپڈیٹ کے بارے میں۔ تین عدد پوسٹس کرنی پڑیں، لیکن ان کی تدوین کا آپشن دستیاب نہیں۔ ایک بار ہوسٹ کرنے کے بعد کس طرح تدوین کر سکتا ہوں؟
 
چاچو ابھی بلاگ اور مضامین کے سیکشن کا معاملہ زیر غور ہے۔ مستقبل قریب میں غالباً یہ خطے ہر رکن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ایک مخصوص گروپ کے احباب ہی یہاں مضامین اور بلاگ پوسٹ شامل کر سکیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کچھ پرانے ممبران کے مطالبے پر پرانا آن سکرین کی بورڈ شامل کر دیا ہے۔ اب آپ کو فورم میں کہیں اردو ایڈیٹر انٹگریشن یا آن سکرین کی بورڈ سے متعلق کسی دشواری کا سامنا ہو تو اس کے بارے میں یہاں بتا سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اوپیرا میں ذ اب اردو نہیں لکھی جا رہی ہے، پہلے تو زبان بدل کر ممکن تھا، اب شروع میں تو یہ بھی ممکن نہیں ہوا۔ بعد میں کئی بار کوشش کرنے پر اردو منتخب کرنے پر اردو لکھ پا رہا ہوں۔ لیکن وہ بھی اس لئے کہ لاگ ان اسکرین پر میرا نام اس کے جادوئ ڈنڈے میں شامل ہے۔ کنٹرول انٹر کر کے تو آ گیا، ورنہ ونڈوز میں کوئی بھی زبان منتخب ہو، اردو لکھی نہیں جا رہی تھی اس خانے میں۔ ابھی بھی الفاظ ایک دوسرے پر چڑھتے نظر آ رہے ہیں پوسٹ کرتے وقت،
اس کے علاوہ ابھی ذ پ دیا (فائر فاکس میں ہی) تو عنوان میں وہی مسئلہ سامنے آیا۔۔ دوہرے حروف کا۔ جس کا سعود نے بتایا تھا۔ ابھی کروم میں بھی چیک کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
اچھا، لاگ ان کرنے کے بعد ’آج کے پیغامات کا لنک نظر نہیں آتا، لاگ ان کئے بغیر ممکن ہوتا ہے۔ آج صبح لاگ ان کیا اور بجلی چلی گئی (تو انٹر نیٹ بھی بند ہو گیا، لیپ ٹاپ نہیں۔ لیکن بعد میں ’نئے پیغامات‘ پر کلک کرنے پر کچھ ہی پیغامات آئے۔ فوری روابط میں بھی نہیں ہیں۔ مجھے وہ آپشن پسند تھا جس میں پچھلے 3۔4 یا 5 اور 6 دن تک کے پیغامات کا پتہ چل جاتا تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کروم میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ یہاں زبان بدل کر لاگ ان کر سکا۔ (پاس ورڈ کے لئے پھر انگریزی سلیکٹ کرنی پڑی)۔ البتہ یہاں پیغامات کے پوسٹ باکس میں انگریزی کی بورڈ ہونے پر بھی اردو لکھی جا رہی ہے۔ اگرچہ تاہوما فانٹ میں نہیں، ٹائمز رومن میں ہی۔ جن کہ ڈفالٹ تھیم میں محفل تاہوما میں نظر آ رہی ہے (کہ نسخ ٹائپ میں رکھتا ہی نہیں)
 

arifkarim

معطل
شکریہ۔ میرے پاس بھی اوپرا میں اسی قسم کے مسائل آرہے ہیں۔ البتہ میں زیادہ تر فائر فاکس اور ایکسپلورر کو ترجیح دیتا ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
محفل کی رفتار بہت سست ہے۔

اُن کی رفتار سے دل کا عجب احوال ہوا
رُندھ گیا، پِس گیا، مٹی ہوا، پامال ہوا
 

شمشاد

لائبریرین
کس دھاگے کی بات کر رہی ہیں؟ میں نے تو آجکل میں کوئی بھی دھاگہ مقفل نہیں کیا۔
 

مغزل

محفلین
یہ لڑی تو مقفل ہے ، ارے بھئی وہ کیوں ۔ لگتا ہے شمشاد بھائی کے قدم رنجہ فرماتے ہی لڑی ٹوٹ گئی۔۔ ہی ہی ۔۔ محفل کی رفتار خاصی سست ہے ، ٹیگز کی لائن کو اوپر کرنا چاہیے کہ خاصی پستی کا شکار ہوگئی ہے ۔میں کوشش کرتا ہوں غیر مقفل کرنےکی۔
 

مغزل

محفلین
میں جب پوسٹ کرنے آیا تو مقفل تھا ، پھر میں نے خصوصی اقدام کے تحت پوسٹ کی اور تالا کھل گیا۔ ہاہاہ۔۔ لگتا ہے میرے پاس کھل جا سم سم کا منتر ہے۔
 
Top