اپگریڈ کے مسائل؟

الحمد للہ اردو محفل کو وی بلیٹن کے حالیہ ورژن 4.0.2 پر مکمل اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ کہ ابھی نسبتاً کم ضروری فیچرز شامل نہیں کیئے گئے ہیں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ضروری فیچرز بھی بحال کر دیئے جائیں گے نیز کچھ بہتر نستعلیق اسٹائل بھی۔ احباب سے گزارش ہے کہ پیش آنے والے مسائل اسی سلسلے کے تحت بیان کریں تاکہ بر وقت ان کا سدباب کیا جا سکے۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ ابن سعید۔ فی الحال تو کوئی خاص ایرر نظر نہیں آرہا۔ نئے نستعلیق اسٹائیلز اور متعدد ہیکس انسٹال کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے کہ کیسے نتائج ہیں۔
 
السلام علیکم
بہت خوب نیا انداز تو اچھا ہی لگتا ہے۔ گو پرانا انداز انسیت کی وجہ سے یاد آتا ہے۔ بحر حال محض دکھاو ہی سب کچھ نہیں ہوتا اپگریڈ سے ظاہر ہے فنکشن میں بھی اضافی خوبی آئے گی۔
ایڈیٹر میں حروف کا پھیکا پن ختم ہوا اچھا لگا۔ لیکن دھاگوں کی فہرست میں اردو حروف میں بہت پھیکا پن آگیا شائید یوزر پینل سےفونٹ بدل لینے پر دور ہو۔اردو فونٹ یا تحریر کی سائیز بھی فہرست میں کم لگ رہی ہے ۔ مجھ جیسے کم زور نظر و ناقص اردو داں کے لئیے ذرا پریشان کن ہے
 
سخنور بھائی ابھی آپ اوپر کی جانب دائیں طرف وی بلیٹن لوگو کے نیچے "فورم" ٹیب استعمال کر لیا کریں۔
 

arifkarim

معطل
فارم اپگریڈ کیساتھ ہی ایک مسئلہ میرے اکاؤنٹ کیساتھ یہ ہوا ہے کہ حالات حاضرہ کے سیکشن میں پوسٹ نہیں ہو رہی۔ نیز چونکہ ذاتی پیغام والا حصہ بھی غیر فعال ہے۔ یوں مجبوراً یہیں پوسٹ کر رہا ہوں! :(
 
کیوں کہ نستعلیق فونٹ کے لئے اتنے کامپلیکس لے آؤٹ کی کسٹمائزیشن قدرے جناتی عمل ہے ورنہ لے آؤٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا فونٹ سائز پریشان کریں گے لہٰذا اس کے لئے علیحدہ اسٹائل پر جلدی ہی کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ چند دن انتظار فرما لیں۔ ہمیں خود عادت نہیں رہی نسخ پڑھنے کی۔
 
فارم اپگریڈ کیساتھ ہی ایک مسئلہ میرے اکاؤنٹ کیساتھ یہ ہوا ہے کہ حالات حاضرہ کے سیکشن میں پوسٹ نہیں ہو رہی۔ نیز چونکہ ذاتی پیغام والا حصہ بھی غیر فعال ہے۔ یوں مجبوراً یہیں پوسٹ کر رہا ہوں! :(

عارف بھائی آپ کو ذاتی پیغام ارسال کیا ہے آپ دیکھیں کیا اسے ایکسس کر سکتے ہیں یا نہیں۔ ورنہ پھر میں ذاتی پیغامات کی سیٹنگز چیک کرتا ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
ایک عدد سانچہ نفیس نستعلیق والا بھی اس بار لازماً ہونا چاہیے۔ آخر ہم لینکس والوں کو اوپن ٹائپ معیارات کی عمدہ سپورٹ کا کچھ عملی فائدہ بھی تو ہو۔
 

محمد سعد

محفلین
بعض جگہوں پر پرانی ساخت کے یو آر ایل کام نہیں کر رہے۔ امید ہے کہ اس مسئلہ کی آپ لوگوں کو پہلے ہی خبر ہوگی۔
 

سویدا

محفلین
تازہ ترین میں جیسے پہلے دو گھنٹے چھ گھنٹے بارہ گھنٹے کا آپشن تھا وہ اب کہاں ہے
از راہ کرم رہنمائی فرمایے
شکریہ
 
Top