فونٹ القلم شامل فونٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ
تمام احباب اور فورم کے دیگر اراکین کے لیے اردو فونٹ کا ایک اور نیا سٹائل
القلم شامل فونٹ
جناب فہد صاحب جو کہ ابو شامل کے نام سے انٹر نیٹ کی دنیا میں جانے جاتے ہیں۔ ان کے بیٹے شامل کے نام ایک فونٹ کا تحفہ ۔
امید ہےکہ فہد بھائی (ابو شامل ) صاحب اور آپ لوگوں کو یہ فونٹ پسند آئے ۔
سکرین شارٹ
shamil.jpg

ڈاؤنلوڈ کیجئے
 

فاتح

لائبریرین
اشتیاق صاحب! اس خوبصورت فونٹ کے اضافے پر بہت شکریہ۔
ابو شامل صاحب! ماشاء اللہ ہمارا بھتیجا تو بہت قسمت والا ہے کہ اتنی کم عمری میں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسے شہرت پا گیا کہ اس کا نام امر ہو گیا۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ اشتیاق! آپ کی محبتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ دیگر پسند کرنے والے احباب کا بھی شکریہ۔
اس دھاگے پر کل میرا ایک پیغام انٹرنیٹ کی خرابی کی نذر ہو چکا تھا۔ اب بھول چکا ہوں اس وقت کیا لکھا تھا :)
 

تانیا

محفلین
مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اردو محفل میں پہلی بار میں 2008 میں آئی تھی اب 2010 ہے ماشاءاللہ اتنا وقت گزر گیا ۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
بہت خوب ماشاء اللہ
القلم نے اردو دنیا میں بالخصوص فونٹس کے حوالے سے بھی زبردست ترقی کی ہے
اللھم زدفزد
 
Top