مبارکباد اشتیاق علی قادری کی خدمات کا اعتراف

شاکرالقادری

لائبریرین
Font_Making_award_Ishtiaq_Ali_Qadree.jpg

میں یہ اعلان کرتے ہوئے دلی مسرت کے احساس سے معمور ہوں کہ
القلم انتظامیہ نے القلم اور اردو محفل کے رکن
اشتیاق علی قادری
جنہوں نے فونٹ سازی کے میدان میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہوئے اردو کے شائقین کو
کئی نئے اور خوبصورت فونٹس کا تحفہ دیا ہے
کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سال 2009ء کے لیے
القلم ایوارڈ برائے فونٹ سازی
پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اولاً تو میں اس فیصلہ کے لیے القلم انتظامیہ کے تمام اراکین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایوارڈ کی ادائیگی کی مظوری دی ثانیاً میں القلم انتظامیہ اور تمام اراکین القلم کی جانب سے
اشتیاق علی قادری
کو
القلم ایوارڈ برائے فونٹ سازی 2009ء

ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں:rockon:

اس امید کے ساتھ کہ اردو محفل پر بھی
ان کی خدمات کا اعتراف اسی انداز میں کیا جائے گا
:)
 
بہت بہت مبارک ہو۔

یقیناً اس بات کا اعتراف محفل کے ہر رکن کو ہے۔ بس ہم نے ایوارڈ کا معاملہ محفل ڈے تک ملتوی کر رکھا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکرالقادری صاحب۔ اشتیاق نے واقعی اردو ٹائپوگرافی میں تاریخی کام کیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں اور ان کے علم میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
 

سویدا

محفلین
یہ اس ایوارڈ کی خوش نصیبی ہے اور حقیقت میں‌اشتیاق بھائی کی خدمات ان تمام ایوارڈز سے بڑھ کر ہے
اللہ انہیں‌دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
آمین
شکریہ اردو محفل
شکریہ القلم
 

فخرنوید

محفلین
میرے خیال سے تو جناب اشتیاق علی کو ان کی شاندار خدمات کے سلسلہ میں ایک عدد سرٹیفکیٹ اور ایک عدد شیلڈ دی جانی چاہیے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
سب سے پہلے تو میں اس رب کریم ذوالجلال والاکرام کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اتنی ہمت دی کہ میں اردو کی خدمت کرسکوں ۔ اللہ تعالی میری اس حقیر سی خدمت کو قبول و منظور فرمائیں۔ اور میری یہ دعا ہے کہ میں اسی طرح اردو زبان کی ترقی کے لیے کام کرتا رہوں۔
اس سلسلے میں میں القلم فورم اور اردو محفل کا بھی بہت شکر گزار ہوں کہ مجھ جیسے گناہ گار انسان کو اتنی عزت بخشی ۔ میں القلم انتظامیہ ، منتظمین اور دیگر ارکان کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور اس مقام تک پہنچایا ۔ میری اللہ تعالی عزو جل سے دعا کہ القلم اسی طرح ترقی کی منازل طے کرے اور اردو کی خدمت میں ایک اہم مثال کے طور پر دنیا کے سامنے آئے۔
آخر میں ان تمام دوستوں اور اراکین کا بھی بہت شکر گزار ہو جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ کے قابل سمجھتے ہوئے اتنی عزت دی ۔
اس ایوارڈ پر مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ میں بتا نہیں سکتا ۔ بس میری یہی خواہش تھی کہ اردو کی دنیا میں میرا بھی نام شامل ہو ۔ اور اللہ تعالی نے میری یہ خواہش پوری کی ۔

اور ہاں شمشاد بھائی مٹھائی تو میں ضرور کھلاؤ گا ۔ مگر آپ تک کیسے بھیجوں۔ میری یہ دلی خواہش ہے کہ محفل کے تمام اراکین ایک جگہ اکٹھے ہوں اور کوئی پارٹی وغیرہ کریں۔ جہاں طعام بھی مل کر کریں۔
ایک بار پھر تمام احباب اور دیگر اراکین کا بہت شکریہ۔
شکریہ اردو محفل
شکریہ القلم
 

مدرس

محفلین
دل خوش ہو گیا یہ اعلان سن کر​
وفی ذالک فالیتنافس المتنافسون
اللہ پاک آپ کو دن دوگنی رات چوگنی تر قی نصیب فر مائے

اشتیاق بھائی ایک تجویز ہے

آپ شاگردوں کی ایک ٹیم تیارکر کے اپنی خدمات کو جاوداں بنالیں
اور شاگردوں میں میرانام بھی شامل کرلیں​
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو اشتیاق اور القلم، یہ اعزاز کی خوش نصیبی ہے کہ اشتیاق کو دیا جا رہا ہے۔ اردو محفل کا اوارڈ سسٹم مختلف ہے، یہاں محفل کی سالگرہ پر دئے جاتے ہیں اوارڈس اور با قاعدہ ووٹنگ ہوتی ہے۔
 

حمنہ

محفلین
بھائی بہت بہت مبارک ہو اللہ پاک زندگی کے ہر موڑ پر آپ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائیں آمین
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم۔ بہت بہت مبارک ہو جناب۔۔۔اللہ رب العزت زندگی کے تمام میدانوں میں بھی اور آخرت میں بھی کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے۔۔آمین ثم آمین
 
Top