شکیل بدایونی اس درجہ بد گماں ہیں خلوصِ بشر سے ہم - شکیل بدایونی

کاشفی

محفلین
غزل
(شکیل بدایونی)
اس درجہ بد گماں ہیں خلوصِ بشر سے ہم
اپنوں کو دیکھتے ہیں پرائی نظر سے ہم

غنچوں سے پیار کر کے یہ عزت ہمیں ملی
چومے قدم بہار نے گزرے جدھر سے ہم

واللہ تجھ سے ترکِ تعلق کے بعد بھی
اکثر گزر گئے ہیں تری رہگزر سے ہم

صدق و صفائے قلب سے محروم ہے حیات
کرتے ہیں بندگی بھی جہنم کے ڈر سے ہم

عقبیٰ میں بھی ملے گی یہی زندگی شکیل
مر کر نہ چھوٹ پائیں گے اس دردِ سر سے ہم
 
Top