ادبی ذوق سے رکھے گئے نام

الف عین

لائبریرین
اس پر ایک لطیفہ یاد گیا کسی کے تین چار لڑکیاں تھیں، اور ان کے نام رکھے گئے تھے اکبری، سروری، وغیرہ۔ تو والدہ نے مشورہ دیا تھا کہ اگلی دو لڑکیوں کے نام جنوری، فروری رکھے جائیں!!
 
ہمارے ہاں اس طرح کی کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔ لیکن ایک مثال جو عام طور پر کم لوگوں نے سنی ہو گی ہمارے جو بہنوئی ہیں وہ دو بھائی اور چار بہنیں ہیں دونوں بھائیوں کے نام تو امجد اور بشیر ہیں لیکن ان کی بہنوں کے نام بھی لڑکوں کی طرح ہیں۔ تنویر، نوید، انجم، آخری بہن کا نام لڑکیوں والا ہے:p
میرے کزن کی پانچ عدد پھوپھوئیں ہیں اور ان سب کے نام ایسے ہیں جو عورتوں اور مردوں دونوں میں رکھے جاسکتے ہیں۔۔۔
نسیم
گلزار
مختار
فردوس
شمشاد
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے ہاں اس طرح کی کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔ لیکن ایک مثال جو عام طور پر کم لوگوں نے سنی ہو گی ہمارے جو بہنوئی ہیں وہ دو بھائی اور چار بہنیں ہیں دونوں بھائیوں کے نام تو امجد اور بشیر ہیں لیکن ان کی بہنوں کے نام بھی لڑکوں کی طرح ہیں۔ تنویر، نوید، انجم، آخری بہن کا نام لڑکیوں والا ہے:p

انجم لڑکوں کا نام بھی ہوتا ہے۔ ہماری گلی میں رہتا تھا ایک لڑکا انجم ڈار نام تھا اس کا۔ اب کینیڈا چلا گیا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے دفتر میں ایک صاحب Regional Controller کے عہدے پر آئے تھے۔ تھے تو پاکستانی لیکن برطانیہ کی شہریت بھی رکھتے تھے۔ نام تھا "ناہید اسلم"
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے دفتر کے ساتھی ہیں، ان کی بیوی کا نام "سلیم" ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی بھائی نہیں ہے، سب بہنیں ہی ہیں، یہ سب سے چھوٹی ہیں، جب پیدا ہوئیں تو ان کے والد نے لڑکوں والا نام رکھا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
انجم لڑکوں کا نام بھی ہوتا ہے۔ ہماری گلی میں رہتا تھا ایک لڑکا انجم ڈار نام تھا اس کا۔ اب کینیڈا چلا گیا ہے۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ انجم زیادہ لڑکوں کے ہی نام ہوتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی لڑکیوں کے نام رکھے تھے
 
الف عین

لائبریرین
میں کئی بھائیوں، بہنوں کو جانتا ہوں (جن میں سے دو میری پھوپھیاں ہیں، اور دو کزنس)، جن کے نام مزمل اور مدثر ہیں۔ لڑکیوں کے ناموں میں جہاں کا اضافہ ہے، اور لڑکوں کے ناموں میں احمد کا ، آگے یا پیچھے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہمارے کالج میں بھی ایک لڑکی پڑھتی تھی ایف ایس سی میں ہی، جب میں بھی ایف ایس سی ک رہا تھا۔
اس کا نام بلال عائشہ تھا۔
بلال عائشہ کے نام سے مجھے سلیم کوثر صاحب یاد آ جاتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

میر انیس

لائبریرین
کچھ صاحب علم اور ادبی ذوق رکھنے والے لوگ اپنے بچوں کے نام بھی اپنے ذوق کے مطابق رکھتے ہیں۔ میرے ایک دوست چار بھائی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:

رضی ثقلین
وصی سیدین
صفی حسنین
وضی شفتین
:)

یہ نام ان کے دادا نے رکھے تھے جو کہ ایک عالم دین شخصیت تھے۔ اسی طرح ہماری ایک جاننے والی خاتون کا نام بصیرت افروز ہے جن کی ایک نظم میں فورم پر پوسٹ بھی کر چکا ہوں۔ ان کے بھائی بہنوں کے نام بھی انہیں کی طرح خوبصورت ہیں۔ سب کے نام تو معلوم نہیں، ایک اور بہن کا نام نکہت آراء ہے۔ آپ کو بھی ایسے ناموں کی مثالیں یاد ہوں تو انہیں یہاں پر شئیر کریں۔
حیرت کی بات ہے کہ ہم سب بھائیوں اور والد کے نام بھی ان ناموں کے ہم قافیہ ہیں۔
سید آلِ سبطین جعفری والد
سید غلام الثقلین جعفری بھائی
سید ابوالحسنین جعفری بھائی
سید انیس الحسنین جعفری میں
سید احمد سبطین جعفری بیٹا
سید مہدی حسنین جعفری بیٹا
ہوسکتا ہے کہ بہنوں کے نام بھی ہم قافیہ ہوں کیونکہ میری ایک بہن کا نام بھی نگہت ہے جو محفل کی رکن بھی ہیں۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ اہل تشیع کے نام زیادہ لمبے ہوتے ہیں ۔
 
ہمارے کالج میں بھی ایک لڑکی پڑھتی تھی ایف ایس سی میں ہی، جب میں بھی ایف ایس سی ک رہا تھا۔
اس کا نام بلال عائشہ تھا۔
بلال عائشہ کے نام سے مجھے سلیم کوثر صاحب یاد آ جاتے ہیں۔
یار یہ وہ تذکرہ تو نہیں کہ پندرہ سولہ سال پہلے سلیم کوثر صاحب کو کہا گیا ہے اس بچی کے لیئے دعا کیجئے یا کوشش کیجئے کہ اس کا اچھا سا بَر مل جائے تو شومئی قسمت پندرہ سولہ سال کے بعد سلیم کوثر صاحب نے اُسی لڑکی سے شادی کرلی۔
 
میرے بڑے بیٹے کا نام دیان ہے لیکن جب فردان پیدا ہوا تو مجھے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ دیان نام تو آسانی سے رکھ لیا گیا لیکن فردان نام رکھنے میں دانتوں پسینے آگئے کیونکہ ایک تو تاریخ پیدائش کے حساب سے نام رکھنا دوسرا برج کے حساب سے نام رکھنا یعنی جس وقت نومولود متولد ہوتا ہے اس وقت جو برج شرقی افقی پر طلوع ہوتا ہے اس کے مطابق حروف کے مطابق تطبیق دینا ۔تیسرا سب سے مشکل کام کہ دیان کا ہم کافیہ فردان رکھنا چوتھا سب سے مشکل ترین کام اپنے والدین کو اس بات پر راضی کرنا کیونکہ میری والدہ نے کہا تھا کہ اس بچہ کا نام آیان رکھنا ہوگا ورنہ میں تم کو گھر سے نکال دونگی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یار یہ وہ تذکرہ تو نہیں کہ پندرہ سولہ سال پہلے سلیم کوثر صاحب کو کہا گیا ہے اس بچی کے لیئے دعا کیجئے یا کوشش کیجئے کہ اس کا اچھا سا بَر مل جائے تو شومئی قسمت پندرہ سولہ سال کے بعد سلیم کوثر صاحب نے اُسی لڑکی سے شادی کرلی۔

:grin:
کیا یہ سچا واقعہ ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
ایک گھرانے میں باپ کا نام ابراہیم اور بیٹوں کے نام بالترتیب اسماعیل،اسحاق،یٰسین،یوسف اور یونس ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے ایک ماموں ہیں ۔ ان کا نام زکریا ہے۔ ان کی ایک بیوی سے ادریس،داؤد،اسحاق،اور سلیمان ہیں اور دوسری سے یونس،بن یامین،ایوب اور یوسف ہیں۔
 
Top