ادبی ذوق سے رکھے گئے نام

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ صاحب علم اور ادبی ذوق رکھنے والے لوگ اپنے بچوں کے نام بھی اپنے ذوق کے مطابق رکھتے ہیں۔ میرے ایک دوست چار بھائی ہیں جن کے نام درج ذیل ہیں:

رضی ثقلین
وصی سیدین
صفی حسنین
وضی شفتین
:)

یہ نام ان کے دادا نے رکھے تھے جو کہ ایک عالم دین شخصیت تھے۔ اسی طرح ہماری ایک جاننے والی خاتون کا نام بصیرت افروز ہے جن کی ایک نظم میں فورم پر پوسٹ بھی کر چکا ہوں۔ ان کے بھائی بہنوں کے نام بھی انہیں کی طرح خوبصورت ہیں۔ سب کے نام تو معلوم نہیں، ایک اور بہن کا نام نکہت آراء ہے۔ آپ کو بھی ایسے ناموں کی مثالیں یاد ہوں تو انہیں یہاں پر شئیر کریں۔
 

فلک شیر

محفلین
فیصل مسجد کے سابق خطیب.........پنجاب پبلک لائبریریز کے ڈائریکٹر اور مشہور اقبال شناس پروفیسر عبدالجبار شاکر مرحوم نے اپنے صاحب زادوں کے نام ادبی تو نہیں، البتہ تاریخی حوالے سے رکھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دلچسپ ہیں، اس لیے شئیر کر رہا ہوں
صلاح الدین ایوبی
جمال الدین افغانی (اردو بازار میں کتاب سرائے کے نام سے مکتبہ چلاتے ہیں)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سے یاد آیا کہ میرے ایک دوست کے والد نے اپنے تین بیٹوں کے نام اس طرح رکھے تھے:

محمود علی بابری
مسعود علی بابری
مودود علی بابری

مسعود اور مودود محمود غزنوی کے بھائیوں کے نام تھے۔ :)

اسی طرح ایک اور گھر میں تین بھائی اور دو بہنیں تھے۔ بھائیوں کے نام تھے ابراہیم، اسحاق اور اسماعیل جبکہ بہنوں کے نام تھے سارہ اور ہاجرہ۔ :)
 

عثمان

محفلین
جی میرا نام ویسے تو مذہبی ہے لیکن جس طرح سے گوریاں یہاں پکارتی ہیں وہ مجھے خاصا ادبی ادبی سا محسوس ہوتا ہے۔ :battingeyelashes:
 

سعادت

تکنیکی معاون
میری امی جی کی ایک دوست ہیں، ان کے بیٹے کے ہاں جڑواں لڑکوں کی پیدائش ہوئی۔ ان لڑکوں کے نام امی کی دوست کی خواہش پر "موسٰی" اور "ہارون" رکھے گئے۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے دو برادران نسبتی کے نام

معظم علی خان
محمد حسین ہیکل

پہلا نام سسر صاحب نے کسی تاریخی ناول سے لیا تھا اور دوسرا مشہور مصری مؤرخ کے نام پر رکھا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم تینوں بھائیوں کے نام مجھے بہت پسند ہیں۔
ذوالقرنین
ذوالنورین
ذوالنون
جبکہ اسی وزن پر تمام بہنوں کے نام بھی ہیں۔ ہم تمام بہن بھائیوں کے نام والد اور والدہ نے باہمی مشاورت سے رکھے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
کراچی (گلشن اقبال ) سے تعلق رکھنے والے شاعر خواجہ ریاض الدین عطش کے صاحبزادوں کے نام
رومی ( رومی بھائی ہمارے استاد بھی تھے )
جامی
سعدی
شیرزای
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہمارے ہاں اس طرح کی کم ہی مثالیں ملتی ہیں۔ لیکن ایک مثال جو عام طور پر کم لوگوں نے سنی ہو گی ہمارے جو بہنوئی ہیں وہ دو بھائی اور چار بہنیں ہیں دونوں بھائیوں کے نام تو امجد اور بشیر ہیں لیکن ان کی بہنوں کے نام بھی لڑکوں کی طرح ہیں۔ تنویر، نوید، انجم، آخری بہن کا نام لڑکیوں والا ہے:p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میری ایک سہیلی کا نام نویدِ سحر ہے اور ایک کزن کا نام دُرِ شہوار ہے۔
اسی طرح ایک گھر میں نام اس طرح ہیں۔
بخت آور
تفسیر فاطمہ
تطہیر فاطمہ
دُرِ نجف
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا مشاہدہ یہ ہے کہ عام طور پر اہل تشیع کے نام کافی رعب دار اور بھاری بھرکم سے ہوتے ہیں۔ ایک مشہور شیعہ ذاکر کا نام علی غضنفر کراروی تھا جو کہ عین غین کراروی کے نام سے مشہور تھے۔ :) مزے کی بات ہے کہ اتنے بارعب نام والے صاحب خود منخنی سی جسامت کے مالک تھے۔ :)
ہمارے ایک اور جاننے والے صاحب نے اپنی بیٹیوں کے نام مسفرہ اور مستبشرہ رکھے ہیں جو کہ سورہ عبس کی ذیل کی آیات سے لیے گئے ہیں۔
[arabic]
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
[/arabic]
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ناموں سے ایک بات یاد آ گی ہمری ایک کزن ہے جس کو سب عینی عینی کہتے ہیں (ویسے تو محفل پر بھی ایک عینی ہیں) میں نے بھی کبھی اس کا اصلی نام نہیں سنا تھا وہ اس وقت 9یا 10 سال کی ہے ایک دن ہمارے چچا (عینی کے تایا لگتے ہیں) عینی کی سکول سے چھٹی لینے گے۔ وہاں جا کر پرنسپل سے کہا عینی کو چھٹی دے دیں۔ پرنسپل نے کہا کون سی کلاس میں پڑھتی ہے چچا نے کلاس کا بتایا تھوڑی دیر بعد ٹیچر آئی اس نے کہا ہماری کلاس میں کوئی عینی نہیں پڑھتی۔ چچا پرشان ہو گے پھر پرنسپل نے کہا پورا نام کیا ہے تو انہوں نے کہا ہم تو عینی ہی کہتے ہیں ویسے والد کا نام راجہ بشارت ہے۔اچھا اچھا اس کا نام تو قرۃ العین بشارت ہے۔:) چچا نے جب گھر آ کر بات بتائی تو سارے ہنس پڑے اور میں نے کہا مجھے بھی آج پتہ چلا ہے کہ اس کا نام قرۃ العین ہے۔ اس دن کے بعد میں نے اس کو کبھی عینی نہیں کہا اس کا پورا نام لیتا ہوں قرۃ العین
 
Top